07/09/2026
مسلم لیگ ن اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبائیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو صحت، تعلیم، سڑکوں اور امن و امان کی سہولیات ملنی چاہئیں۔ وہاں دہشتگردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائی، پولیس اور سی ٹی ڈی کی مضبوطی ضروری ہے۔ پنجاب میں دہشتگردوں کے سلیپر سیلز اور جرائم کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کی گئی، یہی امن کی کوششیں کے پی میں بھی ہونی چاہئیں۔