پنج تنی کٹھ

پنج تنی کٹھ دوستوں کا ایک گروپ جہاں علمی ادبی اور سوشل سرگرمیوں پر اوپن ڈائیلاگ ہوتا ہے

پنج تنی کٹھ 44 واں ہفتہ وار اجتماع بمقام خانقاہِ عابدیہ ڈی ایچ اے رہبریکم فروری 2025ءشرکت مستقل ممبرانحیدر جاوید سیدراؤ ...
02/02/2025

پنج تنی کٹھ
44 واں ہفتہ وار اجتماع

بمقام خانقاہِ عابدیہ ڈی ایچ اے رہبر

یکم فروری 2025ء

شرکت مستقل ممبران
حیدر جاوید سید
راؤ عابد (امیرِ پنج تنی کٹھ)
شرافت علی رانا
وحید اشرف بھٹی
ذوہیب حسن بخاری
مہمان
عظیم دانیال ایڈووکیٹ

احوال ہفتہ وار کٹھ

گزشتہ شب پنجتنی کٹھہ کے 44ویں ہفتہ وار اجتماع میں حسبِ دستور عصری سیاست امریکہ کی نئی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کے ساتھ کچھ دیگر موضوعات پر بھی کھلی ڈھلی باتیں ہوئیں اس دوران دہن کا ذائقہ بدلنے کیلئے کچھ قدیم و جدید لطائف بھی اچھالے گئے جن پر خوب سر دُھنا اور داد دی گئی لطائف میں ہمیشہ کی طرح تختہء مشق مولوی ہی رہے۔

گزشتہ شب کے کٹھ کو ایڈووکیٹ عظیم دانیال کی جانب سے پرتکلف عشایہ بھی دیا گیا اس ماحضر تناول کا دانہ دانہ امیر پنجتنی کٹھ جناب عابد راو کی محنت و مہارت سے گندھا ہوا تھا

آلو گوشت ، مٹن پلاؤ اور گاجر کا حلوہ شکم سیری کے بعد معزز ممبران دھند میں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

ہمیشہ کی طرح یہ شام بھی کئی حوالوں سے یادگار ہی۔

(تصاویر یادگار کے طور پر محفوظ کی گئیں مستقل ممبران وحید اشرف بھٹی صاحب کے آئی فون میں اور اس پوسٹ کے ساتھ لگ کردی گئیں ہیں۔)

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پنج تنی کٹھ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category