District Information Officer, Mandi Bahauddin

District Information Officer, Mandi Bahauddin District Press Information Department

30/11/2022

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کردیاگیا ہے ، اس حوالے سے دکانداروں اور کریانہ مرچنٹس کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے کے 80 لاکھ خاندانوں کیلئے 100ارب روپے کی خطیر رقم سے احساس راشن رعایت پروگرام شروع کیاہے۔ پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو آٹا،دالیں، کوکنگ آئل اورگھی 40 فیصدتک سستا ملے گا۔ مستحق خاندان رجسٹرڈ کریانہ سٹورز سے40 فیصد رعایت پر آٹا،گھی،تیل اوردالیں خرید سکیں گے۔احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت کم آمدنی والے خاندان اپنے ماہانہ راشن پر رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔اِس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ دکانداروں کو نا صرف سبسڈی کی رقم ان کے اکاونٹ میں واپس کر دی جائے گی بلکہ وہ اپنی ہر فروخت پر 8 فیصد کمیشن بھی وصول کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ دکانداروں کو کمیشن کی مد میں ملنے والی رقم پر ٹیکس نہیں ادا کرنا پڑے گا ۔دکاندار اپنی دکان کی رجسٹریشن بذریعہ موبائل ایپ Ehsaas Rashan Riayat Program یا www.ehsaaspunjab.gov.pk/marchant/dashboard پر کر سکتے ہیں

06/08/2022
06/07/2022

برسات کے موسم میں احتیاط کریں

باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،منڈی بہاوالدین،فون نمبر:0546-506850         ہینڈ آﺅٹ نمبر234م...
25/06/2022

باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،
حکومت پنجاب،منڈی بہاوالدین،فون نمبر:0546-506850
ہینڈ آﺅٹ نمبر234
منڈی بہاوالدین،24 جون 2022( )ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین کاشف جلیل نے خفیہ اطلاع پر ایکشن لیتے ہوئے یوریا کھاد کی غیر قانونی، ذخیرہ اندوزی اور کسانوں کے نام جعلی رسیدیں بنانے پر ڈیلر ملک عاطف ا ینڈ کو کی دکان اور گودام پر چھاپہ مار کر سینکڑوں تھیلے یوریا کھاد قبضہ میں لے کر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ملک عاطف اینڈ کو کے مالک دکان پر کھاد فروختگی کی جعلی پرچیاں اور رسیدیں بنا کر بلیک میں کھاد فروخت کر رہے تھے اور اپنا سٹاک کم شو کروا رہے تھے۔ ملک عاطف اینڈ کو کے اس طرز عمل سے عوام الناس کو کھاد ملنے میں شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر کاشف جلیل نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال کے ہمراہ گزشتہ رات ملک عاطف اینڈ کو کی دکان اور گودام پر اچانک چھاپہ مارا اور کھاد کو قبضے میں لے کر دکان اور گودام کو سیل کر دیا۔ مذکورہ ڈیلر کسانوں کو یوریا کھاد فروخت کرنے سے انکاری تھا اور چوری چھپے مہنگے داموں کھاد فروخت کر رہا تھا۔ڈیلر ریکارڈ کے مطابق اس نے کسان اتحاد کے نمائندوں کو 1182بیگز فروخت کئے ہیں جو کہ گزشتہ روز کھاد نہ ملنے پر احتجاج کر رہے تھے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں کھاد کی کوئی قلت نہیں ہے ، کسانوں کو صاف و شفاف طریقے سے کھاد مہیا کی جا رہی ہے جس کاکھاد مافیا کو نقصان ہو رہا ہے ، کچھ لوگ کسانوں کے حقوق کے تحفط کا نام لے کر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کاشف جلیل کا کہنا تھا کہ کھاد مافیا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی، خودساختہ مہنگائی کاشتکاروں، زمینداروں کو لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، کسی بھی ڈیلر کی طرف سے ذخیرہ اندوزی، سرکاری ریٹ سے زائد فروخت کرنے والے ڈیلرز کو قرار واقعی سزادی جائے گی۔ اس موقع پر زمینداروں اور کاشتکاروں نے ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی ان کاروائیوں کو بے حد سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاو ¿ن جاری رکھا جائے۔

بڑی خبر الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کے مطابق منڈی بہاوالدین کے قومی اسمبلی کے حلقوں کی درجہ بندی تبدیل۔این۔اے 85 اب ...
31/05/2022

بڑی خبر الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کے مطابق منڈی بہاوالدین کے قومی اسمبلی کے حلقوں کی درجہ بندی تبدیل۔این۔اے 85 اب این۔اے 79 جبکہ این۔اے 86 اب این۔اے 80 ہوگا

منڈی بہاوالدین: ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد قاسم اورنگزیب متحرک..ورکنگ جرنلسٹ ظہیر  سیال (بول نیوز) کو ڈی جی پی آر پنجاب...
21/05/2022

منڈی بہاوالدین: ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد قاسم اورنگزیب متحرک..
ورکنگ جرنلسٹ ظہیر سیال (بول نیوز) کو ڈی جی پی آر پنجاب کی طرف سے سال 2022 کے لئےجاری کردہ ایکریڈیشن کارڈ دے رہے ہیں

04/05/2022
آج 31 مارچ 2022ء سے پنجاب کی 100 فیصد آبادی کو قومی صحت کارڈ سے 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس کی فراہمی
31/03/2022

آج 31 مارچ 2022ء سے پنجاب کی 100 فیصد آبادی کو قومی صحت کارڈ سے 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس کی فراہمی

Qasim Ranjha DIO MBDIN
30/03/2022

Qasim Ranjha DIO MBDIN

04/12/2021
یہ ضلع منڈی بہاوالدین کے اشیاء خوردونوش کی آج مورخہ 12/11/2021کی نوٹیفائیڈ ریٹ لسٹ ہے۔ اہلیان منڈی بہاوالدین سے گزارش ہے...
12/11/2021

یہ ضلع منڈی بہاوالدین کے اشیاء خوردونوش کی آج مورخہ 12/11/2021کی نوٹیفائیڈ ریٹ لسٹ ہے۔ اہلیان منڈی بہاوالدین سے گزارش ہے کہ وہ اشیاء اسی ریٹ لسٹ کے مطابق خریدیں۔ اگر کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ سے مہنگی اشیاء فروخت کرے تو گورنمنٹ آف پنجاب کی بنائی گئی ''قیمت پنجاب'' ایپلی کیشن پرفوری شکایت درج کروائیں۔ ایپلی کیشن کا لِنک نیچے موجود ہے۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.pitb.qeematpunjab

Address

Mandi Bahauddin
50400

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Information Officer, Mandi Bahauddin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share