SAMIS, Punjab

SAMIS, Punjab Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SAMIS, Punjab, Public Service, 21/Davis Road, Lahore.

"Transforming Punjab's agricultural marketing landscape through informed decision-making, efficient supply chains, and inclusive growth, for prosperous farmers and consumers."

In continuation to its ongoing outreach program regarding post harvest handling of agricultural produces, Farmer's Clust...
29/08/2026

In continuation to its ongoing outreach program regarding post harvest handling of agricultural produces, Farmer's Cluster Training sessions is an ongoing process under *SAMIS Project*. This week 03 following session were conducted;
1. Farmer's Cluster Training of onion crop at Jalal pur peerwala, District Multan under Marketing Facilitation Centre, Multan
2. Farmer's Cluster Training of cotton crop at Chak No. 42-DB, Tehsil Yazman, District Bahawalpur arranged by Marketing Facilitation Centre, Bahawalpur
3. Farmer's Cluster Training of Sesame crop arranged by Marketing Facilitation Centre Faisalabad.

Resource personnels and experts of relevant field including from Universites, Govt. Departments and private sector delivered purposful lectures regarding post harvest management, value chain management, market dynamics and export of specific crops. Officers from PMU and MFCs Heads introduced project activities and upcoming project interventions to the participants who showed their keen interest in value addition, digital and direct marketing of their produces. The training programs ended with valuable Q&A sessions with the participants.
Food Safety & Consumer Protection Department
Shami Tanvir
Govt of Punjab

A Progress Review Meeting of Project activities conducted under Chairpersonship of Dr Tanvir Khaliq Shami, Project Direc...
07/08/2026

A Progress Review Meeting of Project activities conducted under Chairpersonship of Dr Tanvir Khaliq Shami, Project Director. All PMU officers & MFC Heads attended the meeting. Different issues pertaining to Project targets for FY 2026-27 were discussed.
Food Safety & Consumer Protection Department
Shami Tanvir
Govt of Punjab

*06-06-2026: Another milestone achieved..Vegetable Growers Cluster Training Session  by PMU-SAMIS in coordination with M...
06/06/2026

*06-06-2026: Another milestone achieved..
Vegetable Growers Cluster Training Session by PMU-SAMIS in coordination with MFC-FSD conducted at 76 JB, Faisalabad.*
The session was chaired by Project Director SAMIS Project Dr Tanvir Khaliq Shami whereby renowned researchers from different platforms delivered fruitful lectures to reduce post harvest losses of vegetables to the Growers.
The training focused on enhancing farmers knowledge and skills in modern vegetable post-harvest practices, value addition, best marketing practices, and outreach in international markets. A large number of Participants actively engaged in discussions and shared their experiences, contributing to a productive learning environment.
Govt of Punjab
Food Safety & Consumer Protection Department
Shami Tanvir
Rashid Ibrahim

@ all

بہاولپور:23 مئی 2026:  حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبے Strengthening Agriculture Marketing  Information Services (SAMIS) ک...
23/05/2026

بہاولپور:23 مئی 2026: حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبے Strengthening Agriculture Marketing Information Services (SAMIS) کے تحت سہولت مرکز برائے زرعی تجارت بہاولپور کے زیر اہتمام سبزمرچ کی بعد از برداشت دیکھ بھال، درجہ بندی (گریڈنگ)، چھانٹی (سورٹنگ)، پیکنگ اور مارکیٹنگ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نورپور نورنگا ضلع بہاولپور میں کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد مرچ کے کاشتکاروں کو جدید زرعی مارکیٹنگ، بعد از برداشت نقصانات میں کمی، معیاری پیکنگ، بہتر ویلیو ایڈیشن اور منڈی تک رسائی کے جدید طریقہ کار سے اگاہ کرنا تھا تاکہ کسان اپنی پیداوار کا بہتر معاوضہ حاصل کر سکیں۔

پروگرام میں ڈائریکٹر زراعت (معاشیات و تجارت) پنجاب / پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈاکٹر تنویر خالق شامی مہمان خصوصی تھے جبکہ راشد منہاس، ڈائریکٹر ریجنل ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہاولپور اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن بہاولپور مہمان اعزازی تھے۔ ڈاکٹر تنویر خالق شامی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدامات اور SAMIS منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ذرعی اجناس کی جدید مارکیٹنگ اور ویلیو ایڈیشن کے فروغ سے کاشتکاروں کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمز منصوبہ کسانوں کو مارکیٹ انفارمیشن، بہتر قیمتوں،جدید پیکنگ اور برآمدی معیار کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہا ہے جبکہ دیہی سطح پر اگاہی سرگرمیوں کے ذریعے کاشتکاروں کو جدید رجحانات سے اہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ محمد اعجاز سائنٹیفک آفیسر انچارج ویجیٹیبل ریسرچ سب سٹیشن بہاولپور نے مرچ کی برآمد کے لیے درکار مختلف ورائٹیز، نرسری مینجمنٹ، بہتر برداشت کے طریقہ کار، برداشت کے بعد گریڈنگ اور مرچ میں موجود مضر صحت کیمیکلز، بہترین ملکی اور عالمی معیار کے مطابق درکار مرچ کے بارے میں اگاہ کیا۔

