26/06/2024
ثل اور مثال میں فرق
مثل اور مثال میں یہ فرق ہوتا ہےکہ
مثل کسی چیز کو جس چیز کی کہا جائے تو وہ چیز شکل و صورت قول و فعل کے کے اعتبار سے بلکل اسی چیز کی طرح ہوتی ہے
جس چیز کو کہا جائے کہ یہ فلاں چیز کی مثل ہے تو مطلب ہوا کہ یہ بلکل وہی ہے
مثال میں
اس طرح نہیں ہوتا مثال اگر کسی چیز کی دی جائے تو ضروری نہیں کہ آپ جس چیز کی مثال دے رہے ہیں یہ بلکل اس ہی کی ظرح ہو جس کی مثال دی ہے
مثلا ایک بندہ کہتا ہے کہ
اللہ جل شانہ کتنا مہربان ہے کہ ہم دن رات نافرمانیوں میں ہیں وہ پھر بھی بڑا مہربان ہے کہ ہمیں عذاب نہیں دے رہا ہمیں فنا نہیں کر رہا
اللہ تعالی جل شانہ کی ذات و صفات کے بارے میں مثل کبھی نہیں کہا جاسکتا
کسی چیز کو اللہ جل شانہ کی مثل نہیں کہہ سکتے
مثلا کوئی شخص اپنی کم علمی یا کسی بری صحبت کی وجہ سے کہہ دے کہ
میرا فلاں دوست رب کی مثل ہے یا میرا پیر رب کی مثل ہے
تو یہ کہتے ہی وہ اسلام سے خارج ہوجائے گا
اللہ جل شانہ ہمیں تمام فتنوں سے محفوظ فرمائے امین
اللہ تعالی جل شانہ کی کوئی مثل نہیں