Khaksar Tehrik

Khaksar Tehrik This is an official page of Khaksar Tehrik, Ichhra - Lahore. This placed an unprecedented amount of stress on all classes of Indian society.

The Khaksar movement was a social movement based in Lahore, British India, established by Allama Mashriqi in 1931 to free India from the rule of the British Empire and establish a Hindu-Muslim government in India. The Khaksar movement began at a time when the Indian economy was experiencing the effects of The Great Depression. After the second Round Table Conference on 5 March 1931 Mahatma Gandhi'

s civil disobedience movement was halted with the signing of the Gandhi–Irwin Pact. Around this time, Allama Mashriqi, a charismatic Muslim intellectual whom some considered to be of anarchist persuasion, revisited the principles for self-reform and self-conduct that he had laid out in his 1924 treatise, entitled Tazkira. He incorporated them into a second treatise, Isharat, and this served as the foundation for the Khaksar movement, which Roy Jackson has described as being "... essentially to free India from colonial rule and to revive Islam, although it also aimed to give justice and equal rights to all faiths. They took their name from the Persian words khak and sar, respectively meaning dust and life and roughly combined to translate as "humble person”
Adopting the language of revolution, Mashriqi began recruiting followers to his cause in his village of Ichhra near Lahore. An early report said that the movement began with 90 followers. It quickly expanded, adding 300 young members within a few weeks. By 1942 it was reported that the membership was four million and Jackson remarks that it was "phenomenal in its success.”

In 1934 Mashriqi had founded Al-Islah, a weekly newspaper for the Khaksar movement. KHAKSARS IN HYDERABAD DECCAN
On 4 October 1939 after the commencement of the Second World War, Mashriqui, who was then in Lucknow jail, offered to increase the size of the organization to help with the war effort. He offered a force of 30,000 well drilled soldiers for the internal defense of India, 10,000 for the police, and 10,000 to provide help for Turkey or to fight on European soil. His offer was not accepted. Mashraqi was released from Vellore Jail on 19 January 1942, but his movements were restricted to Madras Presidency. He remained interned until 28 December 1942. Mashraqi arrived in New Delhi on 2 January 1942
Allama Mashriqi disbanded the Khaksar Tehrik on 4 July 1947 considering that the Muslims of India were more than satisfied after the hope of new separate Muslim state i.e. Pakistan and they had lost all the motivation which could match the requirements of Khaksar Tehrik needed۔

In October 1947, after the creation of Pakistan, Mashriqi founded the Islam League.Khaksar Tehrik was revived after his death and now operates in different parts of Pakistan. IDEOLOGY:
Twenty-Four Principles
Mashriqi had said in 1931 that the Khaksar movement had three distinct objectives; "to emphasize the idea of superiority of God, unity of the nation and service to mankind" In addition Mashriqi outlined twenty-four principles on 29 November 1936 in an address to a Khaksar camp at Sialkot.This initial speech and subsequent set of principles encouraged members of the movement to serve the people regardless of their caste or religion; and Khaksars were expected to convince others to join the movement through "love and affection
Fourteen Points. On 14 March 1937 Allama Mashriqi again addressed a camp of Khaksars at Lahore to deliver the fourteen points that became the foundation of the movement. These points solidified the notion that the movement was both dictatorial and militaristic. At this point its aims were to establish rule in India, and then perhaps over the entire world. However the success of Muslim rule in India necessitated certain conditions, such as: "(a) "regard for the religious and social sentiments of the various communities that live in this county: (b) maintenance of their particular culture and customs, and (c) general tolerance

KHAKSAR SYMBOLS
All members, regardless of rank, wore the same uniform; a khaki shirt with khaki pyjama secured with a belt, together with military boots. The khaki colour was chosen because it was "simple and unpresuming" and "cheap and available for all", although in practice the uniforms were paid for by the Khaksar organisation. They wore a red badge (akhuwat) on their right arm as a symbol of brotherhood. On their heads Khaksars wore the white handkerchief of the Arabs and Hajis, consisting of a white cloth the length and width of one and one-half yards which was secured around the head with a cotton string.Some Khaksar's wore the Pashtun style turban on their head with the cloth flowing down and a fan shaped shamla peaking up. All Khaksars carried a belcha (spade) as a sign of unity and strength and in imitation of Muhammad. In addition the spade represents humility, in the same way that a spade is used to level the ground, the Khaksars used it as a symbol of the "leveling" of society. The flag of the Khaksars is a modified Muslim symbol; a crescent moon and star on a red background.

