24/03/2026
کہتے ہیں کہ ایک دن ایک چور کو راستے میں ایک بٹوا ملا جس میں بہت سے پیسے تھے ۔
اس بٹوے پر کوئی دعا لکھی ھوئی تھی اور ایک خانے
میں بٹوے کے مالک کا نام اور پتہ بھی رکھا ھوا تھا ۔ چور نے وہ بٹوا ثابت اُس کے مالک کے حوالے کر دیا۔
اس شخص نے چور سے پوچھا کہ تم آرام سے یہ پیسے رکھ سکتے تھے واپس کیسے کر دیئے ؟
چور نے جواب دیا؛ " آپ نے بٹوے پر جو دعا لکھوائی ھے اس عقیدے سے لکھوائی ھو گی کہ اگر یہ کھو جائے تو اس دعا کی برکت سے آپ کو واپس مل جائے ۔ میں چور ضرور هوں لیکن صرف مال و دولت کا۔ کسی کا عقیدہ چوری نہیں کر سکتا ۔ اگر میں آپ کا بٹوا واپس نہ کرتا اور آپ کا اعتقاد اس دعا پر کمزور پڑ جاتا تو تب میں آپ کے ایمان کا چور ھوتا اور یہ مال و دولت کی چوری سے ہزار گنا بڑا گناہ ہے ۔
حکایات فارسی