Aitzaz Aslam Marth

Aitzaz Aslam Marth "A traveler at heart, a dreamer by nature, a reader by passion, and a believer in the magic of good people."

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن، محکمہ قانون و پارلیمانی امور اعتزاز اسلم مارتھ نے ضلع اٹک میں زیرِ تعمیر لیڈیز بار کا دورہ کیا۔ دورے...
16/03/2026

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن، محکمہ قانون و پارلیمانی امور اعتزاز اسلم مارتھ نے ضلع اٹک میں زیرِ تعمیر لیڈیز بار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اٹک، ضمیر جنجوعہ نے عمارت کی تعمیر اور تکمیل سے متعلق پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اعتزاز اسلم مارتھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ یہ سہولت خواتین وکلاء کو بروقت فراہم کی جا سکے۔

*صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان کا محکمہ قانون و پارلیمانی امور کے ڈائریکٹوریٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن کا دورہ* ...
22/01/2026

*صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان کا محکمہ قانون و پارلیمانی امور کے ڈائریکٹوریٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن کا دورہ*

*آئی ٹی، ریسورس ، مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن اور ایڈمن اینڈ فنانس ونگ کا تفصیلی جائزہ*

*سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی کی محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ*

ڈپٹی سیکریڑی ایڈمن محکمہ قانون و پارلیمانی امور اعتزاز اسلم مارتھ نے ایڈمن و فنانس ونگ ، ڈائریکڑ لیگل شاہد امتیاز نے لیگل ونگ پر بریفنگ دی۔

سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی نے بتایا 18 دسمبر 2024 کو سالسٹر ٹو گورنمنٹ کے خاتمے کے بعد نیا ڈائریکٹوریٹ قائم کیا گیا۔سرکاری قانونی چارہ جوئی کے ریکارڈ کی ڈیجیٹل دیکھ بھال شروع ہو چکی ہے ۔ تمام اضلاع اور تحصیلوں کی روزانہ آن لائن رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل اور دیگر لاء افسران کی مانیٹرنگ کا نظام فعال ہے۔لٹی گیشن مینجمنٹ سسٹم سے شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

صوبائی وزیر قانون کی افسران کو باہمی رابطے اور ہم آہنگی سے کام کرنے کی ہدایت

کسی  شخص نے میرا نام اور تصاویر استعمال کرتے ہوئے ایک جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنایا ہے۔براہِ کرم آگاہ رہیں کہ اس اکاؤنٹ سے کی...
02/11/2025

کسی شخص نے میرا نام اور تصاویر استعمال کرتے ہوئے ایک جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنایا ہے۔
براہِ کرم آگاہ رہیں کہ اس اکاؤنٹ سے کی جانے والی کوئی بھی پوسٹس، فرینڈ ریکویسٹس یا پیغامات میری جانب سے نہیں ہیں۔
میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں اور بلاک کریں۔
آپ کے تعاون اور احتیاط کا شکریہ۔ �

الحمدُلِلّٰہ! ربِ رحیم کے فضل و کرم سے عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی۔ ہر قدم پر رحمتِ الٰہی کا احساس ۔ یہ سفرِ عبادت ہمیشہ دل ...
01/11/2025

الحمدُلِلّٰہ! ربِ رحیم کے فضل و کرم سے عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی۔ ہر قدم پر رحمتِ الٰہی کا احساس ۔ یہ سفرِ عبادت ہمیشہ دل کی دھڑکنوں میں زندہ رہے گا۔ 🤲✨

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون اینڈ پارلیمانی افیئرز ڈیپارٹمنٹ اعتزاز اسلم مارتھ کا ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس حافظ آباد کا دورہ ...
20/09/2025

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون اینڈ پارلیمانی افیئرز ڈیپارٹمنٹ اعتزاز اسلم مارتھ کا ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس حافظ آباد کا دورہ

