THQ Hospital Liaquatpur

THQ Hospital Liaquatpur The official page of THQ Hospital Liaquatpur.

28/05/2026

عید کا دوسرا دن

28/05/2026

عید پہلے دن ہسپتال کا سٹاف اور ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود

ڈپٹی کمشنر ضلع رحیم یار خان ظہیر انور جھپہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہس...
22/05/2026

ڈپٹی کمشنر ضلع رحیم یار خان ظہیر انور جھپہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، ایمرجنسی فارمیسی، میل وارڈ، فی میل وارڈ اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی، ادویات کی دستیابی، طبی آلات اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات بھی کی اور ان سے علاج معالجہ، ڈاکٹرز و عملے کے رویے اور دیگر سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔ مریضوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور ادویات کی دستیابی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل لیاقت پور غلام مرتضی صاحب ساتھ موجود تھے اس موقع پر ڈاکٹر غلام شبیر لاکھو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوآرٹر ہسپتال لیاقت پور نے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

13/05/2026

Admissions Open for Associate Degree in Midwifery

Govt of Punjab / Health & Population Department, Lahore has officially opened admissions for the Associate Degree in Midwifery across all districts in . This program is being offered through Midwifery Schools attached to selected District Headquarter and Tehsil Headquarter hospitals.

Applications must be submitted online only. Please note that incomplete applications or those containing false information will be rejected. The last date to submit your application is May 23, 2026.

Candidates who have already applied for the LHV (Lady Health Visitor) program do not need to re-apply.

عالمی یومِ نرسنگ کے موقع پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیکل س...
12/05/2026

عالمی یومِ نرسنگ کے موقع پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام شبیر لاکھو نے نرسنگ اسٹاف کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نرسسز میں پھولوں کے گلدستے تقسیم کیے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نرسسز صحت کے نظام کا اہم ستون ہیں جو مریضوں کی دیکھ بھال میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کی محنت، خدمت اور جذبہ قابلِ ستائش ہے۔

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی جبکہ نرسنگ اسٹاف نے اس خلوص بھرے اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔

09/05/2026
09/05/2026

🇵🇰 معرکۂ حق "بنیان المرصوص" — اظہارِ یکجہتی ریلی 🇵🇰
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام شبیر لاکھو کی قیادت میں تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال لیاقت پور کی جانب سے پُروقار ریلی کا انعقاد۔ ڈاکٹرز، اور ہسپتال کے عملہ نے شرکت کر کے افواجِ پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
افواجِ پاکستان زندہ باد!

08/05/2026

معرکۂ حق بنیانِ مرصوص کی شاندار کامیابی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور میں جشن کا سماں معرکۂ حق بنیانِ مرصوص میں پاک فوج کی تاریخی کامیابی کی خوشی میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور کو خوبصورت برقی قمقموں، جھنڈیوں اور دلکش سجاوٹ سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے، جس سے پورا ماحول قومی جذبے اور حب الوطنی کی خوشبو سے معطر ہوگیا ہےایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور ڈاکٹر غلام شبیر لاکھو نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج نے معرکۂ حق میں عظیم فتح حاصل کرکے پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔ ہماری افواجِ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار اور بے مثال ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہادر افواج کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ایک عسکری فتح ہے بلکہ پوری قوم کے اتحاد، حوصلے اور عزم کی علامت ہے۔

اطلاع برائے عوام الناس
07/05/2026

اطلاع برائے عوام الناس

Address

Circular Road Near City Courts
Liaquatpur
64000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when THQ Hospital Liaquatpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share