زندگي

زندگي knowledge

30/03/2026

دوسروں کے لیے اچھا سوچوگے
آپ کے ساتھ اچھا ہوگا ۔۔۔۔۔🙏

04/03/2026

❤️❤️

18/12/2024

يا علي ع

100 سال سے بھی زیادہ پرانی نیو یارک کی ایک دبلی پتلی  سی عمارت ۔ جب یہ 23 منزلہ عمارت بن رہی تھی تو وہاں کے لوگ تفنن طبع...
03/12/2024

100 سال سے بھی زیادہ پرانی نیو یارک کی ایک دبلی پتلی سی عمارت ۔ جب یہ 23 منزلہ عمارت بن رہی تھی تو وہاں کے لوگ تفنن طبع کی خاطر شرطیں لگاتے تھے کہ دیکھتے رہنا آج شام کو جب تیز ہوا چلے گی تو یہ دھڑام سے نیچے آن پڑے گی۔
اس کو اب 120 برس ہو گئے اور یہ اپنی جگہ موجود ہے۔

توجہ کے لائق ہے....💔کوبرا نے سانپ کو کاٹا... اور سانپ نے کوبرا کو لپیٹ لیا...کوبرا دم گھٹنے سے مر گیا.. اور سانپ زہر سے ...
28/11/2024

توجہ کے لائق ہے....💔
کوبرا نے سانپ کو کاٹا... اور سانپ نے کوبرا کو لپیٹ لیا...
کوبرا دم گھٹنے سے مر گیا.. اور سانپ زہر سے مر گیا...
کوئی بھی فاتح نہیں ہوا...!!!!
یہ وہ ہیں جو ایک ہی نسل، ایک ہی گھر، ایک ہی قوم، اور ایک ہی دین کے ہیں...
جب وہ آپس میں جھگڑتے ہیں تو کوئی بھی نہیں جیتتا... سب ہارے ہوئے ہیں...
اور اسی طرح محبوب، بھائی، رشتہ دار، دوست، اور پڑوسی...
اگر وہ جھگڑتے ہیں تو ان میں سے کوئی بھی فاتح نہیں ہوتا...
دونوں ہی ہارتے ہیں...
تو زندگی کے فتنوں سے بچو...

ایک حاملہ عورت اپنے شوہر سے پوچھتی ہے: "آپ کیا چاہتے ہیں، بیٹا یا بیٹی؟"شوہر جواب دیتا ہے: "اگر بیٹا ہوا تو میں اسے ریاض...
16/11/2024

ایک حاملہ عورت اپنے شوہر سے پوچھتی ہے: "آپ کیا چاہتے ہیں، بیٹا یا بیٹی؟"

شوہر جواب دیتا ہے: "اگر بیٹا ہوا تو میں اسے ریاضی سکھاؤں گا، اس کے ساتھ ورزش کروں گا، اسے شکار کرنا سکھاؤں گا اور بہت کچھ۔"

عورت ہنستے ہوئے پوچھتی ہے: "اور اگر بیٹی ہوئی تو؟"

شوہر مسکراتے ہوئے کہتا ہے: "اگر بیٹی ہوئی تو مجھے اسے کچھ بھی سکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ مجھے سب کچھ سکھائے گی: کیسے لباس پہننا ہے، کیسے کھانا ہے، کیا کہنا ہے اور کیا نہیں کہنا۔ بہت جلد، وہ میری دوسری ماں کی طرح بن جائے گی۔ اور بغیر کچھ خاص کیے بھی، وہ ہمیشہ مجھے اپنا ہیرو سمجھے گی۔ جب میں اسے 'نہیں' کہوں گا، وہ سمجھ جائے گی۔ اور وہ ہمیشہ اپنے مستقبل کے شوہر کا موازنہ مجھ سے کرے گی۔ چاہے جتنی بڑی ہو جائے، وہ ہمیشہ چاہے گی کہ میں اسے اپنی چھوٹی شہزادی کی طرح ہی پیار کروں۔ وہ دنیا سے میرے لیے لڑے گی، اور اگر کسی نے مجھے تکلیف دی، تو وہ اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔"

