05/12/2025
چئیرمین میونسپل کمیٹی لورالائی جناب طاہر ناصر صاحب باچا چوک پر روڈ کشادگی کام کا جائزہ لے رہے ہیں اس موقع پر ڈی آئی جی لورالائی رینج جناب جنید احمد شیخ صاحب اور ڈی ایس پی جناب کریم مندوخیل صاحب بھی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل وزیراعلیٰ بلوچستان اور آئی جی پولیس بلوچستان کے دورہ لورالائی کے دوران حاجی طور اوتمانخیل نے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے اس جگہ کو عوامی استعمال میں لانے کی درخواست کی تھی، جسے آئی جی بلوچستان نے منظور کرتے ہوئے اے آئی جی ڈویلپمنٹ احمد سلطان کے ذریعے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔
لورالائی پولیس کی جانب سے روڈ کے ایک جانب 273 فٹ لمبائی اور 20 فٹ چوڑائی کے حساب سے مجموعی طور پر 5,460 مربع فٹ زمین عوامی سہولت کے لیے مفت فراہم کی گئی ہے۔
اس زمین پر تعمیر ہونے والی دیوار اور دکانوں کے تعمیراتی اخراجات میونسپل کمیٹی لورالائی برداشت کرے گی، جبکہ تعمیراتی کام چیئرمین میونسپل کمیٹی طاہر خان ناصر کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔
---