AMIR KHAN

AMIR KHAN Fan page.. Amir Khan| PPP Candidate - GBLA 4 EX DG Anti corruptionGB/ Serving public

مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نےوہ قرض اُتارے ہیں جو واجب بھی نہیں تھے♥️🇱🇾
15/10/2026

مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے
وہ قرض اُتارے ہیں جو واجب بھی نہیں تھے♥️🇱🇾

گورنر راج بھی پی ٹی آئی کی عملی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔جمہوریت صرف نعروں سے نہیں، بلکہ عملی سیاست اور رویّوں سے ثابت ہوتی ...
11/10/2026

گورنر راج بھی پی ٹی آئی کی عملی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
جمہوریت صرف نعروں سے نہیں، بلکہ عملی سیاست اور رویّوں سے ثابت ہوتی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف خود کو جمہوریت کی علمبردار جماعت قرار دیتی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا جمہوریت صرف اسی وقت قابلِ قبول ہوتی ہے جب فیصلے اپنی مرضی کے مطابق ہوں؟
اگر گورنر راج غیر جمہوری ہے تو یقیناً اس کی مخالفت کی جا سکتی ہے، لیکن اس سوال پر بھی غور کرنا ہوگا کہ آخر ایسے حالات پیدا کیوں ہوتے ہیں؟ پی ٹی آئی کی عملی سیاست، محاذ آرائی پر مبنی حکمتِ عملی اور سیاسی فیصلوں نے صوبے میں جو حالات پیدا کیے ہیں، ان کے نتائج سے بھی آنکھیں نہیں چرائی جا سکتیں۔ سیاسی قیادت کو اپنے طرزِ عمل اور فیصلوں کی ذمہ داری قبول کرنا چاہیے۔
ہمارے قائدین بارہا سیاسی مفاہمت، مکالمے اور جمہوری رویّوں کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں۔ سیاست میں بالغ نظری کا تقاضا یہی ہے کہ اختلافات کو تصادم کے بجائے مذاکرات اور آئینی طریقۂ کار سے حل کیا جائے۔ تاہم، کسی بھی سیاسی جماعت کی غلطیوں کو جواز بنا کر غیر جمہوری اقدامات کی حمایت کرنا بھی درست نہیں۔
گورنر راج جمہوریت کا متبادل نہیں، لیکن موجودہ حالات کی تشکیل میں پی ٹی آئی کی عملی سیاست کے کردار پر سوال اٹھانا بھی ضروری ہے۔ آخر کب تک سیاسی قیادت اپنی حکمتِ عملی کے نتائج کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالتی رہے گی؟
خیبر پختونخوا کے عوام کو سیاسی محاذ آرائی نہیں، بلکہ امن، استحکام، روزگار، ترقی اور بہتر حکمرانی چاہیے۔ سیاست دانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اقتدار عارضی ہوتا ہے، لیکن ان کے فیصلوں کے اثرات عوام کو بھگتنا پڑتے ہیں۔

خود سے مطمئن رہنا، دل صاف رکھنا، اور اپنی راہ پر چلتے رہنا۔باقی، بولنے والوں کو بولنے دیں۔🇱🇾❤️
10/10/2026

خود سے مطمئن رہنا، دل صاف رکھنا، اور اپنی راہ پر چلتے رہنا۔
باقی، بولنے والوں کو بولنے دیں۔🇱🇾❤️

اسی لیے تو کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت، مکالمے اور سیاسی مفاہمت پر یقین رکھتی ہے۔ آج جو لوگ آل پارٹیز کانفرن...
25/09/2026

اسی لیے تو کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت، مکالمے اور سیاسی مفاہمت پر یقین رکھتی ہے۔ آج جو لوگ آل پارٹیز کانفرنس (APC) اور سیاسی مکالمے کی ضرورت محسوس کر رہے ہیں، یہ جمہوری عمل کی اہمیت کو تسلیم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
کل تک جو لوگ سیاسی اختلاف کو محاذ آرائی اور طاقت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرتے رہے، اگر آج وہ بھی بات چیت اور مشاورت کی میز پر آنے کا سوچ رہے ہیں تو اسے جمہوریت کی طاقت ہی کہا جائے گا۔ پُرامن احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے، لیکن مسائل کا پائیدار حل ہمیشہ مکالمے، پارلیمان اور آئینی طریقۂ کار سے ہی نکلتا ہے۔

ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے آباؤ اجداد کے جمہوری فلسفے کو آگے بڑھاتے ہوئے آئین، پارلیمان اور جمہوری اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمیں اپنے چیئرمین اور اپنی جمہوری جدوجہد پر فخر ہے۔

