PPP Digital Malir

PPP Digital Malir Pakistan Peoples Party - PPP Malir 🇱🇾
Proud Team Of Musharraf Malik ✌

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری انتخابی مہم کے لئے گلگت بلتست...
25/05/2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری انتخابی مہم کے لئے گلگت بلتستان جائیں گے، اس سلسلے میں مجموعی طور پر آٹھ انتخابی جلسے ہوں گے، جلسوں کا شیڈول درج ذیل ہے

شگر - 31 مئی - چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

خپلو - یکم جون - چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسکردو - دو جون - چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

دیامر - تین جون ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ہنزہ - تین جون - بی بی آصفہ بھٹو زرداری

غذر - چار جون - چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

نگر - چار جون - بی بی آصفہ بھٹو زرداری

گلگت - پانچ جون - چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

‏‪ ‬
‏‪ ‬

پیپلز ایئر ایمبولینس عوامی خدمت کے لیے مکمل طور پر تیار، چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلد اس کا باقاعدہ ...
30/04/2026

پیپلز ایئر ایمبولینس عوامی خدمت کے لیے مکمل طور پر تیار، چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلد اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ایئر ایمبولینس بلوچستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا انقلابی اقدام ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے مریضوں کو بروقت ہنگامی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

منصوبہ صحت کے شعبے میں تاریخی پیش رفت اور فوری رسپانس سسٹم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

حکومت بلوچستان جدید، مؤثر اور عوام دوست صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

10/04/2026

شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے 1973 کا آئین دے کر ملک کو اسکا پہلا متفقہ، جمہوری اور وفاقی نظام دیا اور اس کی حفاظت کیلئے آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی چٹان کی طرح کھڑی ہے۔

شرمیلا فاروقی (رکن قومی اسمبلی و سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن) کی زیر صدارت ضلع ملیر کے تمام سیکرٹری ...
28/03/2026

شرمیلا فاروقی (رکن قومی اسمبلی و سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن) کی زیر صدارت ضلع ملیر کے تمام سیکرٹری اطلاعات کا ایک اہم اور مؤثر اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران سیکرٹری اطلاعات ضلع ملیر شاہجہان خان نے تمام انفارمیشن سیکرٹریز کا تعارف پیش کرتے ہوئے تنظیمی امور پر جامع بریفنگ دی۔
اس موقع پر شرمیلا فاروقی نے ڈیجیٹل میڈیا کے مؤثر استعمال، سوشل میڈیا حکمتِ عملی، اور پارٹی بیانیے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی پیغام کو منظم، مؤثر اور بروقت انداز میں عوام تک پہنچایا جائے۔
اجلاس میں باہمی مشاورت کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ تنظیمی رابطوں کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
پروگرام کے اختتام پر معزز مہمانوں کو شاہجہان خان کی جانب سے سندھ کی ثقافت کی پہچان اجرک بطور تحفہ پیش کی گئی، جبکہ پروگرام کے میزبان ہیڈ ڈیجیٹل میڈیا ملیر شیراز بلوچ نے ڈیجیٹل میڈیا ملیر کی پرنٹڈ شرٹ مہمانوں کو پیش کی۔







24/03/2026

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ آمد

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی پی پی پی پی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان سے ان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر تعزیت

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کے خاوند سید ندیم حسین سے بھی ان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سعید غنی اور جمیل سومرو نے بھی سینیٹر شیری رحمان اور ندیم حسین سے رنج و غم کا اظہار کیا

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری ودیگر نے ماروی خورشید ملک کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری و دیگر نے ماروی خورشید ملک کے انتقال پر لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی

14/02/2026

پیپلز پارٹی ملیر کا ایگیوٹو بورڈ کا اہم اجلاس، راجا رزاق بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا

اجلاس میں جنرل سیکریٹری امداد جوکھیو، سینیئر نائب صدر عدیل اختر شیخ، اطلاعات سیکریٹری شاہجہان خان و دیگر عہدیداران کی شرکت

اجلاس میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد، صوبائی وزیر محمد سلیم بلوچ، ایم پی اے یوسف بلوچ، پی ایس کے صدور و ابراہیم ٹائون چیئرمین نظیر احمد بھٹو ، جان محمد بلوچ، جام محمد جوکھیو، سید مزمل شاہ، اورنگزیب خان، مرتضیٰ یار محمد، حاجی علی احمد جوکھیو کی بھی شرکت

اجلاس میں پیپلز پارٹی ملیرکے عہدیداران و ذیلی ونگ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی

اجلاس میں تنظیمی کارکردگی ، ملیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں و دیگر اشوز پر غور کیا گیا

پیپلز پارٹی ملیر کے اندر بھرپور ترقیاتی منصوبے کروا رہی ہے، اس لیئے تنظیم کے کارکنان و عہدیداران ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں،راجا رزاق بلوچ

سندھ حکومت ایک سے چار گریڈ کی نوکریوں کے آرڈر 2021 اور 2022 کی فہرستوں کے مطابق دے رہی ہے باقی نئی ملازمتوں کے لئے ہم اپنے کارکنان کو اولیت اور ترجیح دیں گے، راجا رزاق بلوچ

سندھ حکومت کے ایم سی، ملیر کے ٹاؤن، ایم این اے و ایم پی ایز کے فنڈ سے شاندار ترقیاتی منصوبے عمل پیرہ ہیں ، ہم ملیر کی محرومیوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں، جنرل سیکریٹری امداد جوکھیو

اجلاس میں ہر ماہ ایگیزیکیٹو بورڈ کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پی ایس کے صدور و دیگر عہدیداران کو ہدہات دی گئی کہ وہ یوسیز کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں اور فنڈز کے سہی استعمال کو چیک کریں۔

