RIO - Malakand

RIO - Malakand Bridging the gap between Government & Public

The Directorate of Information and public Relation is the sole and main publicity organ of Government of Khyber Pakhtunkhwa is mandated primarily with the publicity of the Provincial Government through Print & Electronic media with the aim to educate and inform the general public about Government initiatives/activities/policies undertaken for the public welfare in addition to build/promote a soft

image of the Provincial government and the Province. Established in 1946, the Directorate of Information has been catering to the media publicity needs of the provincial Government with a dedicated and professional team of Officers/Officials. It carries out its operation round the clock and regularly feed the media with Press Release, Handouts, Photographs, Video footages, articles and advertisement etc. The Directorate acts as a bridge between the Government and the Public, and through a proper mechanism of media monitoring/feedback apprises the Government of the issues/problems faced by the general public in order to get them redressed well in time. Besides, the Directorate is tasked with the implementation/enforcement of law/rules of the provincial Government with regard to register and regulate Newspapers, books, magazines, news agencies and printing press etc. it also carries out various activities for the freedom of media and welfare of Journalists community in the Province.

02/09/2026
ریجنل انفارمیشن آفس ملاکنڈ ہینڈ آؤٹ، 2 ستمبر 2026لوئر چترال میں GLOF کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر پیشگی حفاظتی و آگاہی سرگ...
02/09/2026

ریجنل انفارمیشن آفس ملاکنڈ
ہینڈ آؤٹ، 2 ستمبر 2026
لوئر چترال میں GLOF کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر پیشگی حفاظتی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال مقبول حسین کی ہدایات پر ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ،لیویز پولیس، ریسکیو 1122 اور چترال سکاؤٹس کے اشتراک سے وادی مدکلشٹ میں GLOF کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے خصوصی آگاہی اور پیشگی حفاظتی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مقامی آبادی کو اچانک سیلابی ریلوں، پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے، ملبے کے بہاؤ اور دیگر ممکنہ خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے بروقت انخلاء، محفوظ و بلند مقامات کی نشاندہی اور ہنگامی صورتحال میں حفاظتی اقدامات کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی۔عوام کو ہدایت کی گئی کہ موجودہ موسمی حالات کے دوران چوکس رہیں، دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر خطرناک مقامات سے دور رہیں اور کسی بھی وارننگ یا غیر معمولی صورتحال کی صورت میں انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی ہدایات پر فوری عمل کریں۔ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ اور مکمل طور پر تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔

02/09/2026

ریجنل انفارمیشن آفس ملاکنڈ
ہینڈ آؤٹ، 2 ستمبر 2026
ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے GLOF الرٹ جاری
محکمہ موسمیات پاکستان (PMD) اور فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (FFD/FFC) کی جانب سے آئندہ چار روز کے دوران بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے GLOF اور اچانک سیلاب کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔بالخصوص گلیشیائی جھیلوں اور GLOF کے خطرے سے دوچار علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، ندی نالوں میں طغیانی اور اچانک سیلاب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ عوام الناس کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس صورتحال کو ایک وقتی واقعہ سمجھنے کے بجائے آئندہ چار روز کے دوران مسلسل اور کثیر روزہ خطرے کے طور پر لیا جائے اور مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال احسان اللہ کی ہدایات پر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ گلیشیائی جھیلوں کے نیچے اور GLOF چینلز کے اطراف آباد آبادیوں کو ویلیج کونسلز/نیبرہُڈ کونسلز اور کمیونٹی بیسڈ ارلی وارننگ سسٹم کے ذریعے بروقت آگاہ کیا جائے۔ معلوم GLOF چینلز کے براہِ راست راستے میں واقع گھرانوں کو پیشگی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور سیلابی ریلے کے پہنچنے کا انتظار نہ کیا جائے۔ ریسکیو 1122، بھاری مشینری اور ضروری امدادی سامان کو حساس وادیوں کے قریب پیشگی طور پر موجود رکھا جائے تاکہ رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کی صورت میں فوری امدادی کارروائیاں جاری رکھی جا سکیں۔ پلوں، حفاظتی پشتوں، حفاظتی تعمیرات اور پانی کے گزرگاہوں سمیت حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی جائے اور ممکنہ رکاوٹوں کو پیشگی طور پر دور کیا جائے۔ ضلعی کنٹرول رومز کو چوبیس گھنٹے فعال رکھا جائے اور گلیشیائی جھیلوں، دریاؤں، ندی نالوں یا پانی کے بہاؤ میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کی اطلاع فوری طور پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کو دی جائے۔ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے واضح کیا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ تمام متعلقہ ادارے آئندہ چار روز تک مکمل الرٹ رہیں اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری اور بروقت ردعمل کو یقینی بنائیں۔عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر دریاؤں، ندی نالوں، گلیشیائی جھیلوں اور دیگر حساس مقامات کے قریب جانے سے گریز کریں، انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔
۔۔۔۔۔۔

ریجنل انفارمیشن آفس ملاکنڈ ہینڈ آؤٹ، 2 ستمبر 2026 اپرچترال کے کیٹگری ڈی ہسپتال بونی میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز ڈپٹی کمش...
02/09/2026

