27/03/2026
ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میلسی کا وزٹ کیا انہوں نے تمام وارڈز ، فارمیسی سٹورکا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے علاج معالجہ، ادویات کی فراہمی، وہیل چئیرز کی دستیابی اور صفائی کا جائزہ لیا.
ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی تیمار داری کی اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔جس پر مریضوں نے طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں کسی کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی اور دیگر افسران موجود تھے