اجلاس میں ایگزیکیٹو بورڈ کے اراکین ریاض بلوچ، بخت ترین، آغا طارق پٹھان، رؤف بلوچ، نعیم عباسی، فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی چیئرپرسن فاطمہ مجید موٹانی، پی ایس کے عہدیداران ملک عبدالوہاب، ستار خلیفو، حاجی منظور بلوچ ،حسن بلوچ، عبدالستار بٹ، طارق جان، منیر ایوب بلوچ، لیبر ونگ کے صدر دھنی بخش سموں، علی گوہر ابڑو، گڈاپ ٹاؤن سے میر عباس تالپور و دیگر نے شرکت کی۔

04/01/2026
یوم تاسیس/پاکستان پیپلز پارٹی ملیر کا اجلاسپارٹی ملیر کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ضلع صدر ایم پی اے راجہ رزاق بلوچ کی زیر ...
21/11/2025

یوم تاسیس/پاکستان پیپلز پارٹی ملیر کا اجلاس
پارٹی ملیر کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ضلع صدر ایم پی اے راجہ رزاق بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا

اجلاس میں پیپلز پارٹی ملیر کے جنرل سیکرٹری امداد جوکھیو۔ سینیئر نائب صدرعدیل اختر شیخ اطلاعات سیکرٹری شاہ جہاں خان کی شرکت۔

اجلاس میں ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد۔ایم این اے اغا رفیع اللہ ۔وزیر اعلی کے معاون خصوصی محمد سلیم بلوچ۔ایم پی اے محمود عالم جاموٹ ۔ٹاؤن چیئرمین پی ایس صدر 86 نظیر بھٹو ۔گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ ۔وائس چیئرمین جام محمد جوکیو ملیر کے چیئرمین اور پی ایس کے صدر جان محمد بلوچ بھی موجود تھے

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے نائب صدور رفیق داؤجت۔ ریاض بلوچ۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری بخت ترین۔ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اغا طارق پٹھان ۔نعیم عباسی کی بھی شرکت

بی ایس کے صدور مرتضی یار محمد۔حسن بلوچ۔ جان عالم جاموٹ جان عالم جاموٹ۔اورنگزیب خان۔ پی ایس کے جنرل سیکریٹری ملک عبدالوہاب خان۔ رسول خان سواتی حاجی منظور بلوچ۔ عبالستار خلیفہ۔اطلاعات سیکرٹری منیر ایوب بلوچ۔ طارق جان۔عبدالستار بٹ۔ امیر جت ۔لیبر ونگ کے صدر دھنی بخش سموں۔ لیڈیز سینیئر نائب صدر بانو خان۔ مینار ڈیونگ کے سہیل خان منارٹی ونگ کے سہیل۔روف بلوچ و دیگر نے شرکت کی ۔

تیس نومبر کو پیپلز پارٹی کا 58 میں تاسیس کورنگی ڈھائی نمبر پہ منایا جائے گا ۔

پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس انتہائی جوش و جذبے سے منایا جائے گا جس میں تمام کارکنان بھرپور شرکت کریں ۔

ملیر کے تینوں ٹاؤن کے چیئرمین۔عہد داران ۔کارکنان ۔بلدیاتی نمائندگان ملیر کے تمام چھوٹے بڑے علاقوں اور مرکزی شاھراھوں پر یوم تاسیس کے حوالے سے پینا فلیکس اور اشتہاری مہم کا اغاز کریں ۔

30 نومبر کے جلسے میں کورنگی گراؤنڈ میں ملیر کے کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کراچی کے ہر گلی اور شہر میں جیے بھٹو کا نعرہ لگے گا اور پیپلز پارٹی کا پرچم بلند ہوگا ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس صوبائی وزیر و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ا...
07/10/2025

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس صوبائی وزیر و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن عبدالروف ناگوری، انفارمیشن سیکریٹری شرمیلا فاروقی، سنئیر نائب صدر و صدر پی پی پی ملیر راجہ عبد الرازق ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریز محمد آصف خان، شکیل چوہدری، جنرل سیکرٹری ملیر امداد جوکھیو سیکرٹری اطلاعات شاہجہان خان شریک ہوئے۔

اجلاس کے آغاز میں شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید محترمہ نصرت بھٹو، شہید شاہنواز بھٹو، شہید میر مرتضٰی بھٹو سمیت تمام شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس میں سانحہ 18 اکتوبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری یادگار کارساز پر حاضری دیں گے۔

ہر سال کی طرح اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تمام ڈسٹرکٹ کی جانب سے پروگرامز کا انعقاد کریں گے۔ سعید غنی

سانحہ 18 اکتوبر کے شہداء کے قبروں پر صبح حاضری دی جائے گی۔ سعید غنی

اجلاس میں کراچی ڈویژن کے نومنتخب صدر سعید غنی، جنرل سیکرٹری عبدالروف ناگوری اور نومنتخب انفارمیشن سیکریٹری محترمہ شرمیلا فاروقی کو خوش آمدید کیا گیا۔

18 اکتوبر کے روز کارکنان ہزاروں کی تعداد میں یادگار کارساز پر پہنچ کر اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ عبدالروف ناگوری

سانحہ 18 اکتوبر ہمارے کارکنوں کی شہادت کا عظیم سانحہ ہے۔ شرمیلا فاروقی

کنٹونمنٹ کے انتخابات ہونے ہیں, اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ تیاریاں شروع کردیں۔ سعید غنی

28/09/2025

Deputy Mayor Karachi Salman Abdullah Murad 🇱🇾✌

Address

Malir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP Digital Malir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share