DSP Lalamusa

DSP Lalamusa Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DSP Lalamusa, Police station, Lalamusa, Gujrat, Punjab, Lala Musa.

05/09/2026

ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم اسلحے سمیت گرفتار کر لیا!
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی زیر قیادت گجرات پولیس کی اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں ۔ چند روز قبل ملزم نےسوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ کی جس میں ملزم ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھائی دے رہا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتارکر لیا۔ملزم مدثر ولد ظفر اقبال سکنہ کالرہ پنواں کے قبضہ سےاسلحہ ناجائزرائفل 223 بور اور پسٹل 9MM معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ ایک سنگین جرم ہے جو کہ قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتا ہے۔ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

03/09/2026
03/09/2026

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا اردل روم کا انعقاد ، 11 ملازمین برطرف، 3 کی سروس ضبط، سب انسپکٹر کی اے ایس آئی کے رینک پر تنزلی محکمہ سے برخاست۔
فرائض میں غفلت، محکمانہ قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث کسی بھی پولیس ملازم کے خلاف بلاامتیاز اور سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او گجرات
تفصیلات کے مطابق اردل روم میں 11 پولیس ملازمان کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا، جبکہ 3 پولیس ملازمان کی سروس ضبط کرنے کی سزا دی گئی۔ مزید برآں 08 پولیس ملازمان کو سنشور کی سزا سنائی گئی اور 02 پولیس ملازمان کی تنخواہ میں تنزلی کردی گئی ۔اسی طرح ایک پولیس افسر کو محکمانہ سزا کے طور پر رینک میں تنزلی دیتے ہوئے سب انسپکٹر سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کر کے محکمہ سے برخاست کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمانہ خود احتسابی اور کڑے احتساب کا عمل آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہے گا تاکہ گجرات پولیس کو مزید منظم، ذمہ دار، پیشہ ورانہ اور عوام دوست فورس بنایا جا سکے۔
ڈی پی او گجرات نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا، قانون اور محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض ایمانداری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں، بصورت دیگر سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

03/09/2026

گجرات پولیس میں خود احتسابی کا عمل جاری

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر محکمہ پولیس میں کرپشن، بدعنوانی، غفلت، لاپرواہی اور شہریوں سے ناروا سلوک کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

خصوصی ٹیموں کی جانب سے شکایات کی جانچ کے دوران 4 پولیس ملازمان کو معطل جبکہ 2 کانسٹیبلز کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے واضح کیا ہے کہ پولیس ملازمان کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن یا شہریوں سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ میں احتساب اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

03/09/2026
25/06/2026

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور ماحول کو پرامن و محفوظ رکھنے کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ جلوس اور مجالس کے دوران کسی بھی مشتبہ شخص، لاوارث بیگ یا مشکوک سرگرمی پر نظر رکھیں اور ایسی صورت میں فوراً پولیس کو مطلع کریں، جبکہ غیر متعلقہ اشیاء سے دور رہیں۔ ہجوم والی جگہوں پر بچوں اور بزرگوں کا خصوصی خیال رکھیں، اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں صرف مقررہ پارکنگ ایریا میں کھڑی کریں، اور کسی بھی قسم کی افواہ یا غیر مصدقہ معلومات کو پھیلانے سے مکمل گریز کریں۔ کسی بھی ہنگامی یا ایمرجنسی کی صورتحال میں پنجاب پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر فوری رابطہ کریں۔

25/06/2026

السلام علیکم!
محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مشکوک سرگرمی، لاوارث سامان یا کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں۔ آپ کا تعاون پرامن اور محفوظ ماحول کے قیام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
See less

25/06/2026

9 اور 10 محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری پر پابندی عوامی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے نافذ کی گئی ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ قانون کی پاسداری کریں، سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دیں۔
آپ کا تعاون، محفوظ اور پُرامن محرم کی ضمانت ہے۔

Address

Lalamusa, Gujrat, Punjab
Lala Musa

Telephone

+537517574

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DSP Lalamusa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category