Esaar Welfare Form Dallo Khel Lakki Marwat

Esaar Welfare Form Dallo Khel Lakki Marwat ہم نے غریب، یتیم، مسکین اور بیواؤں کی مدد کیلئے یہ پیج ?

🌿 انسانیت کی خدمت کا ایک خوبصورت جذبہ 🌿الحمدللہ ❤️جناب مشرف خان صاحب نے آج سرائے نورنگ دھماکے سے متاثرہ معصوم بچی حریم ک...
18/05/2026

🌿 انسانیت کی خدمت کا ایک خوبصورت جذبہ 🌿

الحمدللہ ❤️
جناب مشرف خان صاحب نے آج سرائے نورنگ دھماکے سے متاثرہ معصوم بچی حریم کے علاج معالجے کے لیے مبلغ 20,000 روپے کا چیک رفعت اللہ صاحب کے حوالے کیا۔

چند روز قبل سرائے نورنگ میں ہونے والے افسوسناک دھماکے کے نتیجے میں ننھی حریم شدید ذہنی صدمے کا شکار ہوئی تھی اور اپنے حواس کھو بیٹھی تھی۔ اس مشکل وقت میں انسانیت کا درد رکھنے والے لوگ اس خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صدر ایثار ویلفیئر فورم دلوخیل محمود علی شاہ نے اس بچی کے حوالے سے جناب مشرف خان صاحب سے رابطہ کیا، جس پر انہوں نے فوری تعاون کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ:
"ہم ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔"

ہم جناب مشرف خان صاحب کے بے حد مشکور ہیں، جو نہ صرف ویلفیئر فورم کے سرپرستِ اعلیٰ رہ چکے ہیں بلکہ ہمیشہ سے انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ہمارے مستقل ڈونر بھی ہیں۔ 🤝❤️

اللہ تعالیٰ جناب مشرف خان صاحب کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے اور ننھی حریم کو جلد مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ آمین 🤲


#دلوخیل



03/05/2026

الحمدللہ ❤️

ہمارے علاقے لکی مروت کے معروف بزرگ عالمِ دین، مولوی محمد اسلم خان صاحب کے لئے ایک بھائی نے صدر ایثار ویلفیئر فورم محمود علی شاہ صاحب سے ویل چیئر کا ذکر کیا تھا۔

صدر صاحب جب قاسم خان کی عیادت کے سلسلے میں پشاور گئے تھے تو وہاں جناب مشرف خان صاحب سے اس حوالے سے بات ہوئی۔ انہوں نے فوری طور پر تعاون کرتے ہوئے ایک ویل چیئر صدر صاحب کے حوالے کی۔

آج صدر ایثار ویلفیئر فورم محمود علی شاہ صاحب نے یہ ویل چیئر مولوی محمد اسلم صاحب کو پہنچا دی۔

مولوی صاحب کو مسجد آنے جانے اور گھر سے باہر نقل و حرکت میں دشواری کا سامنا تھا، اب ان شاء اللہ اس ویل چیئر کے ذریعے انہیں آسانی میسر آئے گی۔

ہم دل کی گہرائیوں سے جناب مشرف خان صاحب کے مشکور ہیں جنہوں نے فوری تعاون کیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے اور سب کو صحت، سلامتی اور خیر و عافیت نصیب فرمائے۔ آمین

ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر:: 03469500053
محمود علی شاہ

الحمدللہ ❤️آج ایک خوشی اور اعزاز کا موقع تھا کہ میئر نورنگ جناب عزیز اللہ خان صاحب نے ایثار ویلفیئر فورم کے صدر محترم مح...
29/04/2026

الحمدللہ ❤️

آج ایک خوشی اور اعزاز کا موقع تھا کہ میئر نورنگ جناب عزیز اللہ خان صاحب نے ایثار ویلفیئر فورم کے صدر محترم محمود علی شاہ صاحب کو ان کی بہترین سماجی خدمات، عوامی فلاح و بہبود اور بے لوث خدمت کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔

یہ شیلڈ دراصل محترم محمود علی شاہ صاحب کی اُن مسلسل کاوشوں کا اعتراف ہے جو وہ دکھی انسانیت کی مدد، عوامی خدمت اور معاشرے کی بہتری کے لیے انجام دے رہے ہیں۔ ان کی خدمات قابلِ ستائش ہیں اور علاقے کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔

اس موقع پر صدر ایثار ویلفیئر فورم محمود علی شاہ صاحب نے بھی میئر نورنگ جناب عزیز اللہ خان صاحب کا شکریہ ادا کیا، اور ان کی عوامی خدمت کے جذبے اور سماجی سرگرمیوں میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اللہ تعالیٰ دونوں معزز شخصیات کو صحت، کامیابی اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

26/04/2026

اہم اعلان برائے اہلِ گاؤں

دلوخیل پھاٹک میں مسجد کے ساتھ ایک بار پھر پینے کے پانی کے دو مٹکے نصب کر دیے گئے ہیں، تاکہ آنے جانے والے مسافر اور گاؤں کے لوگ ٹھنڈا پانی پی سکیں۔

لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہر بار کچھ لوگ ان مٹکوں کو توڑ دیتے ہیں، جو نہایت افسوسناک عمل ہے۔ یہ ایک نیکی کا کام ہے، اسے نقصان پہنچانا کسی بھی لحاظ سے درست نہیں۔

🙏 گزارش ہے:

- اگر مٹکوں میں پانی ختم ہو جائے تو براہِ کرم انہیں توڑنے کے بجائے
قریبی پمپ یا ایجنسی والوں کو اطلاع دیں تاکہ وہ پانی بھر دیں
- خود بھی اگر ممکن ہو تو اس نیکی میں حصہ ڈالیں اور پانی بھر دیں

🌞 گرمیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے، ایسے میں یہ مٹکے مسافروں اور گاؤں والوں کے لیے بہت بڑی سہولت ہیں۔
ایک پیاسے کو پانی پلانا بہت بڑا ثواب ہے، اور یہی عمل ہماری اور آپ کی بخشش کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

🤝 آئیں!
اس نیکی کے کام کو پروان چڑھائیں، اس کا خیال رکھیں اور اسے نقصان پہنچانے کے بجائے اس میں حصہ ڈالیں۔

جزاک اللہ خیراً

26/04/2026

اہلِ مخیر حضرات کے لیے اپڈیٹ اور اپیل

الحمدللہ!
قاسم خان (خصوصی فرد)، محلہ غیبی خیل دلوخیل، کو آج آپریشن کے لیے پشاور روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج کمپلیکس ہسپتال پشاور میں کیا جائے گا۔

پشاور میں موجود ہمارے بھائی اور گاؤں کے لوگ وہاں جا کر ان سے ملاقات کر سکتے ہیں، ان کی دلجوئی اور خدمت کر سکتے ہیں۔

💰 اب تک کی مالی تفصیل:
گاؤں والوں کے تعاون سے 45,000 روپے جمع ہوئے تھے
5,000 روپے شناختی کارڈ بنوانے پر خرچ ہوئے
مزید رقم 40,000 روپے ان کے ساتھ روانہ کیے گئے

🙏 مزید تعاون کی اپیل:
جو بھائی اس نیک کام میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں، وہ ہمارے ایزی پیسہ / جاز کیش نمبر پر اپنی امداد بھیج سکتے ہیں۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر::03469500053
جیز کیش اکاؤنٹ نمبر:: 03139238239

اکاؤنٹ نام: محمود علی شاہ
(صدر، ایثار ویلفیئر فورم)

آئیں مل کر ایک ضرورت مند انسان کا سہارا بنیں — آپ کی چھوٹی سی مدد بھی بڑا فرق ڈال سکتی ہے۔ 🤲