عورت، کچھ حیران ہو کر پوچھتی ہے: "کیا تمہارا مطلب ہے کہ تمہاری بیٹی یہ سب کچھ کرے گی، لیکن بیٹا نہیں؟"

شوہر کہتا ہے: "نہیں، نہیں! میرا بیٹا بھی یہ سب کر سکتا ہے، لیکن اسے وقت کے ساتھ یہ سب سیکھنا ہوگا۔ دوسری طرف، بیٹیاں ان خوبیوں کے ساتھ پیدا ہوتی ہیں۔ بیٹی کا باپ ہونا ہر مرد کے لیے حقیقی فخر کی بات ہے۔"

پھر عورت کہتی ہے: "لیکن وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ نہیں رہے گی۔"

شوہر نرمی سے جواب دیتا ہے: "ہاں، لیکن ہم ہمیشہ اس کے دل میں رہیں گے، جہاں بھی وہ جائے۔"

بیٹیاں واقعی فرشتے ہوتی ہیں... وہ غیر مشروط محبت اور خیال کے ساتھ پیدا ہوتی ہیں، ہمیشہ کے لیے۔

یہ تحریر اُن تمام خوش نصیب والدین کے لیے جن کی بیٹیاں هیں

‏اے ضُعف! مَدد کر، درِ احمَد  ﷺ پہ گِرا دےدربان کہے ، اُٹھ !  کہوں ، "اُٹھا نہیں جاتا💚🙏
31/01/2024

‏اے ضُعف! مَدد کر، درِ احمَد ﷺ پہ گِرا دے
دربان کہے ، اُٹھ ! کہوں ، "اُٹھا نہیں جاتا💚🙏

27/01/2024

دین تم سے نبی کا بقا ہو گیا❤
یا علی بتول حسن حسین ❤

حضرت صعصعہ بن ناجیہ ؓ دروازہ رسول الله ﷺپر کلمہ پڑھنے آئےمسلمان ہونے کے بعدنبی کریم ﷺ کی بارگاہ میںعرض کرنے لگےیا رسول ا...
10/01/2024

حضرت صعصعہ بن ناجیہ ؓ
دروازہ رسول الله ﷺ
پر کلمہ پڑھنے آئے
مسلمان ہونے کے بعد
نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں
عرض کرنے لگے

یا رسول الله ﷺ ایک بات پوچھنی ہے
حضور ﷺ نے فرمایا پوچھو

کہنے لگے یا رسول الله ﷺ دور جاہلیت میں ہم نے جونیکیاں کی ہے
اُن کا بھی الله ہمیں آجر عطا کرے گا
کیا اُسکا بھی آجر ملے گا
تو
نبی کریمﷺ نے فرمایا تُو بتا
تُو نے کیا نیکی کی
تو کہنے لگے
یا رسول الله ﷺ میرے دو اونٹ گم ہوگئے میں اپنے تیسرے اونٹ پر بیٹھ کر
اپنے دو اونٹوں
کو ڈھونڈنے نکلا
میں اپنے اونٹوں کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے جنگل کے اُس پار نکل گیا
جہاں پرانی آبادی تھی
وہاں میں نے اپنے دو اونٹوں کو پا لیا
ایک بوڑھا آدمی جانوروں کی نگرانی پر بیٹھا تھا
اُس کو جا کر میں نے بتایا
کہ
یہ دو اونٹ میرے ہیں
وہ کہنے لگا یہ تو چرتے چرتے یہاں آگئے تھے تمہارے ہیں تو لے جاؤ
اُنہی باتوں میں اُس نے پانی بھی منگوا لیا چند کھجوریں بھی آ گئی میں پانی پی رہا تھا کھجوریں بھی کھا رہا تھا کہ ایک بچے کے رونے کی آواز آئی تو
بوڑھا پوچھنے لگا
بتاؤ بیٹی آئی کہ بیٹا
میں نے پوچھا بیٹی ہوئی تو کیا کرو گے کہنے لگا اگر بیٹا ہوا تو
قبیلے کی شان بڑھائے گا
اگر بیٹی ہوئی تو ابھی یہاں اُسے زندہ دفن کرا دوں گا
اِس لیئے کہ
میں اپنی گردن اپنے داماد کے سامنے جھکا نہیں سکتا
میں بیٹی کی پیدائش پر آنے والی مصیبت برداشت نہیں کر سکتا
میں ابھی دفن کرا دوں گا

