Overseas Pakistanis Commission Mandi Bahaudin

Overseas Pakistanis Commission Mandi Bahaudin Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Overseas Pakistanis Commission Mandi Bahaudin, Government Official, Mandi Bahauddin.

Meeting of District Overseas Commission Dated 28/12/21…
28/12/2021

Meeting of District Overseas Commission Dated 28/12/21…

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن ضلع منڈی بہاوالدین کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین محمد عارف گوندل ...
24/12/2021

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن ضلع منڈی بہاوالدین کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین محمد عارف گوندل کو گولڈل میڈل سے نوازا۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے ساتھ اہم میٹنگ، جہاں پر اوورسیز پاکستانیز کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہیں ان کے مسائل کو حل کرنا ہمارا فرض ہے۔ اس موقع پر چیئرمین اوورسیز کمیشن منڈی بہاوالدین محمد عارف گوندل کو گولڈ میڈل سے نواز۔ اس موقع پر وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کیشن سید طارق محمود الحسن بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پاکستان میں پہلی بار اوورسیز کان...
22/12/2021

وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پاکستان میں پہلی بار اوورسیز کانفرنس کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے

ضلع منڈی بہاوالدین سے ایک بہت بڑا قافلہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن منڈی بہاوالدین کے زیرنگرانی لاہور پہنچے گا۔جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

اوورسیز کانفرنس میں دنیا کے 80 ممالک سے ایک ہزار سے زائد محب وطن پاکستانی، عالمی سرمایہ کار، ایمںبیسیڈرز، مختلف ممالک کی تنظیموں کے وفود اور شہرت یافتہ عالمی شخصیات شرکت کریں گے۔
Date: December 23 (Thursday), 2021
Time: 1:00 pm to 3:00 pm
Venue: Governor House, Lahore

21/12/2021

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کی شکایات نمبر31651 پر نوٹس لیتے ہوئے ناجائز قابضین سے 40لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی جس میں 2 کنال پلاٹ اور مرغی فارم کی نقد رقم اوورسیز کمیشن منڈی بہاوالدین نے مالکان کے حوالے کردی گئی۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق اوور سیز پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے بھر پوراقدامات کررہے ہیں،

ریلیف پانے والے اوورسیز شکایات دہندہ نے چیئرمین او پی سی کے ساتھ وزیراعظم پاکستان عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، او پی سی کے وائس چئیرمین مخدوم طارق محمود الحسن اور اوورسیز کمیشن منڈی بہاوالدین کی ٹیم کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ او پی سی کی جانب سے دادرسی اور حق دلوانے پر وہ زندگی بھر اُن کے احسان مند رہیں گے۔



منڈی بہاوالدین: چیئرمین اوورسیز کمیشن محمد عارف گوندل اور ایڈشنل ڈپٹی کمشنر احسان الحق ضیا کی زیر صدارت اوورسیز کمیشن کا...
17/11/2021

منڈی بہاوالدین: چیئرمین اوورسیز کمیشن محمد عارف گوندل اور ایڈشنل ڈپٹی کمشنر احسان الحق ضیا کی زیر صدارت اوورسیز کمیشن کا اجلاس ڈی سی آفس میں منقعد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین امتیاز علی بیگ،اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی،ممبر اورسیز کمیٹی فیصل گوندل، ترجمان اوورسیز کمیٹی حمزہ علی ، فوکل پرسن و ضلع کونسل آفیسر شہزاد اختر تارڑ پراسیکیوشن وریونیو افسران اور مختلف محکموں کے افسران، درخواستگزار اور اوورسیز پاکستانیز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس میں اراضی پر قبضوں،مشترکہ راستوں پرآمدورفت میں رکاوٹ، جائیدادوں کی وراثتی تقسیم،رقوم کے لین دین، تجاوزات، دھوکہ دہی اور دیگر مسائل پر مشتمل درخواستیں اور شکایات پیش کی گئیں۔قبل ازیں اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے متعلق کمیٹی میں25شکایات پیش کی گئیں جن میں سے10درخواستوں کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کر دئیے گئے۔

وائس چئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب مخدوم سید طارق محمود الحسن سے چئیرمین اوورسیز کمیشن منڈی بہاوالدین محمد عارف ...
09/11/2021

وائس چئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب مخدوم سید طارق محمود الحسن سے چئیرمین اوورسیز کمیشن منڈی بہاوالدین محمد عارف گوندل، ممبر اوورسیز کمیشن فیصل گوندل اور ممبر اوورسیز کمیشن حمزہ علی کی انکے آفس وزیر اعلیٰ آفس لاہور میں خصوصی ملاقات۔
مخدوم سید طارق محمود الحسن کو وائس چیئرمین کا عہدہ سنھبالنے پر مبارکباد پیش کی اور منڈی بہاوالدین اوورسیز کمیشن کو درپیش مسائل اور ان کے حل پرسیر حاصل گفتگو کی۔۔

منڈی بہاوالدین: ضلعی اوورسیز کمیشن کا اجلاس  بیرون ملک مقیم پاکستانیز کی 25درخواستوں پر فیصلہ کرتے ہوئے 15درخواستوں کو ن...
31/10/2021

