Deputy Commissioner Lakki Marwat

Deputy Commissioner Lakki Marwat This is the Deputy Commissioner official government page Lakki Marwat was created as an administrative district on the 1st of July 1992. Kilometers.

Prior to that it was a part of the Bannu District. The district derives its name from the headquarter town. It lies at the tail of the Marwat area therefore the town is referred to as "Lakai". The literal meaning of the word is Tail. The Lakki (Lakai) town is inhabited by Marwats, hence the proper name Lakki Marwat is derived. According to elders of the area, the original founder of this town was Hindu by the name of Lakki Ram or Lukko Ram. Other sources claim the town was initially known as Ihsan Pur and was founded by a Malik named Fateh Khan Tiwana. The district lies between 32-17 to 32-53 N Latitude and 70-23 to 71-16 E Longitude. It covers a total area of 3,164 Sq. It is bounded on the north by Bannu and Karak, to the east by Mianwali in Panjab, on the South East by Dera Ismail Khan district, and on the southwest by Tank District. To the west is the Tribal Areas of Tank District and South Waziristan Agency. The climate of the district is mostly dry. Weather is hot in summer and cool in winter. The summer season begins from April and continues till October. June is the hottest month with mean maximum and minimum temperatures of about 42 and 27 Degree Celsius respectively. In May and June, the humidity is very low and therefore the area is under periodic storms. The hot wind, locally known as "Lu" blows across the district in these months. The cool wave starts from somewhere in October. December, January and February are the winter months. In winter, the daytime temperature is not very low, however there is a sharp decrease in night. The mean maximum and minimum temperatures during this period are 20 and 4 Degree Celsius respectively. Rainfall generally occurs in July and August.

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایات کی روشنی میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لکی مروت نے ...
05/09/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایات کی روشنی میں

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لکی مروت نے آج ریسکیو 1122 لکی اسٹیشن اور تاجہ زئی اسٹیشن کا دورہ کیا اور زیرِ تعمیر عمارتوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر تعمیراتی کام کی پیش رفت، معیار اور دیگر ضروری امور کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کو کام مقررہ معیار اور رفتار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

عوام کو بہتر اور بروقت ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ پُرعزم ہے۔

ڈپٹی کمشنر لکی مروت حمید اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حبیب اللہ وزیر نے ناور خیل روڈ پر زیرِ تعمیر روڈ ا...
05/09/2026

ڈپٹی کمشنر لکی مروت حمید اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حبیب اللہ وزیر نے ناور خیل روڈ پر زیرِ تعمیر روڈ اور کلوٹ کا موقع پر معائنہ کیا۔

موقع پر متعلقہ سٹیک ہولڈرز اور مقامی افراد سے ملاقات کی گئی اور تعمیراتی کام کی بندش سے متعلق تحفظات سنے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام فریقین سے بات چیت کے ذریعے باہمی مشاورت کے تحت مسئلہ حل کروایا۔

مسئلہ حل ہونے کے بعد ناور خیل روڈ پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کروا دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مقامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ لکی مروت — عوامی مسائل کا فوری حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری ترجیح ہے۔

*لکی مروت میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز کی بحالی*ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نے پشاور می...
03/09/2026

*لکی مروت میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز کی بحالی*

ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نے پشاور میں ڈائریکٹر پی ٹی اے کے ساتھ ضلع لکی مروت کے 9 مختلف مقامات پر موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش اور مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ *دو روز کے دوران 3 مقامات پر نیٹ ورک سروس بحال کر دی گئی ہے*، جبکہ باقی *6 مقامات پر بھی نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز ایک ہفتے کے اندر بحال کر دی جائیں گی*۔

ضلعی انتظامیہ متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ضلع بھر میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کی سہولیات کی جلد از جلد مکمل بحالی یقینی بنائی جا سکے۔

گمبیلا تا کوٹ کشمیر روڈ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاریصوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق گمبیلا تا کوٹ کشمیر 7 کلومیٹر طویل ...
02/09/2026

گمبیلا تا کوٹ کشمیر روڈ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری

صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق گمبیلا تا کوٹ کشمیر 7 کلومیٹر طویل سڑک پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ الحمدللہ، اب تک 6.3 کلومیٹر سڑک پر WBM کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ باقی ماندہ حصے پر بھی کام جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کام مقررہ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل ہو۔

ان شاء اللہ، گمبیلا تا کوٹ کشمیر روڈ بھی جلد مکمل ہو کر عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم کرے گی۔

ضلعی انتظامیہ لکی مروت — عوامی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پُرعزم۔

لنڈیواہ روڈ پر ترقیاتی کام کا معائنہصوبائی حکومت کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P) امین اللہ خان نے XEN C&W کے ہمراہ...
02/09/2026