حضرت صعصعہ بن ناجیہ ؓ فرمانے لگے
یا رسول الله ﷺ
یہ بات سن کے میرا دل نرم ہوگیا
میں نے اُسے کہا
پھر پتہ کرو بیٹی ہے کہ بیٹا ہے
اُس نے معلوم کیا تو پتہ چلا
کہ
بیٹی آئی ہے
میں نے کہا کیا واقعی تو دفن کرے گا
کہنے لگا ہاں !
میں نے کہا دفن نہ کر مجھے دے دے
میں لے جاتا ہوں
یا رسول اللّٰه ﷺ وہ مجھے کہنے لگا
اگر
میں بچی تم
کو دے دوں تو تم کیا دو گے
میں نے کہا
تم میرے دو اونٹ رکھ لو
بچی دے دو کہنے لگا
نہیں
دو نہیں یہ جس اونٹ پہ تو بیٹھ کے
آیا ہے یہ بھی لے لیں گے
حضرت صعصعہ بن ناجیہ ؓ عرض کرنے لگے ایک آدمی میرے ساتھ گھر بھیجو
یہ مجھے گھر چھوڑ آئے میں یہ اونٹ اُسے واپس دےدیتا ہوں

یا رسول اللّٰه ﷺ
میں نے تین اونٹ دے کر ایک بچی لے لی
اُس بچی کو لا کے میں نے اپنی
کنیز کو دیا نوکرانی اُسے دودھ پلاتی
یا رسول الله ﷺ وہ بچی میرے داڑھی کے بالوں سے کھیلتی
وہ میرے سینے سے لگتی
حضور ﷺ پھر مجھے نیکی کا چسکا لگ گیا پھر میں ڈھونڈنے لگا
کہ
کون کون سا قبیلہ بچیاں دفن کرتا ہے
یا رسول الله ﷺ
میں تین اونٹ دے کے بچی لایا کرتا
یا رسول الله ﷺ میں نے 360 بچیوں کی جان بچائی ہے
میری حویلی میں تین سو ساٹھ
بچیاں پلتی ہیں
حضور ﷺ مجھے بتائیں
میرا مالک مجھے اِس کا اجر دے گا ؟
کہتے ہے حضور ﷺ کا رنگ بدل گیا داڑھی مبارک پر آنسو گرنے لگے مجھے سینے سے لگایا
میرا ماتھا چوم کے فرمانے لگے
یہ تو تجھے اجر ہی تو ملا ہے
رب نے تجھے دولتِ ایمان عطا کر دی ہے

نبی کریم ﷺ فرمانے لگے یہ تیرا دنیا کا اجر ہے اور تیرے رسولﷺ کا وعدہ ہے قیامت کے دن رب کریم تمہیں خزانے کھول کے دے گا۔

اَللّٰھُمَّ صَلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ مُحَمَّدٍ وَ بَارِکْ وَسَلِّم ❤

25/12/2023

محتاجی بڑی رسوائی ہے
یااللّٰهُ ﷻ ☝️
اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرنا۔
آمین 🥀🌼

Address

Larkana

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when زندگي posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to زندگي:

Share

Category