VOICE of JARED

VOICE of JARED politics in Jared. I'm trying to channelise the people of Jared towards their basic rights.

15/08/2026

جرید سے لانگ مارچ کے لیے کون کون تیار ہے؟

المیہ یہ ہےکہ اچھے اچھوں مطلب پڑھے لکھے بھی آزادی کے مفہوم سے ناآشنا معلوم ہوتے ہیں ۔۔۔علم کے اس عمومی دور میں ایسے کیسے...
14/08/2026

المیہ یہ ہےکہ اچھے اچھوں مطلب پڑھے لکھے بھی آزادی کے مفہوم سے ناآشنا معلوم ہوتے ہیں ۔۔۔علم کے اس عمومی دور میں ایسے کیسے ممکن ہے ؟ شائد "پھدو " لگا ہوا ہے ۔۔
نہ جاننے والے ہم جیسے دیہی لوگوں کا آزادی کی روح سے خالی ہونا بنتاہے ۔۔لیکن یہ جوپڑھ لکھ کر لایعنیاں چھوڑتے یقینا حرام کی وافر آمدن میں خودکفیل اور آزاد ہیں ۔۔ بھیڑ بکریوں کو چھوڑ کرآزاد ضمیر والوں کو آزادی مبارک

27 ستمبر,  قیادت صرف بیانات سے نہیں، گراؤنڈ پر نظر آنی چاہیےاگر 27 ستمبر کو عمران خان کی رہائی اور سیاسی و بنیادی حقوق ک...
13/08/2026

27 ستمبر, قیادت صرف بیانات سے نہیں، گراؤنڈ پر نظر آنی چاہیے

اگر 27 ستمبر کو عمران خان کی رہائی اور سیاسی و بنیادی حقوق کے لیے کوئی بڑا پُرامن جمہوری اقدام کیا جا رہا ہے تو اس کی ذمہ داری صرف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی نہیں، بلکہ پوری سیاسی قیادت کی ہے۔

ہر ایم این اے، ہر ایم پی اے اور پارٹی کا ہر ذمہ دار عہدیدار اپنے حلقے میں موجود ہو، عوام سے براہِ راست رابطہ کرے، ان کے ساتھ بیٹھے، ان کے سوالات سنے اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے انہیں واضح معلومات فراہم کرے۔

عوامی نمائندوں کا کام صرف سوشل میڈیا پر بیانات جاری کرنا نہیں؛ اصل سیاسی قیادت وہ ہے جو گراؤنڈ پر موجود ہو، عوام کے درمیان بیٹھے اور اپنی ذمہ داری کا عملی مظاہرہ کرے۔

اسی لیے تمام منتخب نمائندوں سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں باقاعدہ عوامی رابطہ مہم چلائیں، سیاسی و آئینی صورتحال پر آگاہی دیں، پارٹی کے آئندہ لائحۂ عمل اور 27 ستمبر سے متعلق تمام معاملات عوام کے سامنے واضح کریں، تاکہ کسی قسم کی ابہام یا غلط فہمی باقی نہ رہے۔

بالخصوص ہمارے علاقے کے منتخب نمائندوں ایم پی اے منیر حسین، اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور دیگر پارٹی ذمہ داران سے عوام یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیں اور گراؤنڈ پر اپنا کردار واضح طور پر ادا کریں۔

یہ وقت صرف دعووں اور بیانات کا نہیں؛
یہ وقت عملی سیاست، عوامی رابطے، جواب دہی اور ذمہ داری کا ہے۔

جمہوری جدوجہد ہمیشہ پُرامن، آئینی اور قانون کے دائرے میں ہونی چاہیے۔

#27ستمبر

Where diplomacy meets history, and signatures shape the future.✊Three nations, one table, and a moment that speaks loude...
07/08/2026

Where diplomacy meets history, and signatures shape the future.✊
Three nations, one table, and a moment that speaks louder than words💪

اگر یہ خبریں درست ہیں کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے موجودہ سپیکر جناب بابر سلیم سواتی  صاحب کے لیے تاحیات مراعات کی تجویز ز...
01/08/2026

اگر یہ خبریں درست ہیں کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے موجودہ سپیکر جناب بابر سلیم سواتی صاحب کے لیے تاحیات مراعات کی تجویز زیرِ غور ہے، تو ہم پاکستان تحریکِ انصاف کے ووٹرز، سپورٹرز اور سنجیدہ کارکنان اس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔

ہم حکومتِ خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں، اور اگر ایسی کوئی تجویز موجود ہے تو اسے واپس لیا جائے۔

پی ٹی آئی کی بنیاد میرٹ، احتساب اور عوامی خدمت پر ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر فیصلہ عوام کے مفاد اور انصاف کے اصولوں کے مطابق ہو۔

اگر اس معاملے پر عوام کے تحفظات کو نظرانداز کیا گیا، تو ہم جمہوری اور پُرامن انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن شفافیت، احتساب اور عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔
احتساب سب کا۔

اگر آپ میری بات سے اتفاق کرتے ہیں تو اس پوسٹ کو لازمی شۂر کریں شکریہ

Address

Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOICE of JARED posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share