06/09/2025
کراچی — پیر صاحب پاگارا کے صاحبزادے سید محمد راشد شاہ سے 70 کلفٹن، المرتضیٰ ہاؤس میں ملاقات کی گئی۔
اس ملاقات میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو، معظم علی عباسی، کلیم اللہ وسان اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔
شرکاء نے ملک خصوصاً سندھ کی موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید برآں، ملاقات میں ملک بھر میں جاری سیلابی صورتحال پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر اسد ہنگورو بھی موجود تھے