DIGP Loralai

DIGP Loralai Official page of DIGP Loralai Range. For any queries contact on messenger.

جناب ڈی آئی جی لورالائی پولیس  جنید احمد شیخ  صاحب نے ٹریفک انچارج لورالائی انسپکٹر جبار کو افیوم کی کاشت، بھتہ خوری اور...
28/04/2026

جناب ڈی آئی جی لورالائی پولیس جنید احمد شیخ صاحب نے ٹریفک انچارج لورالائی انسپکٹر جبار کو افیوم کی کاشت، بھتہ خوری اور land grabbing میں ملوث ہونے پر معطل کردیا۔
دیگر شکایتوں کے علاوہ آج افضل مندوخیل نے DIG صاحب کے سامنے پیش ہوکر شکایت کی کہ مزکورہ انسپکٹر نے اسکی زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور قبضہ چھوڑنے کے لئے بھتہ کی ڈیمانڈ کر رہا ہے اور پہلے بھی لیا ہے ۔ جس پر DIG پولیس لورالائی نے فریقین کو سن کر الزامات ثابت ہونے پر انسپکٹر جبار کو معطل کر دیا اور مزید قانونی کارروائی کے لئے SSP لورالائی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے۔۔

20/04/2026

پولیس کی بروقت کارروائی سے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام
ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ
ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز لورالائی پولیس نے خفیہ اطلاع پر پوڑی ٹک پہاڑ کے علاقے میں بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردی میں استعمال ہونے والا مختلف اقسام کا بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
برآمد شدہ مواد میں شامل ہیں:
ٹی این ٹی 10 کلو گرام، بلیک ایکسپلوزیو 8 کلو گرام، آئی ای ڈیز (IEDs) 4 عدد (جن میں 2 چھوٹے اور 2 بڑے شامل ہیں)، ڈیٹونٹرز 11 عدد، سیفٹی فیوز 6 میٹر، ایس ایم جی کے 165 راؤنڈز، بال بیرنگز 1 کلو گرام، جبکہ بونا کورڈ 11 میٹر بھی شامل ہے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی لورالائی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پولیس نے ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی

*ڈی آئی جی لورالائی جنید احمد شیخ کا دکی میں زخمی اے ٹی ایف اہلکار کی عیادت، مالی امداد کی فراہمی اور دہشت گردی کے خلاف ...
06/04/2026

*ڈی آئی جی لورالائی جنید احمد شیخ کا دکی میں زخمی اے ٹی ایف اہلکار کی عیادت، مالی امداد کی فراہمی اور دہشت گردی کے خلاف عزم کا اعادہ*

آج ڈی آئی جی لورالائی جنید احمد شیخ نے ضلع دکی میں دہشت گردوں کے خلاف ایک جرات مندانہ کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے (اے ٹی ایف) کے جوان عبداللہ کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے جناب آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان کی طرف سے زخمی اہلکار کو پچاس ہزار روپے کی مالی امداد بھی فراہم کی، اور اس کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کو سراہا۔

ڈی آئی جی لورالائی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ لورالائی رینج پولیس ایک منظم، پیشہ ور اور باحوصلہ فورس ہے، جس کے افسران و جوان امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ ریاست مخالف عناصر، شرپسند گروہوں اور دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، اور کسی کو بھی ملک و قوم کے خلاف تخریبی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

**یومِ پاکستان پر ڈی آئی جی لورالائی جنید احمد شیخ کا عزم و پیغام**آج 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر ڈی آئی جی آفس لورا...
24/03/2026

**یومِ پاکستان پر ڈی آئی جی لورالائی جنید احمد شیخ کا عزم و پیغام**

آج 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر ڈی آئی جی آفس لورالائی میں منعقدہ پرچم کشائی تقریب میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد ایس ڈی پی او کریم مندو خیل اور افضل اتمان خیل فرزند ایم پی اے لورالائی حاجی طور اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قومی پرچم لہرایا گیا۔ اپنے پیغام میں ڈی آئی جی لورالائی رینج نے 23 مارچ 1940 کی تاریخی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی خدمت، قانون کی بالادستی اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ انجام دیں، جبکہ آخر میں ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

*ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ کاعیدالفطر کے موقع پر لورالائی میں سیکیورٹی انتظامات کا جامع جائزہ اور افسران و ج...
21/03/2026

*ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ کاعیدالفطر کے موقع پر لورالائی میں سیکیورٹی انتظامات کا جامع جائزہ اور افسران و جوانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی*