لنڈیواہ روڈ پر ترقیاتی کام کا معائنہ

صوبائی حکومت کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P) امین اللہ خان نے XEN C&W کے ہمراہ لینڈیواہ روڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کی پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیا۔

تفصیلی معائنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ 5 دنوں کے اندر 2 کلومیٹر سڑک پر Asphalt کا کام مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی گئی کہ باقی ماندہ کام کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، تاکہ عوام کو جلد از جلد بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

ضلعی انتظامیہ لکی مروت عوامی مفاد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

For Online Khuli Khacheri please follow AAC Revenue page
02/09/2026

For Online Khuli Khacheri please follow AAC Revenue page

ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) محمد اسد خان نے آج گمبیلہ اڈہ پر مخت...
01/09/2026

ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) محمد اسد خان نے آج گمبیلہ اڈہ پر مختلف پرچون دکانوں کا اچانک معائنہ کیا۔

دورانِ معائنہ سبزیوں، پھلوں، چکن، دودھ، اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں، معیار اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ دکانوں پر نرخنامے کی نمائش اور مقررہ نرخوں کے مطابق اشیاء کی فروخت بھی چیک کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخنامے کی مکمل پابندی کریں،

ہفتہ صفائی و انسداد ڈینگی آگاہی مہموزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدا...
01/09/2026

ہفتہ صفائی و انسداد ڈینگی آگاہی مہم

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لکی مروت مفتاح الدین کی زیر نگرانی محکمہ تعلیم نے محکمہ صحت اور بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 3 لکی مروت میں ہفتہ صفائی و انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں آگاہی سیمنار منعقد کیا۔
سیمینار میں پرنسپل شریف اللہ خان، ڈسٹرکٹ سکاوٹ سیکرٹری غلام مرسلین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس لکی مروت کے میڈیکل انٹامالوجسٹ جمیل خان، اساتذہ، سکاوٹ لیڈرز، طلبہ اور بوائے سکاوٹس نے شرکت کی۔ ہال کو بینرز اور پوسٹرز سے سجایا گیا تھا جن پر انسداد ڈینگی کی علامات، علاج اور احتیاطی تدابیر سے متعلق پیغامات درج تھے۔
میڈیکل انٹامالوجسٹ جمیل خان نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اینٹی ڈینگی فورس کے فعال ممبر بنیں اور نہ صرف اپنے گھر و سکول بلکہ ارد گرد علاقے میں کھڑے پانی کا خاتمہ کریں اور صفائی یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی خطرناک بیماری ہے جو جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے اور اس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ضروری ہے۔
انہوں نے دوا لگی مچھر دانیوں کے استعمال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ رات کو سوتے وقت مچھردانی استعمال کی جائے یا مچھربھگاو لوشن استعمال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ کباڑ سامان کو شاپرز میں اچھے طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے، طلبہ کو چاہیے کہ وہ پوری آستین والے کپڑے پہنیں اور چھتوں کی ٹینکیوں اور پانی سے بھرے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھنے سے متعلق آگاہی لائیں اس کے علاوہ گھر، سکول اور ارد گرد علاقے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ انہوں نے طلبہ اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقے میں ڈینگی کی احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی لائیں۔
بعد میں انسداد ڈینگی آگاہی واک منعقد ہوئی جس میں شرکاء نے بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی سے بچاو کے نعرے اور پیغامات درج تھے۔

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللّٰہ خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ...
01/09/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللّٰہ خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز گوہر علی خان نے مختلف سرکاری و فیلڈ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

1۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس:

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ مختلف اجلاسوں میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اہم انتظامی امور، عوامی مسائل اور سرکاری معاملات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ امور پر ضروری ہدایات و فیصلوں کے لیے مؤثر معاونت فراہم کی گئی۔

2۔ سٹی ہسپتال لکی مروت کا معائنہ:

سٹی ہسپتال لکی مروت کا دورہ کیا گیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، سروس ڈلیوری اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، صفائی کے مؤثر انتظامات برقرار رکھے جائیں اور عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

3۔ مین اڈہ لکی مروت میں دکانوں کا معائنہ:

مین اڈہ لکی مروت میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور حکومتی قوانین و ضوابط پر عملدرآمد، صفائی اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ تمام سرکاری احکامات کی مکمل پابندی کریں، صفائی کا خصوصی خیال رکھیں اور عوام کو معیاری اشیاء و بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کی تنبیہ کی گئی۔

Address

Lakki Marwat
28420

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 08:00 - 18:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92969538330

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Lakki Marwat:

Shortcuts

Share