16/04/2026
سنجاوی کھلی کچہری
ممبر NCT وزارت صحت اسلام آباد صدر PTC بلوچستان صدر EDWO, کوارڈینیٹر Q،F لاہور بانی بلوچستان دارالایتام مہتمم جامعہ اسلامیہ فاروقیہ کنوبی اغبرگ پروفیسر عبد الکریم نے ڈی ،سی D،C زیارت و دیگر افسران کو کنوبی کی عوامی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے درج ذیل مطالبات پیش کئے ہیں۔
1۔ ریزیڈنشل ایجوکیشنل کمپلیکس کنوبی میں تعمیر شدہ لیلی ترین ڈیجیٹل لائبریری کو B،S،D،I کی تحت سولر انرجی کے سہولت مہیا کیا جائے تا کہ ادارے کی طلباء اور علاقے کے نوجوانوں کو جدید تعلیمی سہولیات میسر ہو سکے۔
2 ۔ ایکسین B & R زیارت کو پابند کیا جائے کہ BHU , (کلی پروفیسر عبد الکریم خان ) کے تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے B H U سے حفاظتی ٹیکہ جات کا مرکز کو کہیں اور منتقل کیا گیا ہے اس کو جلد از جلد واپس لایا جائے اور فعاث کیا جائے تاکہ کہ معصوم بچوں کی ویکسین کی سہولت مہیا ہو سکے B H U , کے غیر حاضر سٹاف کو ڈیوٹی کا پابند کیا جائے تاکہ کنوبی کی عوام کو صحت کے بنیادی سہولیات حاصل ہو سکے۔
3۔ وت روڈ کنوبی کی تعمیراتی کام ایک سال سے بند ہے اور معیاری تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کیا جائے اور ناقص تعمیراتی کام کا نوٹس لیا جائے زمہ داروں کو سزا دی جائے تم تاکہ نقصان کا ازالہ ہوسکے ۔
4 ۔ کنوبی میں پانی کا سطح بہت نیچھے گر چکا ہے B S P I , پروگرام کے تحت چھوٹی چھوٹی چیک ڈیمیں بنائے جائے۔
5 ۔ کنوب میں مکمل شدہ سرکاری واٹر سپلائی سکیم جو بلکل بند ہے اس کو بحال اور فعال کیا جائے تاکہ عوام کو صاف پانی میسر ہو سکے ۔
6۔ کنوبی کا علاقہ لورالائی سے متصل ہے۔ کمشنر لورالائی کے آفس سے 3 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ امن امان بلکل خراب ہے علاقے میں چوروں ، ڈاکوں ، اغوا کاروں اور قاتلوں کا راج ہے۔ لہٰذا کنوبی میں غزگی کراس پر پولیس تھانہ قائم کیا جائے اور علاقے پولیس چوکیاں (اغبرگ/وت) میں قائم کیا جائے تاکہ سیکورٹی کے مسائل حل ہو سکے
7 ۔ گورنمنٹ مڈل سکول فاروقیہ کنوبی میں امتحانی ہال اور چار دیواری تعمیر کیا جائے۔
8 ۔ گرین ٹنل کے لیے محکمہ زراعت زیارت میں مبلغ 98000 روپے جمع شدہ ہے۔ لہذا گرین ٹنل پروفیسر عبد الکریم جلد از جلد تعمیر کیا جائے۔
10۔ تحصیل سنجاوی موسم کے لحاظ سے زیتون کیلئے بہت بہترین علاقہ ہے لہذا زیتون پروگرام میں سنجاوی کو شامل کیا جائے۔ تاکہ زمینداروں کو زیتون کے درخت ، ڈرپ ایریگیشن وغیرہ سہولیات میسر ہو سکے ۔
11۔ سنجاوی کے عوام خصوصاً خواتین کمپوٹراز لوکل بنانے کیلئے زیارت جاتے ہیں جو ایک عذاب ہے لہذا فوری طور پر عوام کو کمپیوٹرائز لوکل کے سہولت سنجاوی میں ہی مہیا کیا جائے تاکہ عوام کو اس عذاب سے نجات مل جائے۔
پروفیسر صاحب نے DC , صاحب اور دیگر افسران کو ریزیڈنشل ایجوکیشنل کمپلیکس کنوبی کی دورہ کرنے کی دعوت دی
DC, صاحب نے پروفیسر صاحب کے تمام مطالبات کو منظور کرنے اور ادارے کا وزٹ کرنے کا وعدہ کیا