Sindh Police Fans

Sindh Police Fans آپ کي اپني پوليس سنده پوليس.🇭🇹

Striving To Serve

15/07/2026
02/07/2026

احتیاط کریں، محفوظ رہیں!
گاڑی بتائی گئی رفتار کے مطابق چلائیں، کیونکہ منزل سے زیادہ اہم آپ کی زندگی ہے۔

30/06/2026
30/06/2026

فرض شناسی، دیانت داری اور بہترین کارکردگی ہی ایک حقیقی پولیس افسر کی پہچان ہے۔

ٹریفک پولیس کے قابلِ فخر سٹی ٹریفک سیکشن کے ہیڈ کانسٹیبل شاہ پیر نے اپنی مثالی ڈیوٹی، بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے سے نہ صرف اپنے ادارے کا نام روشن کیا بلکہ ساتھی اہلکاروں کے لیے بھی ایک بہترین رول ماڈل بن کر سامنے آئے۔

شاندار کارکردگی کے اعتراف میں انہیں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے کہا کہ ایسے افسران ہی محکمۂ پولیس کا حقیقی سرمایہ اور عوام کے اعتماد کی علامت ہیں۔
سلام ہے فرض شناس اہلکاروں کو، جو ہر حال میں عوام کی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔

29/06/2026

Big shout out to my newest top fans! Ali Haider

29/06/2026

کراچی، 26 جون 2026

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے محرم الحرام اور بالخصوص یومِ عاشور کے سیکیورٹی انتظامات پر سندھ پولیس کو شاباش۔

سندھ پولیس کے افسران و جوانوں نے محرم الحرام، یومِ عاشور اور جمعۃ المبارک پر انتہائی مستعدی اور ذمہ داری سے فرائض انجام دیے۔ آئی جی سندھ

حکومت سندھ اور پولیس کے تمام شعبوں نے سیکیورٹی و انتظامی ذمہ داریاں بھرپور محنت، لگن اور بہترین انداز میں سرانجام دیں۔ جاوید عالم اوڈھو

عوام اور عزاداروں کی محفوظ واپسی تک تمام پولیس اہلکار اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہیں۔ آئی جی سندھ

مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کلیئرنس اور ٹریفک انتظامات مجموعی طور پر تسلی بخش رہے۔ آئی جی سندھ

جدید ٹیکنالوجی، فضائی نگرانی اور مؤثر انٹیلی جنس شیئرنگ کو سیکیورٹی پلان کا حصہ بنایا گیا۔ آئی جی سندھ

تمام مکاتبِ فکر کے علماء، ذاکرین، مشائخ، اکابرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ جاوید عالم اوڈھو

ٹریفک پولیس، ایس ایس یو، آر آر ایف، سی ٹی ڈی، سی آئی اے، اسپیشل برانچ، ٹیلی کمیونیکیشن، آئی ٹی، ٹریننگ برانچ اور تمام ضلعی پولیس کا کردار قابلِ ستائش رہا۔ آئی جی سندھ

محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات میں پاکستان رینجرز سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار بھی قابلِ تعریف ہے۔ آئی جی سندھ

سید سعد علی
ترجمان
انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ

29/06/2026

سندھ پولیس اپنے بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ ان کی جرات، قربانی اور فرض شناسی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔





29/06/2026

شہید بینظیر آباد پولیس کا تھانہ بی سیکشن کی حدود میں ڈاکوؤں سے بہادرانہ مقابلہ
16 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو ہلاک، شہید اہلکار اللہ ڈنو سولنگی کے کیس میں ملوث خطرناک ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک، اسلحہ برآمد

ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن اور اس کی ٹیم نے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن اور ان کی ٹیم روزانہ معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ اچانک ان کا ڈاکوؤں سے سامنا ہوا۔ پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گھیر لیا۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے جوابی فائر میں ڈاکو اعجاز علی ولد علی خان چانڈیو ہلاک، جبکہ اس کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ہلاک ملزم اعجاز علی چانڈیو 16 سے زائد مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب اور خطرناک ڈاکو تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ہلاک ڈاکو کی شناخت کی گئی جو کہ شہید پولیس اہلکاراللہ ڈنو سولنگی کی شہادت میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ بھی رہا ہے۔

ملزم اعجاز علی چانڈیو کا موجودہ کرمنل ریکارڈ
1. Crime No. 24/2024 u/s 392,397 PPC of PS Jam Dattar Distt. SBA
2. Crime No. 33/2025 u/s 395,397 PPC of PS Jam Dattar Distt. SBA
3. Crime No. 25/2024 u/s 392 PPC of PS Bandhi Distt. SBA
4. Crime No. 68/2025 u/s 392 PPC of PS Daur Distt. SBA
5. Crime No. 114/2025 u/s 392 PPC of PS Daur Distt. SBA
6. Crime No. 39/2025 u/s 324,353,398,399, 402 PPC of PS Gupchani Distt. SBA
7. Crime No. 43/2025 u/s 392 PPC of PS Gupchani Distt. SBA
8. Crime No. 40/2025 u/s 392 PPC of PS Taluka Distt. SBA
9. Crime No. 160/2026 u/s 392 PPC of PS Sakrand Distt. SBA
1. Crime No. 209/2026 u/s 324, 353 PPC of PS Sakrand Distt. SBA
2. Crime No. 12/2026 u/s 392 PPC of PS Kazi Ahmed Distt. SBA
3. Crime No. 98/2010 u/s 302,337-H(ii) PPC of PS Taluka NWS Distt. SBA
4. Crime No. 103/2010 u/s 13 DAO of PS Taluka NWS Distt. SBA
5. Crime No. 140/2017 u/s 302,201,404,34 PPC of PS Kazi Ahmed Distt. SBA
6. Crime No. 148/2023 u/s 365B,452 PPC of PS Airport Distt. SBA
7. Crime No. 61/2025 u/s 457,380 PPC of PS Mirwah Distt

ملزم کا دیگر اضلاع سے مزید کرمنل ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ہلاک ملزم کی نعش کو قانونی کاروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے متعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایس ایس پی سمیر نور چنہ صاحب نے تھانہ بی سیکشن کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کی بہادری اور پیشہ ورانہ کاروائی کو سراہتے ہوئے پوری پولیس ٹیم کو شاباشی اور کیش انعام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "شہداء کے خون کا حساب لیا جائے گا۔ قانون کے دشمنوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی"۔

Address

Larkana

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sindh Police Fans posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category