اس کے علاوہ سعد الرحمن زراعت آفیسر ایکسٹینشن نورپور نورنگا نے مرچ کی پیداوار کے مختلف طریقوں ، مرچ پر استعمال ہونے والی کھاد اور کیڑے مار ادویات اور دیگر پیداواری احتیاطی تدابیر کے بارے میں کسانوں کو اگاہ کیا۔

محمد ابراہیم راشد، ایگریکلچر اکانومسٹ نے سیمیز پراجیکٹ کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی اور پراجیکٹ کے مختلف کاموں اور اس کے نیچے میں کسانوں کو ملنے والے فوائد سے آگاہ کیا ۔

پروگرام کے دوران شرکاء کو مرچ کی محفوظ سٹوریج، صفائی، معیاری پیکنگ ، مارکیٹنگ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق معلوماتی مواد بھی فراہم کیا گیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مارکیٹ پر مبنی زرعی نظام کے فروغ سے کاشتکار اپنی پیداوار کے معیار کو بہتر بنا کر زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

آخر میں ڈاکٹر تنویر خالق شامی، پراجیکٹ ڈائریکٹر نے سہولت مرکز برائے زرعی تجارت بہاولپور کی ہیڈ مسز منزہ سحرش، ایگریکلچر آفیسر مز شگفتہ، مارکیٹنگ سپورٹ اسسٹنٹ اور سہولت مرکز بہاولپور کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کامیاب تربیتی پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس قسم کی آگاہی سرگرمیاں کسانوں کی معاشی بہتری اور زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پروگرام میں کاشتکاروں کی بڑی تعداد، مقامی زمینداران، زری ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
Govt of Punjab
Shami Tanvir
Food Safety & Consumer Protection Department
@

سرگودھا: (21 مئی 2026) حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبہ “Strengthening Agriculture Marketing Information Service (SAMIS)” ک...
21/05/2026

سرگودھا: (21 مئی 2026) حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبہ “Strengthening Agriculture Marketing Information Service (SAMIS)” کے تحت سہولت مرکز برائے زرعی تجارت (Marketing Facilitation Center)، سرگودھا کے زیر اہتمام کینو کی بعد از برداشت دیکھ بھال، درجہ بندی (گریڈنگ)، چھانٹی (سورٹنگ)، پیکنگ، پیکجنگ اور مارکیٹنگ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد چک78شمالی، ڈیرہ چوہدری ارسلان شرافت ضلع سرگودھا میں کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد کینو کے کاشتکاروں کو جدید زرعی مارکیٹنگ، بعد از برداشت نقصانات میں کمی، معیاری پیکنگ، بہتر ذخیرہ کاری اور منڈی تک رسائی کے جدید طریقہ کار سے آگاہ کرنا تھا تاکہ کسان اپنی پیداوار کا بہتر معاوضہ حاصل کر سکیں۔

پروگرام میں ڈائریکٹر زراعت (معاشیات و تجارت) پنجاب ڈاکٹر تنویر خالق شامی مہمان خصوصی تھے جبکہ اکبر حیات سگھو ڈائریکٹر سی آر ای سرگودھانے بطور مہمان عزاز شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدامات اور سیمیز منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ زرعی اجناس کی جدید مارکیٹنگ اور ویلیو ایڈیشن کے فروغ سے کاشتکاروں کی آمدن میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمس منصوبہ کسانوں کو مارکیٹ انفارمیشن، بہتر قیمتوں، جدید پیکنگ اور برآمدی معیار کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہا ہے جبکہ دیہی سطح پر آگاہی سرگرمیوں کے ذریعے کاشتکاروں کو جدید رجحانات سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر جمروز خان ،مارکیٹنگ ایکسپرٹ نے کینو کی فصل کی بعد از برداشت دیکھ بھال، سٹوریج اور کوالٹی برقرار رکھنے کے جدید طریقوں پر تفصیلی تربیت فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ کی درست درجہ بندی اور مناسب ہینڈلنگ سے ضیاع کم ہوتا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ صفائی، مناسب پیکنگ، درجہ حرارت کے کنٹرول اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے کینو کی قیمت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

