Rescue 1122 Layyah

Rescue 1122 Layyah Follow our page for the latest updates on our services, programs, and initiatives.
(1)

Rescue 1122 is Pakistan's premier emergency service that is committed to providing immediate assistance in medical emergencies, accidents, natural disasters, and other crises. Since its inception in 2006, Rescue 1122 has saved countless lives and has become a symbol of hope and reliability for people across the country. With its highly trained staff of emergency responders, paramedics, and firefig

hters, Rescue 1122 is always ready to respond to any emergency, 24 hours a day, 7 days a week. The organization has also launched several community outreach programs to raise awareness about safety and provide education on emergency response. Follow us on Facebook to stay up to date with our latest services, news, and events.

03/06/2026
01 جون 2026لیہ: کھک چوک راجن شاہ روڈ پر بجلی کے پول میں پھنسی چڑیا کا ریسکیولیہ کے علاقے کھک چوک، راجن شاہ روڈ پر بجلی ک...
01/06/2026

01 جون 2026

لیہ: کھک چوک راجن شاہ روڈ پر بجلی کے پول میں پھنسی چڑیا کا ریسکیو

لیہ کے علاقے کھک چوک، راجن شاہ روڈ پر بجلی کے 20 فٹ بلند پول میں ایک چڑیا پھنس گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچی اور بانس کی مدد سے چڑیا کو بحفاظت نکال کر آزاد کر دیا۔

کال موصول ہوئی کالر نے بتایا کہ ان کا سانڈ گٹر میں گر گیا ہے آپ جلدی سے اپنی ریسکیو وہیکل بھیج دیں ریسکیو کنٹرول نے فورا...
01/06/2026

کال موصول ہوئی کالر نے بتایا کہ ان کا سانڈ گٹر میں گر گیا ہے آپ جلدی سے اپنی ریسکیو وہیکل بھیج دیں ریسکیو کنٹرول نے فورا قریبی ریسکیو وہیکل کو موو کرا دیا ریسکیو سٹاف نے بروقت رسپانس کر کے سانڈ کو الیکٹریکل ونچ کی مدد سے باہر نکال لیا

*01 جون 2026*لیہ: ٹرکو اڈا، فیصل آباد روڈ، چوبارہ کے قریب ٹریکٹر  چڑھائی چڑھتے ہوئے اچانک بے قابو ہو کر سڑک کنارے گہرے گ...
01/06/2026

*01 جون 2026*

لیہ: ٹرکو اڈا، فیصل آباد روڈ، چوبارہ کے قریب ٹریکٹر چڑھائی چڑھتے ہوئے اچانک بے قابو ہو کر سڑک کنارے گہرے گڑھے میں جا گری، ۔حادثے کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 لیہ نے اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر ضروری امدادی کارروائی مکمل کی،
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق شخص کی ڈیڈ باڈی کو قانونی کارروائی کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوبارہ منتقل کر دیا،

30/05/2026

*30 مئی 2026*

*پریس ریلیز*

*عیدالاضحیٰ 2026 کے تین روز کے دوران ریسکیو 1122 لیہ نے 471 ایمرجنسیز پر رسپانس فراہم کیا*

لیہ: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی ہدایات پر عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر ریسکیو 1122 لیہ کی جانب سے جاری خصوصی ڈپلائمنٹ پلان کے تحت عید کے پہلے تین روز کے دوران ضلع بھر میں شہریوں کو بروقت ایمرجنسی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے اپنے اہل خانہ سے دور رہ کر مختلف مقامات پر فرائض سرانجام دیتے ہوئے ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنایا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد نے بتایا کہ 27 مئی سے 29 مئی 2026 کے دوران ریسکیو 1122 لیہ کو مجموعی طور پر 1916 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جن پر 471 ایمرجنسیز پر رسپانس فراہم کیا گیا۔ ان ایمرجنسیز میں 374 میڈیکل، 65 روڈ ٹریفک حادثات، 11 کرائم کیسز، 4 آگ لگنے کے واقعات، ایک ڈوبنے کا واقعہ اور دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز شامل تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عید کے تین روز کے دوران مجموعی طور پر 479 مریضوں کو ایمرجنسی سروسز فراہم کی گئیں جن میں 208 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 261 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کا اوسط رسپانس ٹائم تقریباً 8 منٹ جبکہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا اوسط رسپانس ٹائم تقریباً 4 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، عیدگاہوں، ریونیو پوسٹس، مویشی منڈیوں، تفریحی مقامات اور حساس علاقوں میں ریسکیو اہلکار، ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور موٹر بائیک ایمبولینسز مسلسل الرٹ رہیں جبکہ دریاؤں اور نہری علاقوں میں خصوصی مانیٹرنگ بھی جاری رکھی گئی۔

ڈاکٹر سجاد احمد نے ریسکیو اہلکاروں کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید جیسے خوشیوں بھرے موقع پر بھی ریسکیو اہلکار عوامی خدمت کے لیے فرنٹ لائن پر موجود ہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ عید تعطیلات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، نہروں اور دریاؤں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

*میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 لیہ*

30/05/2026

Salute to all Rescuers who sacrificed their Eid Holidays to Save Lives.

Address

Layyah
31200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Layyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Rescue 1122 Layyah:

Share