PTS Mansehra Official

PTS Mansehra Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PTS Mansehra Official, Law enforcement agency, Mansehra.

*ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP کے خصوصی احکامات کی روشنی میں چیف لاء انسٹکٹر انسپکٹر مقصود شاہ کاظمی ...
25/08/2026

*ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP کے خصوصی احکامات کی روشنی میں چیف لاء انسٹکٹر انسپکٹر مقصود شاہ کاظمی کی زیر صدارت جملہ لاء سٹاف کا ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ کا مقصد زیر تربیت ٹرینیز (لوئر کورس) کی تعلیمی کارکردگی، کورس کی پیش رفت، تدریسی معیار، آئندہ ریکروٹس کی آمد کے انتظامات اور سکول میں صفائی و نظم و ضبط کے امور کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔*

*میٹنگ کے دوران چیف لاء انسٹکٹر نے لاء سٹاف سے زیر تربیت ٹرینیز کے جاری کورس کی پراگریس رپورٹ طلب کی۔ تمام لاء انسٹکٹرز نے اپنے اپنے مضامین کی تدریسی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ رپورٹ کا بغور جائزہ لینے کے بعد چیف لاء انسٹکٹر نے تدریسی معیار اور کورس کی پیش رفت پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام لاء سٹاف کی محنت، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔*

*انہوں نے ہدایت کی کہ زیر تربیت ٹرینیز کو مزید محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ پڑھایا جائے تاکہ وہ تمام مضامین پر مکمل عبور حاصل کر سکیں۔ مزید برآں یہ بھی ہدایات جاری کی گئیں کہ کورس کی بروقت تکمیل کے بعد دوہرائی (Revision) کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ ٹرینیز آئندہ امتحانات کے لیے بھرپور انداز میں تیار ہو سکیں اور بہترین نتائج حاصل کریں۔*

*اجلاس میں جلد متوقع نئے ریکروٹس کی آمد کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف لاء انسٹکٹر نے تمام لاء سٹاف کو ہدایت دی کہ وہ اپنی تمام تر تیاریاں بروقت مکمل رکھیں تاکہ نئے آنے والے ریکروٹس کی تربیت کا آغاز منظم، مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں کیا جا سکے۔*

*اس موقع پر پولیس ٹریننگ سکول کے تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے سکول، کلاس رومز اور متعلقہ دفاتر میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا گیا۔ چیف لاء انسٹکٹر نے ہدایت کی کہ تمام کلاسز، تدریسی کمروں اور اطراف کے ماحول کو ہر وقت صاف ستھرا رکھا جائے تاکہ ٹرینیز کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔*

*میٹنگ کے اختتام پر چیف لاء انسٹکٹر انسپکٹر مقصود شاہ کاظمی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP کے وژن کے مطابق اعلیٰ معیار کی تربیت، نظم و ضبط، صفائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ پولیس فورس کے لیے باصلاحیت، باکردار اور پیشہ ور اہلکار تیار کیے جا سکیں۔*

ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP کے خصوصی احکامات کی روشنی میں قائم مقام ڈی ایس پی ایڈمن مقصود شاہ کاظمی...
24/08/2026

ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP کے خصوصی احکامات کی روشنی میں قائم مقام ڈی ایس پی ایڈمن مقصود شاہ کاظمی کا ہمراہ Ri انسپکٹر اعجاز خان کے پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں آنے والے نئے ریکروٹس کی آمد کے سلسلے میں مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ریکروٹس کے لیے رہائش، میس، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

معائنے کے دوران رہائشی بیرکس، میس، واش رومز، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، بجلی، صفائی اور دیگر انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
*ڈی ایس پی ایڈمن مقصود شاہ کاظمی نے متعلقہ انچارجز کو ہدایت کی کہ تمام رہائشی کمروں، میس اور دیگر سہولیات میں موجود ہر قسم کی کمی بیشی کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ نئے آنے والے ریکروٹس کو بہترین، محفوظ اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس موقع پر انسپکٹر اعجاز خان نے بھی اس موقع پر صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے، پینے کے صاف پانی کی مسلسل دستیابی، میس کے بہترین انتظام، حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل درآمد اور دیگر ضروری سہولیات کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریکروٹس کی بہتر تربیت کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے، لہٰذا تمام انتظامات کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کیا جائے۔

