Dpwo, Mansehra

Dpwo, Mansehra Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dpwo, Mansehra, Government Official, near commerce college kura kuram Road Mansehra, Mansehra.

02/09/2026

ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس | 2 ستمبر 2026

آج ضلع پاپولیشن ویلفیئر آفس مانسہرہ میں فیملی ویلفیئر سینٹرز (FWCs) کے انچارجز کے ساتھ ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ماہانہ کارکردگی، فیلڈ سرگرمیوں اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا اور سروس ڈیلیوری کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انچارجز میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے

*“توازن” قومی بیانیہ برائے آبادی پر ایک روزہ سیمینار*یکم ستمبر 2026ء: پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ خیبر پختونخوا ک...
01/09/2026

*“توازن” قومی بیانیہ برائے آبادی پر ایک روزہ سیمینار*

یکم ستمبر 2026ء: پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام اور UNFPA سالانہ ورک پلان 2026ء کے تحت گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز، مانسہرہ میں “توازن” قومی بیانیہ برائے آبادی کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔

اس موقع پر سہیل عمران، ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر، مانسہرہ نے ضلع مانسہرہ کے آبادیاتی خدوخال، آبادی میں اضافے کے رجحانات اور مستقبل کے آبادیاتی تخمینوں پر بریفنگ دی۔

جناب اصغر علی، سابق سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، نے بطور کلیدی مقرر “توازن” قومی بیانیہ کے مختلف پہلوؤں اور آبادی سے متعلق چیلنجز پر روشنی ڈالی، جبکہ نوجوانوں کے کردار اور ذمہ داریوں کو بھی اجاگر کیا۔

سیمینار کے اختتام پر اظہارِ تشکر کیا گیا، جس کے بعد شرکاء کے لیے ریفرشمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔

31/08/2026

کمیونٹی میٹنگ – FWC بیدادی

فلاحی مرکز بیدادی کی فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ (خاتون) نےمقامی کمیونٹی کے ساتھ کمیونٹی میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں خاندانی منصوبہ بندی اور فیملی پلاننگ سروسز کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی اور شرکاء کو دستیاب سہولیات سے استفادہ کرنے کی ترغیب دی گئی۔

29/08/2026

ضلع مانسہرہ کی MSU ٹیم نے UNFPA پلان 2026 کے تحت گاؤں جرید میں کامیابی سے سیٹلائٹ کیمپ منعقد کیا، جہاں ضروری ادویات، مانع حمل اشیاء اور خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات فراہم کی گئیں۔ جبکہ RHSC مانسہرہ میں 27 کامیاب Contraceptive Surgery کیسز کیے گئے۔

29/08/2026
سٹی سینٹر کا اچانک دورہضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مانسہرہ نے سٹی سینٹر کا اچانک دورہ کیا، عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا...
27/08/2026

سٹی سینٹر کا اچانک دورہ

ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مانسہرہ نے سٹی سینٹر کا اچانک دورہ کیا، عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

25/08/2026

انچارج FWC jabori نے اسکول کے بچوں کے ساتھ صحت اور صفائی کے حوالے سے آگاہی سیشن منعقد کیا، جس میں بچوں کو ذاتی صفائی، حفظانِ صحت اور صحت مند عادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔

Address

Near Commerce College Kura Kuram Road Mansehra
Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dpwo, Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share