دارہ حاجی محمد صالحوں کمیر کے

دارہ حاجی محمد صالحوں    کمیر کے (کمیر کے)

قل شریف 19 مارچ بروز جمعرات شام 5 بجے
17/03/2026

قل شریف 19 مارچ بروز جمعرات شام 5 بجے

27/02/2026
ہمارے  پیارے چاچو اظہر اقبال گوندل ان دنوں  بیمار ہیں  آپ سب سے دعاوں کی اپیل ہے ،یاالـلّٰــه پاک ﷻ اپنے پیارے حبیب حضرت...
26/02/2026

ہمارے پیارے چاچو اظہر اقبال گوندل ان دنوں بیمار ہیں آپ سب سے دعاوں کی اپیل ہے ،یاالـلّٰــه پاک ﷻ اپنے پیارے حبیب حضرت ﻣُﺤَﻤَّـــﺪ صَلَّى الـلّٰــهُ عَلَيْه وَاٰلِهٖ وَّ سلم کے صدقے ہمارے چاچو کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرما (آمین )

24/02/2026
حاجی محمد صالحوں کے بیٹے، بڑے باپ کے بڑے بیٹے۔۔۔۔حاجی لال خان… وہ نام جس کے ساتھ صبر، وقار اور ذمہ داری جیسے لفظ خود بخو...
06/02/2026

حاجی محمد صالحوں کے بیٹے،
بڑے باپ کے بڑے بیٹے۔۔۔۔
حاجی لال خان…
وہ نام جس کے ساتھ صبر، وقار اور ذمہ داری جیسے لفظ خود بخود جڑ جاتے ہیں۔ زندگی نے ان پر آزمائشوں کے ایسے دروازے کھولے جن سے گزرنا عام انسان کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ انہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے دو جوان بھائیوں چوہدری مہندی خان ،اور چوہدری احمد خان کے جنازے اٹھائے۔ وہ لمحے یقیناً دل کو چیر دینے والے تھے، مگر انہوں نے اپنے دکھ کو ہمیشہ خاموشی کے پردے میں چھپا لیا۔ وقت نے ابھی انہیں سنبھلنے کا موقع بھی نہ دیا تھا کہ تقدیر نے ان سے ان کے جوان بیٹے محمد اکرم گوندل ( SDO ) کا سہارا بھی چھین لیا۔ باپ کے کندھوں پر بیٹے کا جنازہ… یہ وہ دکھ ہے جس کا بوجھ لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں، مگر حاجی لال خان نے یہ بوجھ بھی صبر اور حوصلے کے ساتھ اٹھایا۔
اپنے مرحوم بھائیوں کے چھوٹے چھوٹے یتیم بچوں کو انہوں نے صرف سہارا ہی نہیں دیا بلکہ باپ جیسا سایہ بن کر ان کی پرورش کی۔ وہ ان بچوں کے لیے محض چچا نہیں رہے بلکہ محبت، تحفظ اور رہنمائی کا ایسا ستون بنے جس نے ان کی زندگیوں کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ عمر جس میں عام طور پر انسان اپنی محنت کا صلہ اور سکون تلاش کرتا ہے، حاجی لال خان کے لیے نئی آزمائشوں کا پیغام لے کر آئی۔ اپنے لختِ جگر کی جدائی نے انہیں ایک بار پھر ایسے دکھ کی گہری وادی میں اتار دیا جہاں قدم قدم پر یادوں کا بوجھ ساتھ چلتا ہے، اور جہاں انسان کا حوصلہ ہی اس کا واحد سہارا بنتا ہے۔
حاجی لال خان کی پوری زندگی احساسِ ذمہ داری کی ایک روشن مثال رہی۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے والد محترم کی چوہدراہٹ اور عزت کو اپنا فخر سمجھا اور اس شملے کو سر بلند رکھنے کے لیے خود کو ہر طرح کی مشقت کے لیے تیار رکھا۔ انہوں نے اپنے والد کو کبھی گھریلو معاملات کی فکر نہ ہونے دی۔ خاندان کے معاملات ہوں، رشتہ داریوں کی ذمہ داریاں ہوں یا معاشرتی فرائض، انہوں نے ہر میدان میں اپنا کردار ایسے نبھایا کہ لوگ آج بھی اس کی مثال دیتے ہیں۔ انہوں نے دنیاوی ذمہ داریوں کو جس احسن انداز میں سنبھالا، وہ ان کے مضبوط کردار اور وسیع دل کا واضح ثبوت تھا۔
زندگی کے آخری حصے میں جب عمر ڈھلنے لگی اور عام انسان آرام کی طرف مائل ہوتا ہے، اس وقت حاجی لال خان نے اپنے دل کو دین کی روشنی سے منور کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے قرآنِ مجید کو سیکھنا شروع کیا، اور پھر ایسا سیکھا کہ سننے والے حیران رہ جاتے۔ ان کی تلاوت میں ایسی مٹھاس، ایسا درد اور ایسا خلوص ہوتا کہ جو بھی سنتا، دل سے داد دیے بغیر نہ رہ پاتا۔ ایسا محسوس ہوتا جیسے ہر لفظ ان کے دل سے نکل کر سیدھا سننے والوں کے دلوں میں اتر رہا ہو۔ ان کی آواز میں زندگی کے تجربات، صبر کے لمحات اور اللہ سے سچی محبت کی جھلک صاف محسوس ہوتی تھی۔
حاجی لال خان کی زندگی دراصل قربانی، صبر، محبت اور ایمان کی ایک مکمل داستان ہے۔ انہوں نے دکھوں کو کمزوری نہیں بننے دیا بلکہ انہیں اپنی طاقت بنا لیا۔ وہ صرف ایک فرد نہیں بلکہ ایک عہد، ایک روایت اور ایک ایسی مثال ہیں جو آنے والی نسلوں کو یہ سبق دیتی رہے گی کہ اصل عظمت دکھوں سے بھاگنے میں نہیں بلکہ انہیں برداشت کر کے بھی دوسروں کے لیے سہارا بننے میں ہے۔ یا اللہ، حاجی لال خان صاحب کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرما اور قیامت کے دن انہیں سرخرو فرما۔ آمین یا ربّ العالمین۔

( حاجی لال خان اور انکے بیٹے محمد اکرم گوندل کی ایک یادگار تصویر)
(تحریر: شاہد عمر گوندل ،نواسہ حاجی لال خان)

07/01/2026

چوہدری صفدر احمد خان گوندل مرحوم اپنے وقت کے مایہ ناز شاہسوار، فراخ دل اور بے حد مہمان نواز انسان تھے۔ ان اوصافِ حمیدہ کا اعتراف چوہدری اشرف حیات گوندل نے اپنے اس آڈیو پیغام میں کیا ہے، جس میں انہوں نے مرحوم کی شخصیت، کردار اور اعلیٰ انسانی اقدار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔۔

(ایڈمن پینل : شاہد عمر)

Address

Bohat
Mandi Bahauddin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دارہ حاجی محمد صالحوں کمیر کے posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category