آخر میں متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی گئی کہ تمام تیاریاں جلد از جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے تاکہ آمدہ ریکروٹس کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ اپنی تربیت کا آغاز بہترین ماحول میں کر سکیں۔

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں چار ہفتوں پر مشتمل پولیس انٹرن شپ پروگرام 2026 کی اختتام کے موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آ...
20/08/2026

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں چار ہفتوں پر مشتمل پولیس انٹرن شپ پروگرام 2026 کی اختتام کے موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب نثار احمد خان PSP ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP ھزارہ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرتے ہوئے

ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب نثار احمد خان PSP ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP پولیس ٹرینن...
20/08/2026

ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب نثار احمد خان PSP ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کے پولیس افسران کو بہترین کارکردگی دکھانے پر سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کرتے ہوئے

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں چار ہفتوں پر مشتمل پولیس انٹرن شپ پروگرام 2026 کی اختتامی تقریب پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ ...
20/08/2026

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں چار ہفتوں پر مشتمل پولیس انٹرن شپ پروگرام 2026 کی اختتامی تقریب پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں منعقد ھوئی جس کے مہمان خصوصی جناب ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبر پختونخواہ نثار احمد خان PSP صاحب تھے

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں خیبر پختونخوا پولیس کے زیرِ اہتمام چار ہفتوں پر مشتمل پولیس انٹرن شپ پروگرام 2026 کی اختتامی تقریب انتہائی شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کا مقصد ہزارہ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو خیبر پختونخوا پولیس کے مختلف شعبہ جات، فرائض و ذمہ داریوں، قانون نافذ کرنے کے طریقہ کار اور عوامی خدمت سے متعلق عملی و معلوماتی آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبر پختونخوا جناب نثار احمد خان تنولی PSP تھے۔ تقریب میں پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کے افسران، انسٹرکٹرز، تربیتی عملے اور انٹرن شپ پروگرام میں شریک طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مہمانِ خصوصی جناب نثار احمد خان تنولی PSP نے اپنے خطاب میں کامیابی کے ساتھ انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے تربیتی پروگرام نوجوانوں کو پولیس کے پیشہ ورانہ نظام، قانون کی عملداری، عوامی خدمت، نظم و ضبط اور ذمہ دارانہ کردار کو قریب سے سمجھنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں اور عملی تربیت کے ذریعے مستقبل کے مؤثر اور ذمہ دار شہری بنانے کے لیے کوشاں ہے، جبکہ ایسے پروگرامز پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

چار ہفتوں پر مشتمل اس انٹرن شپ پروگرام کے دوران طلبہ و طالبات نے ہزارہ ریجن کے مختلف پولیس اداروں اور دفاتر کا مطالعاتی و عملی دورہ کیا، جن میں پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کے مختلف شعبہ جات، پولیس سہولت مراکز، مختلف تھانہ جات، ڈی پی او آفس، ایس ڈی پی او دفاتر اور دیگر انتظامی و آپریشنل یونٹس شامل تھے۔ اس دوران شرکاء کو پولیس کے انتظامی امور، تفتیشی نظام، عوامی شکایات کے ازالے، جدید پولیسنگ، کمیونٹی پولیسنگ، سکیورٹی انتظامات اور عوامی خدمت کے مختلف پہلوؤں سے متعلق تفصیلی بریفنگز بھی دی گئیں۔

تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس انٹرن شپ پروگرام نے انہیں خیبر پختونخوا پولیس کے مختلف شعبوں کی کارکردگی، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، درپیش چیلنجز اور عوامی خدمت کے عملی طریقہ کار کو قریب سے جاننے کا موقع فراہم کیا، جس سے ان کی علمی استعداد، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عملی فہم میں نمایاں اضافہ ہوا۔

