Assistant Commissioner Tribal Sub-Division Bettani Lakki Marwat

Assistant Commissioner Tribal Sub-Division Bettani Lakki Marwat Official page of AC & AAC SD Bettani Lakki Marwat

22/10/2025

🌟 اہم اطلاع 🌟
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں
اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی خصوصی ہدایت پر
کل صبح 10 بجے
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بیٹنی
آن لائن کھلی کچہری منعقد کریں گے۔ 🎯
اگر آپ کو کسی قسم کی شکایت یا مسئلہ درپیش ہے تو براہِ راست رابطہ کریں:
👉 AAC Bettani page
آپ کی ہر شکایت توجہ سے سنی جائے گی
اور متعلقہ محکمے کو حل کے لیے ریفر کیا جائے گا۔ ✅
📌 نوٹ:
شکایت درج کرتے وقت اپنا
شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر ضرور درج کریں

صوبائی حکومتِ خیبر پختونخوا کی احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت کے ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بی...
09/10/2025

صوبائی حکومتِ خیبر پختونخوا کی احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت کے ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بیٹنی نے آج مورخہ 09 اکتوبر 2025ء کو مختلف انتظامی سرگرمیاں سرانجام دیں،

1۔ امتحانی ہال، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بچکن احمد زئی کا دورہ۔

دورے کے دوران امتحانی ہال کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ہال کی صفائی، نشست و برخاست کا انتظام، بجلی، دیگر سہولیات کو تسلی بخش پایا گیا۔ مجموعی طور پر امتحانی ماحول منصفانہ اور اطمینان بخش قرار دیا گیا۔

2۔ امتحانی ہال، گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 تجوڑی

گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 تجوڑی کا معائنہ کیا۔ امتحانی ہال کی حالت مناسب اور معیاری پائی گئی۔ طلبہ کے لیے بیٹھنے کی سہولت، فرنیچر، صفائی اور امتحانی نظم و ضبط کے معاملات قابلِ تعریف قرار دیے گئے۔

3۔ تجوڑی بازار میں عارضی تجاوزات کے خلاف کارروائی –

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بیٹنی نے ٹی ایم اے (TMA) عملے کے ہمراہ تجوڑی بازار کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد بازار میں موجود عارضی تجاوزات کا خاتمہ اور سڑک کے کنارے نالے کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا تھا۔
اس موقع پر متعدد جگہوں سے غیر قانونی اور عارضی طور پر رکھی گئی اشیاء کو ہٹا دیا گیا۔ مزید برآں، بازار کے دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ اپنے دکانوں کے سامنے اشیاء کو ہٹا دیا جائے ورنہ اپ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

23/09/2025

📢 اہم اطلاع
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں
کل صبح 10 بجے ایذیشنل اسسٹنٹ کمشنر بیٹنی آن لائن کھلی کچہری کریں گے۔
اگر کسی کو کوئی شکایت یا مسئلہ ہو تو وہ براہِ راست
👉 AAC Bettani page
پر شیئر کرے۔
ہر شکایت کو سنا اور حل کے لیے متعلقہ محکمے کو ریفر کیا جائے گا۔

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللہ خان صاحب کے احکامات کی رو...
26/08/2025

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللہ خان صاحب کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بیٹنی جناب گوہرِ علی خان صاحب نے آج مورخہ 26.08.2025 کوٹریفک پولیس کے ہمراہ گمبیلہ ملنگ اڈہ ٹو تجوڑی روڈ پر مختلف مسافر گاڑیوں کو چیک کیا۔
چیک اپ کے دوران مسافروں سےلیےگئے اضافی کرایے انکو واپس کرا دیے گئے اور خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیوروں کو ٹریفک پولیس کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں چالان کیے گئے۔
ٹوٹل واپس کردہ کرایہ: 8000
ٹریفک کے زریعے چالان کردہ:5000

04/05/2025
ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سلطان نورالدین احمر نے آج مورخہ  23/4/25 کو درجہ ذیل سرگرمیاں سر انجام دیں...
23/04/2025

ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سلطان نورالدین احمر نے آج مورخہ 23/4/25 کو درجہ ذیل سرگرمیاں سر انجام دیں ۔

۱- تاجبی خیل سول ڈسپینسری میں پولیو ٹیمز کی مورننگی اسمبلی کا جائزہ لیا۔ اور تمام ٹیموں کی بروقت ہمراہ سیکورٹی روانگی کو یقینی بنایا۔
۲- کر کنی معروف خیل میں ورگاڑہ قوم کے مشران ساتھ جرگہ کا انعقاد کیا اور پولیو مہم کے بائیکاٹ کو ختم کروایا۔
۳- گورنمنٹ ہائی سکول تجوڑی میں جاری میٹرک امتحان کے ہال کا معائنہ کیا۔ ضروری ہدایات دیں۔
۴- عوامی ایجنڈہ کے تحت دفتر میں مختلف محکموں کے افسران اور لوگوں سے ملاقات کی۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت، اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب ذیشان عبداللہ صاحب کے احکامات کی ...
19/04/2025

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت، اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب ذیشان عبداللہ صاحب کے احکامات کی روشنی میں، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بیٹنی سلطان نور الدین احمر نے آج مورخہ 19.04.2025 کو درجہ ذیل سرگرمیاں سرانجام دیں.
1. گورنمنٹ ہائی سکول لکی شہرمیں امتحانی حال کا معائنہ کیا۔
2. گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 تجوڑی میں امتحانی حال کا معائنہ کیا۔ امتحانی حالوں میں موجود سی،سی،ٹی کیمروں کا جائزہ لیا۔
3. امتحانی حالوں کے نزدیک فوٹو کاپی شاپوں کے دکانوں کا معائنہ کیا۔
4. امن کے حوالے سے سب ڈویژن بیٹنی کے ملکان اور مشران کے ساتھ جرگہ کیا۔
5. سب ڈویژن بیٹنی کے تجوڑی تحصیل میں کھلی کچہری کی۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت، اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب ذیشان عبداللہ  کے احکامات کی روشن...
16/04/2025

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت، اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب ذیشان عبداللہ کے احکامات کی روشنی میں، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بیٹنی سلطان نور الدین احمر نے آج مورخہ 16.04.2025 کو درجہ ذیل سرگرمیاں سرانجام دیں.
1. گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تاجہ زائی میں امتحانی حال کا معائنہ کیا۔ امتحانی حال میں موجود سی،سی،ٹی کیمروں کا جائزہ لیا۔
2. گورنمنٹ ہائی سکول تاجی زائی کا معائنہ کیا
3. تاجہ زائی کے مقام پر ٹوٹے ہوئے پانی کا نالہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ دورہِ کیا۔
4. اوپن ڈور پالیسی کے تحت سب ڈویژن بیٹنی کے ملکانان کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

Notification open Khuli Kachari
11/04/2025

Notification open Khuli Kachari

Notification of Wheat threshers rates
10/04/2025

Notification of Wheat threshers rates

Address

District Complex, Taja Zai Lakki Marwat
Lakki Marwat

Opening Hours

Monday 09:00 - 04:00
Tuesday 09:00 - 04:00
Wednesday 09:00 - 04:00
Thursday 09:00 - 04:00
Friday 09:00 - 04:00

Telephone

+92969538323

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Tribal Sub-Division Bettani Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Tribal Sub-Division Bettani Lakki Marwat:

Share