منڈی بہاوالدین: ضلعی اوورسیز کمیشن کا اجلاس بیرون ملک مقیم پاکستانیز کی 25درخواستوں پر فیصلہ کرتے ہوئے 15درخواستوں کو نمٹا دیا جبکہ بقیہ درخواستوں کو بھی جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراحسان الحق ضیا نے مختلف محکموں کے افسران کو کیسز سے متعلق اپنی پراگریس رپورٹ اور بعض زیر التوا کیسزمیں فوری کاروائی کر کے میرٹ پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس امر کا فیصلہ آج ڈی سی آفس میں اووسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی لیگل افتخار دیو،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی، ڈسٹرکٹ اٹارنی، فوکل پرسن وضلع کونسل آفیسر شہزاداخترتارڑ،پراسیکیوشن ریونیو افسران ، ممبر اوورسیز کمیٹی فیصل گوندل، ممبر اوورسیز کمیٹی حمزہ علی ، مختلف محکموں کے افسران، درخواستگزار اور اوورسیز پاکستانیز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا حکومت کی فرنٹ لائن پالیسی ہے کیونکہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیز پاکستان کی شناخت اور سفیر ہیں لہذا تمام متعلقہ محکمے اوورسیز پاکستانیز کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائیں۔انہوںنے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیز کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں اراضی پر قبضوں، جائیدادوں کی وراثتی تقسیم،مشترکہ راستوں میں آمدورفت میں رکاوٹ، تجاوزات، رقوم کے لین دین، دھوکہ دہی، جعلی دستاویزات پر فراڈ اور دیگر مسائل پر مشتمل موصول ہونے والی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد نمٹایا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیز کو کیسز کے فیصلوں سے متعلق مکمل آگاہی بھی فراہم کی جائے۔انہوںنے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ، پولیس اور دیگر محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں اوراعلیٰ حکام کی جانب سے اوورسیز پاکستانیز کے مفادات کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔ نا جائز قابضین اور دھوکہ دہی کے مرتکب افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور کسی فریق کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔

منڈی بہاوالدین: ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی زیرصدارت اوور سیز کمیشن کا اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساجد...
07/10/2021

منڈی بہاوالدین: ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی زیرصدارت اوور سیز کمیشن کا اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساجد حسین کھولھر،ایس پی انور سعید کنگرا،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد کلیار،اے سی ملکوال عثمان غنی ،اے سی منڈی امتیاز بیگ،ممبر اووورسیز کمیشن فیصل گوندل،ترجمان اوورسیز کمیشن حمزہ علی،فوکل پرسن شہزاد تارڑ،سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں 27 درخواستوں کاجائزہ لیاگیااوران کے حل کے لئے احکامات جاری کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے سمندر پار پاکستانیوں کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل وشکایات سن کر موقع پر ہی پراگریس رپورٹ حاصل کی اور کہا کہ حکومت کی جانب سے بیرون ملک رہنے والے شہریوں بارے جو ذمہ داریاں تفویض کی ہیں تمام محکمے انہیں احسن طریقہ سے سر انجام دیں اور ضلع منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیز کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے ہر ممکن کا وشیں بر وئے کار لائیں۔ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن جان ومال کاتحفظ فراہم کیا جائے۔ اراضی پر قبضوں،جائیدادوں کی وارثتی تقسیم،رقوم کی لین دین، جعلی دستاویزات پر فراڈ،تجاوزات، غیر ملکی ویزا میں دھوکہ دہی اور دیگر مسائل پر مشتمل وصول ہونے والی درخواستیں کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف ندیم افضل چن گوندل کا اوورسیز کمیشن آفس منڈی بہاوالدین کا دورہ ۔۔اس موقع پ...
16/09/2021

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف ندیم افضل چن گوندل کا اوورسیز کمیشن آفس منڈی بہاوالدین کا دورہ ۔۔اس موقع پر فیصل عمران گوندل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف منڈی بہاوالدین و ممبر اوورسیز کمیشن پنجاب اور حمزہ علی ممبر اوورسیز کمیشن پنجاب نے اوورسیز کمیشن کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فوری ریلیف مہا کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف فیصل مختار گوندل کا اوورسیز کمیشن آفس کا دورہ اس موقع پر فیصل عمران گوندل جنرل سیک...
13/09/2021

ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف فیصل مختار گوندل کا اوورسیز کمیشن آفس کا دورہ
اس موقع پر فیصل عمران گوندل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف منڈی بہاوالدین و ممبر اوورسیز کمیشن پنجاب نے اوورسیز کمیشن کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فوری ریلیف مہا کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ائندہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے
پارٹی کو فعال بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر پولیس فوکل پرسن براے اوورسیز مدثر احمد ڈپٹی جنرل سیکر ٹری منور گوندل ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ملکوال بھی موجود ھے

منڈی بہاوالدین: ممبر اوورسیز کمیشن فیصل گوندل ،ممبر اوورسیز کمیشن حمزہ علی کی ڈی ایس پی صدر ملک شبیر اعوان اور ایس ایچ ا...
28/08/2021

منڈی بہاوالدین: ممبر اوورسیز کمیشن فیصل گوندل ،ممبر اوورسیز کمیشن حمزہ علی کی ڈی ایس پی صدر ملک شبیر اعوان اور ایس ایچ اوسٹی روف چڈھر سے صدر سرکل میں اوورسیز کیسز کے حوالے سے ملاقات۔

“ملک سے باہر پاکستانی شہری محنت سے وطن کی خدمت کر رہے ہیں جن کی جائیدادوں و خاندانوں کو تحفظ کیلئے اوورسیز کمیشن ہمہ تن کوششاں ہے”

اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل اور تیز ترین انصاف کی فراہمی کے لیے ہمہ تن کوشاں ۔ اوورسیز کمیشن پنجاب ضلع منڈی ...
03/08/2021

اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل اور تیز ترین انصاف کی فراہمی کے لیے ہمہ تن کوشاں ۔
اوورسیز کمیشن پنجاب ضلع منڈی بہاؤالدین

Address

Mandi Bahauddin
50400

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 15:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Overseas Pakistanis Commission Mandi Bahaudin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share