اختتامی تقریب کے آخر میں مہمانِ خصوصی جناب نثار احمد خان تنولی PSP نے کامیابی سے پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کیں اور پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کے انتظامی و تربیتی عملے کی پیشہ ورانہ خدمات، بہترین انتظامات اور کامیاب تربیتی اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کی پیشہ ورانہ رہنمائی، کردار سازی اور عملی تربیت کے لیے اس نوعیت کے تربیتی پروگرامز کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو قانون کی حکمرانی، عوامی خدمت اور قومی ذمہ داریوں سے مزید مؤثر انداز میں روشناس کرایا جا سکے۔

ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب نثار احمد خان PSP کو پولیس ٹر...
20/08/2026

ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب نثار احمد خان PSP کو پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ امد پر شیلڈ پیش کی

اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثمہ آمین
18/08/2026

اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثمہ آمین

غم خبر*خیال بادشاہ ڈرل انسٹکٹر PTS Mansehra کی والدہ محترمہ بقضائے الہی سے وفات پا چکی ھے* جسکی نماز جنازہ آج مورخہ 17 ا...
17/08/2026

غم خبر
*خیال بادشاہ ڈرل انسٹکٹر PTS Mansehra کی والدہ محترمہ بقضائے الہی سے وفات پا چکی ھے* جسکی نماز جنازہ آج مورخہ 17 اگست بروز سوموار بوقت 5:30 بجے بمقام نذد پولیس لائن مانسہرہ ادا کی جائے گی اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثمہ آمین

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں 14 اگست جشنِ آزادی پاکستان شایانِ شان طریقے سے منایا گیاپولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں 14 ا...
14/08/2026

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں 14 اگست جشنِ آزادی پاکستان شایانِ شان طریقے سے منایا گیا

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں 14 اگست، یومِ آزادی پاکستان، نہایت جوش و جذبے، قومی ولولے اور شایانِ شان انداز میں منایا گیا۔ اس پروقار تقریب کا انعقاد جناب ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP کی زیرِ نگرانی کیا گیا، جس میں پولیس ٹریننگ سکول کے افسران، انسٹرکٹرز، سٹاف اور زیرِ تربیت پولیس ٹرینیز نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے ہوا، جہاں ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی۔ شرکاء نے قومی پرچم کو سلام پیش کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔

بعد ازاں "پاکستان زندہ باد واک" کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر صاحب، پولیس افسران، سٹاف اور زیرِ تربیت پولیس ٹرینیز نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا کر پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور خیبر پختونخوا پولیس زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، جس سے پورا ماحول حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو گیا۔

واک کے بعد پولیس ٹریننگ سکول کے کانفرنس ہال میں یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP نے کہا کہ 14 اگست ہمیں اپنے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی حفاظت اور استحکام ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زیرِ تربیت پولیس ٹرینیز پر زور دیا کہ وہ ایمانداری، دیانتداری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور ملک و قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔

تقریب کے دوران زیرِ تربیت پولیس ٹرینیز اور سٹاف کے جوانوں نے یومِ آزادی کے حوالے سے ملی نغمے، تقاریر اور قومی ملی ترانے پیش کیے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ پروگرام میں وطنِ عزیز پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی، استحکام، افواجِ پاکستان، خیبر پختونخوا پولیس اور بالخصوص شہداء پولیس کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔

یومِ آزادی کی یہ پروقار تقریب حب الوطنی، قومی اتحاد، نظم و ضبط اور پاکستان سے محبت کے جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی رہی۔

🇵🇰 اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰پاکستان کا 14 اگست ہمیں اپنے اسلاف کی لازوال قربانیوں، اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی ی...
14/08/2026

🇵🇰 اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰

پاکستان کا 14 اگست ہمیں اپنے اسلاف کی لازوال قربانیوں، اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی یاد دلاتا ہے۔ آئیے اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم اپنے پیارے وطن کی ترقی، امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے ادا کریں گے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی اور سربلندی عطا فرمائے، اور ہماری بہادر افواج، پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

جشنِ آزادی پاکستان مبارک!
پاکستان زندہ باد 🇵🇰

منجانب:
تیمور خان PSP
ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ

Address

Mansehra
11223

Telephone

+923452076330

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTS Mansehra Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PTS Mansehra Official:

Shortcuts

Share