محمد ابراہیم راشد، ایگریکلچر اکانومسٹ نے سیمیز پراجیکٹ کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی اور پراجیکٹ کے مختلف کاموں اور اس کے نیچے میں کسانوں کو ملنے والے فوائد سے آگاہ کیا.
پروگرام کے دوران شرکاء کو کینو کی محفوظ سٹوریج، صفائی، معیاری پیکنگ ، مارکیٹنگ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق معلوماتی مواد بھی فراہم کیا گیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مارکیٹ پر مبنی زرعی نظام کے فروغ سے کاشتکار اپنی پیداوار کے معیار کو بہتر بنا کر زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

آخر میں ڈائریکٹر صاحب نے سہولت مرکز برائے زرعی تجارت، سرگودھا کے ہیڈ طارق محمود سیفر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرایگریکلچر (معاشیات و تجارت) ، مارکیٹنگ سپورٹ اسسٹنٹ اور سہولت مرکز سرگودھا کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کامیاب تربیتی پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس قسم کی آگاہی سرگرمیاں کسانوں کی معاشی بہتری اور زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پروگرام میں کاشتکاروں کی بڑی تعداد، مقامی زمینداران، زرعی ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

Food Safety & Consumer Protection Department
Shami Tanvir

Govt of Punjab
Tariq Saifer

گوجرانوالہ: (16 مئی 2026) حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبہ “Strengthening Agriculture Marketing Information Service (SAMIS)...
16/05/2026

گوجرانوالہ: (16 مئی 2026) حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبہ “Strengthening Agriculture Marketing Information Service (SAMIS)” کے تحت سہولت مرکز برائے زرعی تجارت (Marketing Facilitation Center)، گوجرانوالہ کے زیر اہتمام میں دھان کی بعد از برداشت دیکھ بھال، درجہ بندی (گریڈنگ)، چھانٹی (سورٹنگ)، پیکنگ، پیکجنگ اور مارکیٹنگ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد بستی نند پور، ڈیرہ سید عرفان علی شاہ ضلع گوجرانوالہ میں کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد دھان کے کاشتکاروں کو جدید زرعی مارکیٹنگ، بعد از برداشت نقصانات میں کمی، معیاری پیکنگ، بہتر ذخیرہ کاری اور منڈی تک رسائی کے جدید طریقہ کار سے آگاہ کرنا تھا تاکہ کسان اپنی پیداوار کا بہتر معاوضہ حاصل کر سکیں۔

پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (معاشیات و تجارت) پنجاب مسرت خان مہمان خصوصی تھے جبکہ محمد اجمل ڈپٹی ڈائریکٹر سیمیز پراجیکٹ نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدامات اور سیمیز منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ زرعی اجناس کی جدید مارکیٹنگ اور ویلیو ایڈیشن کے فروغ سے کاشتکاروں کی آمدن میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمس منصوبہ کسانوں کو مارکیٹ انفارمیشن، بہتر قیمتوں، جدید پیکنگ اور برآمدی معیار کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہا ہے جبکہ دیہی سطح پر آگاہی سرگرمیوں کے ذریعے کاشتکاروں کو جدید رجحانات سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر محمد صغیر ، ایسوسی ایٹ پروفیسر (انٹامالوجی)، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نے دھان کی فصل کی بعد از برداشت دیکھ بھال، سٹوریج اور کوالٹی برقرار رکھنے کے جدید طریقوں پر تفصیلی تربیت فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ کی درست درجہ بندی اور مناسب ہینڈلنگ سے ضیاع کم ہوتا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ صفائی، مناسب پیکنگ، درجہ حرارت کے کنٹرول اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے دھان کی قیمت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

پروگرام کے دوران شرکاء کو مونجی کی محفوظ سٹوریج، صفائی، معیاری پیکنگ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق معلوماتی مواد بھی فراہم کیا گیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مارکیٹ پر مبنی زرعی نظام کے فروغ سے کاشتکار اپنی پیداوار کے معیار کو بہتر بنا کر زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر صاحب نے سہولت مرکز برائے زرعی تجارت، گوجرانوالہ کے ہیڈ محمد عمران گجر، ایگریکلچر آفیسر (معاشیات و تجارت) ، مارکیٹنگ سپورٹ اسسٹنٹ اور سہولت مرکز گوجرانوالہ کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کامیاب تربیتی پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس قسم کی آگاہی سرگرمیاں کسانوں کی معاشی بہتری اور زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پروگرام میں کاشتکاروں کی بڑی تعداد، مقامی زمینداران، زرعی ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
Govt of Punjab
Shami Tanvir
Food Safety & Consumer Protection Department

12/05/2026
ملتان: (11 مئی 2026) حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبہ “Strengthening Agriculture Marketing Information Service (SAMIS)” کے ...
12/05/2026