ڈی آئی جی لورالائی، جنید احمد شیخ نے عیدالفطر کے پہلے روز ضلع لورالائی میں سیکیورٹی انتظامات کا جامع اور تفصیلی جائزہ لینے کے لیے مختلف پولیس تنصیبات کا دورہ کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے پولیس لائنز لورالائی، پولیس اسٹیشن محمد اشرف شہید اور پولیس اسٹیشن صادق علی کا معائنہ کیا، جہاں انہیں متعلقہ افسران کی جانب سے سیکیورٹی پلان، نفری کی تعیناتی، گشت کے نظام اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی آئی جی لورالائی نے ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تیاری، مستعدی اور نظم و ضبط کا بغور جائزہ لیتے ہوئے مجموعی سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران و جوانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، انہیں عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی اور ماہِ رمضان المبارک اور عید کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ان کی انتھک خدمات، قربانیوں اور فرض شناسی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عید کے پرمسرت موقع پر شہریوں کو پُرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے الرٹ اور متحرک رہنا ناگزیر ہے۔ مزید برآں، انہوں نے ہدایت جاری کی کہ حساس مقامات، عبادت گاہوں، عوامی مقامات اور داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہا جائے۔

11/03/2026

*وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن اور آئی جی پولیس بلوچستان کے احکامات کے تحت ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے پولیس کے شہداء کے لواحقین اور غریب ملازمین میں رمضان راشن کی تقسیم کیا*

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق اور آئی جی بلوچستان محمد طاہر خان کے احکامات کے تحت ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے ڈسٹرکٹ پولیس لورالائی کے شہداء کے لواحقین، دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے اہلکاروں اور غریب و نادار پولیس ملازمین میں رمضان المبارک کا راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ یہ رمضان پیکیج اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت اپنے محافظوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو نہایت سنجیدگی اور ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

ڈی آئی جی لورالائی نے شہداء کے لواحقین اور دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کے جوانوں کی قربانیاں امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے ایک روشن مثال ہیں، جنہیں ہمیشہ قدر و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس محض ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک مضبوط خاندان کی حیثیت رکھتی ہے، جہاں ہر فرد کی عزت، فلاح اور حوصلہ افزائی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اسی طرح باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا۔ ڈی آئی جی لورالائی نے پولیس ملازمین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ بہتری اور درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لورالائی رینج پولیس پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتی رہے گی۔

*ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ کا ضلع لورالائی کے مختلف تھانوں کا دورہ، امن و امان اور پولیس کارکردگی کا جائزہ*آ...
08/03/2026

*ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ کا ضلع لورالائی کے مختلف تھانوں کا دورہ، امن و امان اور پولیس کارکردگی کا جائزہ*

آج مورخہ 2026-03-08 کو ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ، نے ضلع لورالائی کے مختلف پولیس اسٹیشنز، جن میں تھانہ مڑہ تنگی، تھانہ زڑہ اور تھانہ دو سڑکہ شامل ہیں، کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تھانوں میں موجود سیکیورٹی انتظامات، دستیاب وسائل، سرکاری گاڑیاں، اسلحہ و ایمونیشن، ریکارڈ کی تکمیل اور نفری کی حاضری کا بغور جائزہ لیا۔

اس موقع پر متعلقہ ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے ڈی آئی جی لورالائی رینج کو علاقے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں، زیرِ تفتیش مقدمات اور شرپسند عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی لورالائی نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد، منشیات فروش اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں، جبکہ جرائم کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور پولیس گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

پولیس افسران اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس فورس ریاستی نظام کا ایک اہم ستون ہے اور اس کی اولین ذمہ داری عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل اختیار کیا جائے اور ان کے مسائل کو بروقت اور میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے۔ مزید کہا گیا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے جدید پولیسنگ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے اور مشکوک افراد و جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی مؤثر نگرانی کی جائے۔

ڈی آئی جی لورالائی جنید احمد شیخ نے پولیس اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل اور چیلنجنگ حالات کے باوجود پولیس فورس جس جذبۂ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور ہدایت دی کہ دیانتداری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد اور تعاون کا رشتہ مضبوط ہو۔ آخر میں انہوں نے تھانوں میں ریکارڈ کی درستگی، ڈیوٹی کے نظام، گشت کے شیڈول اور مجموعی کارکردگی کی باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ پولیسنگ کا نظام مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنایا جا سکے۔