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اعتزاز اسلم مارتھ نے آج ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس حافظ آباد کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ اٹارنی حافظ آباد اسماعیل احمد نےضلع کے تمام کیسز کے بارے میں بریفنگ دی

میٹنگ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنیز نے متعلقہ کورٹ کے کیسز کے بارے میں بریفنگ دی۔ بعد ازاں ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اعتزاز اسلم مارتھ نے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کی مختلف برانچز کا معائنہ کیا اور ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس حافظ آباد کے لیے مختص جگہ کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اعتزاز اسلم مارتھ نے مزید بتایا انشاءاللہ اکتوبر میں اٹارنی دفتر کے لیے فنڈز جاری کردیئے جائیں گے

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون و پارلیمانی افیرز ڈیپارٹمنٹ/ ڈائریکٹر ایڈمن & فنانس ، ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ & ایوالیویش...
13/09/2025

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون و پارلیمانی افیرز ڈیپارٹمنٹ/ ڈائریکٹر ایڈمن & فنانس ، ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ & ایوالیویشن محکمہ قانون & پارلیمانی افیئرز ڈپارٹمنٹ اعتزاز اسلم مارتھ نے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس جھنگ کی زیرِ تعمیر عمارت کا جائزہ لیا

ایس ڈی او بلڈنگ جھنگ نے زیرِ تعمیر عمارت کے بارے میں بریفنگ دی

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اعتزاز اسلم مارتھ نے ایس ڈی او بلڈنگ جھنگ اور کنٹریکٹر کو عمارت کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی


ڈسٹرکٹ اٹارنی جھنگ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی بھی اس موقع پر موجود تھے

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری شاہد عمران مارتھ (ستارہ امتیاز ) کی ڈپٹی سیکرٹری لا اینڈ پارلیمانی افیئر پنجاب اعتزاز اسلم ما...
23/08/2025

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری شاہد عمران مارتھ (ستارہ امتیاز ) کی ڈپٹی سیکرٹری لا اینڈ پارلیمانی افیئر پنجاب اعتزاز اسلم مارتھ و دیگر فیملی ممبران فیملی کے ہمراہ آبائی گاؤں سگھر پور آمد

آمد پر سگھرپور کی فضاؤں میں خوشیوں کے رنگ بکھر گئے، ڈھول کی تھاپ پر لوگوں نے بھنگڑے ڈالے پھولوں کے ہار ڈالے اور گلدستے پیش کیے اور فضاؤں میں پھولوں کی پتیاں نے خوشبو بکھیر دی، شرکاء کے اعزاز میں مٹھائیوں دودھ جلیبی بھی پیش کی اہلیان علاقہ نے ستارہ 🌠امتیاز ملنے کی خوشی میں قافلے پر نوٹوں کی بھی برسات کی ،

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ سگھر پورتحصیل پنڈ دادان خان ضلع جہلم پہنچنے پر معززین علاقہ نے بھر پور استقبال کر کے یہ ثابت کر دیا کہ عوام مارتھ فیملی سے دلی محبت کرتے ہیں

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون اینڈ پارلیمانی افیئرز ڈیپارٹمنٹ اعتزاز اسلم مارتھ کا ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس گجرات کا دورہ ڈپٹی...
16/07/2025

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون اینڈ پارلیمانی افیئرز ڈیپارٹمنٹ اعتزاز اسلم مارتھ کا ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس گجرات کا دورہ

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اعتزاز اسلم مارتھ نے آج ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس گجرات کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ اٹارنی گجرات نےضلع کے تمام کیسز کے بارے میں بریفنگ دی

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون اینڈ پارلیمانی افیئرز ڈیپارٹمنٹ اعتزاز اسلم مارتھ نے اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ گجرات، ایس ڈی او بلڈنگ گجرات کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس گجرات کی زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون اینڈ پارلیمانی افیئرز ڈیپارٹمنٹ اعتزاز اسلم مارتھ کی ایس ڈی او بلڈنگ کو عمارت کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون اینڈ پارلیمانی افیئرز ڈیپارٹمنٹ اعتزاز اسلم مارتھ کا ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس راولپنڈی کا دورہ ڈ...
28/06/2025