جزاک اللہ خیراً

22/04/2026

اہلِ دل اور اہلِ مخیر حضرات سے اپیل

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، ہمارے گاؤں کے رہائشی قاسم خان مجنون گزشتہ کچھ دن پہلے ایک حادثے کا شکار ہوئے، جس کے نتیجے میں ان کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ اس وقت وہ چلنے پھرنے سے مکمل طور پر محروم ہیں اور انتہائی تکلیف کی حالت میں گھر میں موجود ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کی دیکھ بھال کرنے والا بھی کوئی نہیں۔
انہیں لکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایکسرے اور ابتدائی معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ انہیں فوری طور پر پشاور منتقل کر کے آپریشن کروایا جائے، تاکہ ان کا مناسب علاج ممکن ہو سکے۔ لیکن آپریشن اور علاج کے اخراجات ان کی استطاعت سے باہر ہیں۔
ہم اہلِ گاؤں اور لکی مروت کے مخیر حضرات سے دردِ دل کے ساتھ اپیل کرتے ہیں کہ اس بے سہارا انسان کی مدد کے لیے آگے آئیں۔
آپ کی تھوڑی سی مالی مدد بھی ان کے علاج کا سبب بن سکتی ہے۔
آپ چاہیں تو:
خود جا کر ان سے ملاقات کر سکتے ہیں
براہِ راست مالی تعاون کر سکتے ہیں
یا نیچے دیے گئے ایزی پیسہ / جاز کیش نمبر پر اپنی امداد بھیج سکتے ہیں
ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر::03469500053
جیز کیش اکاؤنٹ نمبر:: 03139238239
اکاؤنٹ نام: محمود علی شاہ
صدر، ایثار ویلفیئر فورم
آئیں مل کر انسانیت کا ساتھ دیں، کیونکہ کسی ایک انسان کی مدد پوری انسانیت کی مدد کے برابر ہے۔ 🤲

ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) ڈاکٹر عمر حیات خان اپنی ذمہ داریوں کو نہایت احسن طریقے سے نبھاتے ہوئ...
08/04/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) ڈاکٹر عمر حیات خان اپنی ذمہ داریوں کو نہایت احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے نہ صرف انتظامی امور سنبھال رہے ہیں بلکہ ساتھ ساتھ مریضوں کا خود معائنہ بھی کر رہے ہیں، جو ان کی پیشہ ورانہ لگن اور خدمتِ خلق کے جذبے کی بہترین مثال ہے۔
آج صدر ایثار ویلفیئر فورم محمود علی شاہ ہسپتال تشریف لے گئے جہاں انہوں نے ڈاکٹر عمر حیات خان سے ملاقات کی۔ اس دوران ڈاکٹر صاحب، جو کہ ایک ماہر ENT اسپیشلسٹ بھی ہیں، ایک مریض کا معائنہ کر رہے تھے۔ ایم ایس کی اضافی ذمہ داریوں کے باوجود مریضوں کو وقت دینا ان کی محنت، دیانتداری اور فرض شناسی کا واضح ثبوت ہے۔
ایسے مخلص اور محنتی افسران کسی بھی ضلع کے لیے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ڈاکٹر عمر حیات خان کی قیادت میں ضلع لکی مروت کا شعبہ صحت مزید ترقی کرے گا اور عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ہر ذمہ داری ایمانداری اور خلوص کے ساتھ نبھانے کی توفیق دے۔ آمین۔

04/04/2026

آج گاؤں دلوخیل کے معزز مشران اور نوجوانوں (کشران) نے ایثار ویلفیئر فورم کے صدر محمود علی شاہ کی سربراہی میں ڈاکٹر عمر حیات کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر وفد نے گزشتہ روز پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر حیات کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گاؤں دلوخیل اور اباخیل کے عوام ہر مشکل گھڑی، ہر پریشانی اور ہر آزمائش میں ڈاکٹر صاحب کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
یہ تعیناتی نہ صرف ڈاکٹر عمر حیات کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک فخر کا باعث بھی ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے، عوام کی بہترین خدمت کرنے اور مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Lakki Marwat
28420

Telephone

+923439654264

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Esaar Welfare Form Dallo Khel Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Esaar Welfare Form Dallo Khel Lakki Marwat:

Share