پاکستان کھپے 🇵🇰🇱🇾

08/09/2026

ماشاءاللہ، سلامت رہیں ❤️
اللہ پاک ہمیشہ عزت، کامیابی اور خوشیاں عطا فرمائے۔ ❤️🦅

We extend our heartfelt congratulations to Arif Hussain, the proud son of Nagar, on his promotion to Grade 18. He is wid...
08/09/2026

We extend our heartfelt congratulations to Arif Hussain, the proud son of Nagar, on his promotion to Grade 18. He is widely respected for his selfless service to the people, honesty, integrity, and professional competence. We pray that Allah Almighty blesses him with even greater success and achievements in the future. Ameen, Ya Rabb-ul-Alameen.♥️

کچھ لوگ ہر شخص کو اپنے جیسا سمجھ کر یہ کہتے پھرتے ہیں کہ “تمہیں یہ نہیں ملا، وہ نہیں ملا، تمہیں یہ عہدہ ملنا چاہیے تھا، ...
26/08/2026

کچھ لوگ ہر شخص کو اپنے جیسا سمجھ کر یہ کہتے پھرتے ہیں کہ “تمہیں یہ نہیں ملا، وہ نہیں ملا، تمہیں یہ عہدہ ملنا چاہیے تھا، وہ چیز ملنی چاہیے تھی۔”
بھائی، ہر انسان کی نیت اور مقصد کو اپنی سوچ کے ترازو میں مت تولو۔ ہم نے نہ پہلے اس جماعت سے اپنے لیے کچھ لیا ہے اور نہ ہی کسی ذاتی مفاد کے لیے اس جماعت سے وابستہ ہیں۔
ہم اس جماعت کے ساتھ صرف اس لیے کھڑے ہیں کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ یہ وہ واحد سیاسی پلیٹ فارم ہے جو عوام کے دکھ درد کو سمجھتا ہے، عوام کی ضروریات کو ترجیح دیتا ہے اور عوام دوست پالیسیاں بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
آج یہ چیز واضح طور پر نظر بھی آ رہی ہے کہ وزیراعلیٰ سے لے کر وزراء تک عوام کے درمیان موجود ہیں، ان کے مسائل سن رہے ہیں اور ان کے لیے عملی کام کر رہے ہیں۔ سیاست اگر عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کا نام ہے تو ہمیں ایسی ہی سیاست کی ضرورت ہے۔
اس لیے اپنی لالچی سوچ دوسروں پر مت تھوپیں۔ ہر شخص سیاست میں کسی ذاتی فائدے، عہدے یا پیسے کے لیے نہیں آتا۔ کچھ لوگ نظریے، عوام اور اپنے علاقے کے بہتر مستقبل کے لیے بھی کھڑے ہوتے ہیں۔
اور ہمیں نہ بلیک میلنگ کے ذریعے کوئی نشست حاصل کرنا آتی ہے، نہ پیسے دے کر عہدہ خریدنا۔ جو مقام ملے گا، عزت اور عوام کے اعتماد سے ملے گا۔
سیاست ذاتی مفاد کا نام نہیں؛ سیاست نظریے، خدمت اور عوام کے اعتماد کا نام ہے۔

24/08/2026

🇱🇾🇱🇾

08/08/2026
.مخالفت سے مری شخصیت سنورتی ہے، میں دشمنوں کا بڑا احترام کرتا ہوںنگر کا خاموش سمندر امیر خان🇱🇾جب مخالفین آپ کی حیثیت تک ...
24/07/2026

.مخالفت سے مری شخصیت سنورتی ہے،
میں دشمنوں کا بڑا احترام کرتا ہوں

نگر کا خاموش سمندر امیر خان🇱🇾
جب مخالفین آپ کی حیثیت تک پہنچنے سے قاصر ہو جائیں، تو پھر آپ کے بارے میں جھوٹ اور بہتان پھیلانا ہی ان کا آخری ہتھیار رہ جاتا ہے۔ جو لوگ خود پانچ ہزار روپے یا ایک کپ چائے کے عوض بیٹھ جاتے ہیں، وہی آج کرسی اور عہدے کی سیاست پر لیکچر دے رہے ہیں۔
مقابلہ کردار اور اصولوں سے ہوتا ہے، افواہوں اور پروپیگنڈے سے نہیں۔ جب حیثیت برابر نہ ہو تو زبان ہی سب سے بڑا ہتھیار بن جاتی ہے۔

Address

Chaprote , Tehsil Chalt District Nagar Gilgit Baltistan
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AMIR KHAN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share