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون اینڈ پارلیمانی افیئرز ڈیپارٹمنٹ اعتزاز اسلم مارتھ کا ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس راولپنڈی کا دورہ

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اعتزاز اسلم مارتھ نے آج ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس راولپنڈی کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ اٹارنی راولپنڈی اعجاز بوسال نےضلع کے تمام کیسز کے بارے میں بریفنگ دی

میٹنگ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنیز اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنیز نے متعلقہ کورٹ کے کیسز کے بارے میں بریفنگ دی۔ بعد ازاں ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اعتزاز اسلم مارتھ نے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کی مختلف برانچز کا معائنہ کیا

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون اینڈ پارلیمانی افیئرز ڈیپارٹمنٹ اعتزاز اسلم مارتھ کا ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس اور ڈسٹرکٹ بار ایس...
14/06/2025

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون اینڈ پارلیمانی افیئرز ڈیپارٹمنٹ اعتزاز اسلم مارتھ کا ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤدین کا دورہ

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اعتزاز اسلم مارتھ نے آج ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس منڈی بہاؤدین اور ڈسٹرکٹ بار منڈی بہاؤدین کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ اٹارنی جمشید شاہ نے کیسز کے بارے میں بریفنگ دی بعد ازاں ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اعتزاز اسلم مارتھ نے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کا معائنہ کیا اور بتایا انشاءاللہ اگلے مالی سال کے اندر ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کی نئی بلڈنگ تعمیر ہو جائے گی

مزید ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون و پارلیمانی افیرز ڈیپارٹمنٹ اعتزاز اسلم مارتھ نے جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسییشن ثاقب شہزاد رانجھا اور سید یاسر شاہ سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسییشن اور سید مدثر عباس نقوی ایڈووکیٹ اور عقیل ظفر گوندل ایڈووکیٹ کے ہمراہ بار روم کا دورہ کیا جہاں پر نئے لیڈیز بار روم کی تعمیر کے لیے جگہ کا تعین کے لیے احاطہ کچہری کے اندر مختلف جگہوں کا وزٹ کیا گیا

کالے میڈے کپڑےکالا میڈا ویسگُنہیں بھریا میں پھراںلوک کہیں درویش  (بابا فرید )پاکپتن حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے دربا...
27/04/2025

کالے میڈے کپڑے
کالا میڈا ویس
گُنہیں بھریا میں پھراں
لوک کہیں درویش (بابا فرید )

پاکپتن حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ پاکپتن بلال وڑائچ اور رافع دستگیر گجر ڈسٹرکٹ منیجر پنجاب ہیتلھ فسیلٹیز مینجمنٹ کمپنی ساہیوال کے ہمراہ حاضری

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون و پارلیمانی افیرز ڈیپارٹمنٹ/ ڈائریکٹر ایڈمن & فنانس ، ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ & ایوالیویش...
26/04/2025

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون و پارلیمانی افیرز ڈیپارٹمنٹ/ ڈائریکٹر ایڈمن & فنانس ، ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ & ایوالیویشن محکمہ قانون & پارلیمانی افیئرز ڈپارٹمنٹ اعتزاز اسلم مارتھ نے پاکپتن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کی زیرِ تعمیر عمارت کا جائزہ لیا

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ پاکپتن بلال وڑائچ نے زیرِ تعمیر عمارت کے بارے میں بریفنگ دی

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اعتزاز اسلم مارتھ نے ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ پاکپتن کو عمارت کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی

ڈسٹرکٹ اٹارنی پاکپتن، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی بھی اس موقع پر موجود تھے

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aitzaz Aslam Marth posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Aitzaz Aslam Marth:

Share