ریجنل انفارمیشن آفس ملاکنڈ
ہینڈ آؤٹ، 2 ستمبر 2026
اپرچترال کے کیٹگری ڈی ہسپتال بونی میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز
ڈپٹی کمشنر اپر چترال احسان اللہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں کیٹگری ڈی ہسپتال بونی میں بھرپور صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے گزشتہ روز مذکورہ ہیلتھ فسیلٹی کا دورہ کرتے ہوئے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی تھی کہ ہسپتال کو ہر وقت صاف، ستھرا اور صحت افزا ماحول کا حامل رکھا جائے۔ان احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال عدنان حیدر ملوکی نے کیٹگری ڈی ہسپتال بونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور تحصیل میونسپل آفیسر مستوج بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کی موجودگی میں ہسپتال میں خصوصی صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کروایا اور ہدایت کی کہ ہسپتال کے تمام وارڈز، احاطے اور دیگر حصوں میں صفائی ستھرائی کا مستقل بنیادوں پر خصوصی خیال رکھا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ صحت کے مراکز میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، لہٰذا صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔

ریجنل انفارمیشن آفس ملاکنڈ ہینڈ آؤٹ، 2 ستمبر 2026 دیر بالا میں غیر قانونی اور ٹیکس نادہندہ سگریٹس کے خلاف کارروائی، 101 ...
02/09/2026

ریجنل انفارمیشن آفس ملاکنڈ
ہینڈ آؤٹ، 2 ستمبر 2026
دیر بالا میں غیر قانونی اور ٹیکس نادہندہ سگریٹس کے خلاف کارروائی، 101 پیکٹس تحویل میں لئے گئے۔ڈپٹی کمشنر دیر بالا، منظور احمد آفریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نے غیر قانونی اور ٹیکس نادہندہ سگریٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف برانڈز کے 101 پیکٹس تحویل میں لے لئے۔ تحویل میں لیے گئے ٹیکس نادہندہ سگریٹس قانونی کارروائی کے تحت بحقِ سرکار ضبط کر لیے گئے، جنہیں مزید ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کو بھجوایا جائے گا۔اس کے علاوہ انہوں نے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔ دوران معائنہ سبزی و فروٹ شاپس، قصائی کی دکانوں، پٹرول پمپس اور جنرل اسٹورز کی چیکنگ کی گئی۔ انہوں نے زائد نرخوں، ناقص صفائی اور دیگر خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 12,000 روپے کے جرمانے عائد کئے۔
۔۔۔۔۔۔

ریجنل انفارمیشن آفس ملاکنڈ ہینڈ آؤٹ، 2 ستمبر 2026 ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کا شادی ہالز ڈی سیل کرنے کا حکم، این او سی کے حصول...
02/09/2026

ریجنل انفارمیشن آفس ملاکنڈ
ہینڈ آؤٹ، 2 ستمبر 2026
ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کا شادی ہالز ڈی سیل کرنے کا حکم، این او سی کے حصول کے لیے ایک ماہ کی مہلت۔
ڈپٹی کمشنر لوئر دیر بشارت احمد نے مختلف شادی ہالز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے مالکان کو ضروری قانونی و ضابطہ جاتی کارروائی مکمل کرنے اور این او سی حاصل کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایم اے حکام کو ہدایت کی کہ شادی ہالز کے مالکان کو این او سی کے حصول کے عمل میں بھرپور سہولت فراہم کی جائے اور مقررہ مدت کے اندر ضروری کارروائی مکمل کرائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلع انتظامیہ تمام شہریوں اور کاروباری افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، تاہم تمام سہولیات قانونی اور ضابطہ کار کی تکمیل سے مشروط ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ شادی ہالز کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ مالکان کو مزید مالی نقصان سے بچانے کے پیش نظر کیا گیا ہے، جبکہ انہیں ایک ماہ کے اندر تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔

02/09/2026
خیبرپختونخوا حکومت کی بہتر طرزِ حکمرانی مہم کے تحت محفوظ خوراک کی جانب ایک اور اہم قدماسٹریٹ ریڑھی بانوں کے لیے گریڈنگ س...
02/09/2026

خیبرپختونخوا حکومت کی بہتر طرزِ حکمرانی مہم کے تحت محفوظ خوراک کی جانب ایک اور اہم قدم
اسٹریٹ ریڑھی بانوں کے لیے گریڈنگ سسٹم متعارف
ذاتی صفائی، محفوظ خوراک کی تیاری، کراس کنٹامِنیشن سے بچاؤ، صاف پانی اور مناسب ویسٹ مینجمنٹ سمیت حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کی بنیاد پر ریڑھی بانوں کو B، A اور C گریڈ دیے جا رہے ہیں۔
صارفین ریڑھی بان کا گریڈ دیکھ کر خریداری کرسکیں گے۔
محفوظ خوراک، صحت مند عوام
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی

Address

Sangina Batkhela
Malakand

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Telephone

+923134592679

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RIO - Malakand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to RIO - Malakand:

Shortcuts

Share