لورالائی ۔۔۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ڈی آئی جی لورالائی رینج کو تعریفی سند سے نوازا گیامیر سرفراز بگٹی، وزیراعلیٰ ب...
27/02/2026

لورالائی ۔۔۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ڈی آئی جی لورالائی رینج کو تعریفی سند سے نوازا گیا
میر سرفراز بگٹی، وزیراعلیٰ بلوچستان نے بہترین کارکردگی، دیانتداری اور فرض شناسی کے اعتراف میں جنید احمد شیخ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج کو تعریفی اسناد سے نواز دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور انتھک محنت قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایماندار اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی سے دیگر افسران و اہلکاروں کو بھی بہترین کارکردگی دکھانے کی ترغیب ملتی ہے۔

ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے اس اعزاز پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے گزشتہ روز کوئٹہ روڈنزد پر سردار یعقوب ناصر بنگلے کے ہمراہ پیش ...
23/02/2026

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے گزشتہ روز کوئٹہ روڈنزد پر سردار یعقوب ناصر بنگلے کے ہمراہ پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے لورالائی پولیس کے کانسٹیبل حبیب اللہ ناصر کی عیادت کی۔
ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے زخمی اہلکار کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لورالائی پولیس کے بہادر جوانوں کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں، اور محکمہ پولیس اپنے ہر جوان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے زخمی کانسٹیبل حبیب اللہ ناصر کے حوصلے اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں بھی پولیس اہلکاروں کا جذبہ اور عزم قابلِ تحسین ہے۔
ڈی آئی جی صاحب نے زخمی اہلکار کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی اور ہدایت جاری کی کہ علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ محکمہ پولیس اپنے جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گا۔
اس موقع پر زخمی اہلکار کے حوصلے کی تعریف کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
لورالائی پولیس اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی حفاظت و فلاح کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔

لورالائی: ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ اور ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان کی ایس ایس پی آفس لورالائی م...
26/01/2026

لورالائی: ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ اور ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان کی ایس ایس پی آفس لورالائی میں اہم پریس کانفرنس
ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ اور ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان نے ایس ایس پی آفس لورالائی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل سردار نصراللہ خان حمزازئی، ایس ڈی پی او کریم مندوخیل، ایس ایچ او تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی سب انسپکٹر محمد شریف موسخیل اور ایس ایچ او مڑہ تنگی نور محمد بھی موجود تھے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی جنید احمد شیخ نے بتایا کہ لورالائی پولیس نے گزشتہ شب ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوروں اور ڈکیتوں کے دو منظم بین الاضلاعی نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا ہے، جس میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ صدیق ونیچی بھی شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران لورالائی کے دو مشہور چور و ڈکیت صحبت ولد ولی قوم جلالزئی ساکن ہسپتال محلہ لورالائی اور حنیف عرف شین قوم ترہ کی ساکن مرغی خانہ محلہ لورالائی کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے لورالائی شہر کے مختلف گھروں سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ چند روز قبل محمدان مارکیٹ میں ایک دکان پر ڈکیتی کے دوران تقریباً 1600 کلوگرام تار چوری کیا گیا تھا، جس کی مالیت تقریباً 75 لاکھ روپے بنتی ہے، وہ مال بھی مکمل طور پر برآمد کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک شاٹ گن اور ایک ایکس کرولا گاڑی بھی برآمد کی گئی۔ ملزمان نے بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی متعدد چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جن کی مزید برآمدگیاں جلد متوقع ہیں۔
ڈی آئی جی جنید احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان صحبت اور صدیق ونیچی بین الاضلاعی ڈکیت گروہوں کے سرغنہ ہیں، اور ان کے خلاف ضلع لورالائی، زیارت، کرائم برانچ، قلعہ سیف اللہ اور ضلع پشین میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کی نشاندہی پر ان کے گروہوں کے دیگر سرگرم ارکان کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ لورالائی پولیس نے منشیات کے خلاف بھی سخت آپریشن شروع کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں ضلع بھر میں اس وقت پوست (تاریک) کی فصل نہ ہونے کے برابر ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ جلد لیویز سے پولیس میں ضم ہونے والے علاقوں میں بھی منشیات کے ٹھکانوں کے خلاف سخت آپریشن جاری ہونے کیساتھ ان پر مقدمات بھی درج کیا جائے گا ۔ منشیات کی کاشت اور فروخت پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ لورالائی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

Address

DIGP Office Loralai Range At Loralai
Loralai
84800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DIGP Loralai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DIGP Loralai:

Share