ملتان: (11 مئی 2026) حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبہ “Strengthening Agriculture Marketing Information Service (SAMIS)” کے تحت سہولت مرکز برائے زرعی تجارت (Marketing Facilitation Center)، ملتان کے زیر اہتمام بستی جتلان، موضع پنجانی، شجاع آباد، ملتان میں آم کی بعد از برداشت دیکھ بھال، درجہ بندی (گریڈنگ)، چھانٹی (سورٹنگ)، پیکنگ، پیکجنگ اور مارکیٹنگ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد آم کے کاشتکاروں کو جدید زرعی مارکیٹنگ، بعد از برداشت نقصانات میں کمی، معیاری پیکنگ، بہتر ذخیرہ کاری اور منڈی تک رسائی کے جدید طریقہ کار سے آگاہ کرنا تھا تاکہ کسان اپنی پیداوار کا بہتر معاوضہ حاصل کر سکیں۔

پروگرام میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سیمس (SAMIS) / ڈائریکٹر زراعت (معاشیات و تجارت) پنجاب ڈاکٹر تنویر خالق شامی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدامات اور سیمس منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ زرعی اجناس کی جدید مارکیٹنگ اور ویلیو ایڈیشن کے فروغ سے کاشتکاروں کی آمدن میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمس منصوبہ کسانوں کو مارکیٹ انفارمیشن، بہتر قیمتوں، جدید پیکنگ اور برآمدی معیار کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہا ہے جبکہ دیہی سطح پر آگاہی سرگرمیوں کے ذریعے کاشتکاروں کو جدید رجحانات سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

محمد ابراہیم راشد ایگریکلچر اکانومسٹ SAMIS پراجیکٹ نے پراجیکٹ کی غرض و غایت اور اس کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی..

ڈاکٹر کاشف رزاق، ایسوسی ایٹ پروفیسر (ہارٹیکلچر)، ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان نے آم کی فصل کی بعد از برداشت دیکھ بھال، گریڈنگ، سورٹنگ اور کوالٹی برقرار رکھنے کے جدید طریقوں پر تفصیلی تربیت فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ آم کی درست درجہ بندی اور مناسب ہینڈلنگ سے نہ صرف ضیاع کم ہوتا ہے بلکہ مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں بہتر قیمت بھی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صفائی، مناسب پیکنگ، درجہ حرارت کے کنٹرول اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے آم کی شیلف لائف میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

مینگو ریسرچ اسٹیشن شجاع آباد کے سائنٹیفک آفیسر ریاض حسین نے شرکاء کو آم کی پیکجنگ، ٹرانسپورٹیشن، مارکیٹنگ اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے عملی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے زور دیا کہ جدید پیکنگ میٹریل اور سائنسی طریقہ کار اپنانے سے آم کی کوالٹی بہتر رہتی ہے اور برآمدی مواقع میں اضافہ ممکن ہوتا ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو یہ بھی بتایا کہ مختلف منڈیوں کی قیمتوں اور طلب کے رجحانات سے آگاہی حاصل کر کے زیادہ منافع بخش فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔

پروگرام کے دوران شرکاء کو آم کی محفوظ سٹوریج، صفائی، معیاری پیکنگ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق معلوماتی مواد بھی فراہم کیا گیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مارکیٹ پر مبنی زرعی نظام کے فروغ سے کاشتکار اپنی پیداوار کے معیار کو بہتر بنا کر زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

آخر میں ڈائریکٹر صاحب نے سہولت مرکز برائے زرعی تجارت، ملتان کے ہیڈ محمد مظہر، ایگریکلچر آفیسر (معاشیات و تجارت) ملتان، چوہدری احتشام علی، مارکیٹنگ سپورٹ اسسٹنٹ، ملتان اور ملتان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کامیاب تربیتی پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس قسم کی آگاہی سرگرمیاں کسانوں کی معاشی بہتری اور زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پروگرام میں کاشتکاروں کی بڑی تعداد، مقامی زمینداران، زرعی ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
Food Safety & Consumer Protection Department
Govt of Punjab
Shami Tanvir
SAMIS Multan

07/05/2026
Some of the glimpses of Training session titled "Post Harvest Handling of Wheat crop for better return" Held at Faisalab...
26/04/2026

Some of the glimpses of Training session titled "Post Harvest Handling of Wheat crop for better return" Held at Faisalabad under SAMIS Project on 25th April 2026. The session was chaired by the Project Director Dr. Tanvir Khaliq Shami. Different experts from University of Agriculture Faisalabad delivered Training to farmers regarding post harvest handling and storage of what crop. A large number of farmers participated the session and showed interest in the activities.
Food Safety & Consumer Protection Department
Shami Tanvir
Govt of Punjab

Address

21/Davis Road
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SAMIS, Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category