22/08/2026

اللہ تعالی کے حکم پر اور محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر اور قائد خاکسار تحریک عنایت اللہ خان ضیغم المشرقی انشاء 11 بجے صبح
آج 22 آگست 2026 بروز ہفتہ درس قرآن
حضرت علامہ عنایت اللہ خان المشرقی رحمۃ اللہ علیہ کی کنڈیشنل نوبل پرائز ڈیکلیئر کتاب
اس میں سورۃ بقرہ جو کہ ہجرت مدینہ کے 18 ماہ بعد یعنی کہ دو ہجری کو نازل ہوئی 18 مہینے کوئی آیات وحی نہیں ہوئی اس صبر آزما دور میں صحابہ کے لیے بہت بڑی خوشخبری تھی
سورۃ ہود نمبر 11 آیت نمبر 2,3
سورۃ البقرہ 2 آیت نمبر 2

اور یہ پروگرام خاکسارتحریک کے پیج سے لائیو نشر نہیں کیا جائے گا کیونکہ فیس بک کی نئی پالیسی کے مطابق ہم اس کو لائیو نشر نہیں کریں گے بلکہ بعد میں ریکارڈ کرنے کے بعد اپلوڈ کر دیں گے

خاکسارانِ گوجرانوالہ کا مشاورتی اجتماع آج بروز جمعہ 21 اگست علاقہ گرجاکھ میں سالارِ علاقہ حافظ محمد امجد کی کمان میں منع...
21/08/2026

خاکسارانِ گوجرانوالہ کا مشاورتی اجتماع آج بروز جمعہ 21 اگست علاقہ گرجاکھ میں سالارِ علاقہ حافظ محمد امجد کی کمان میں منعقد ہوا.

رپورٹ: خاکسار مہتاب صادق
سالار نشرواشاعت گوجرانولہ

Slaich Jatt Khurram Abbas Aqeel Abbas Ali Haider Ali Haider

21/08/2026

قائد خاکسار تحریک عنایت اللہ خان ضیغم المشرقی ہفتہ وار خطاب مورخہ 21 اگست بروز جمعہ 2026ء آج کے خطاب کے اہم نکات:
۱. پاکستان تقسیم در تقسیم
۲۔ مشرق وسطیٰ امن یا جنگ
۳. پاکستان کے کرپٹ نظام حکومت کے ابھرتے ہوئے سیاسی بہران!
۴. پاکستان کے داخلی معاملات دن بدن صورتحال گمبھیر سے گمبھیر تر!

مرکز اعلیٰ خاکسار تحریک اچھرہ لاہور۔

Muhammad Jameel Bilal Haider M. Iqbal Abid Sajid Khan M Akram Akram Zarshad Haider Khaksar Tehrik Larkana Shahbaz Iqbal Khaksar Javed Haleem Zahid Mehmood Tahir Mehmood Farooq Raja DG ISPR Shakir Ali Shakir Ali Mir Ziauddin Khan Jamali Babur Khan Hidayatullah Bhutto Samia Khan Majed Javed Inayatullah Khan Zaighum Ausaf Altaf Mahtab Ahmed Malik Farrukh Moiz Mashricki Muhammad Tahir Mughal Azwer Nouman Ahmed Slaich Jatt Saleem Khichi

Follow the ہفتہ وار الاصلاح ---- Weekly Al-Islah channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Va9OzjiBvvscpRdv7...
19/08/2026

Follow the ہفتہ وار الاصلاح ---- Weekly Al-Islah channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Va9OzjiBvvscpRdv7s1J

1934 سے خاکسار تحریک کا ترجمان جریدہ الاصلاح لاہور کو فالو کریں اور ملکی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور خاکسار تحریک کی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کریں۔

Follow the ہفتہ وار الاصلاح ---- Weekly Al-Islah channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Va9OzjiBvvscpRdv7...
18/08/2026

Follow the ہفتہ وار الاصلاح ---- Weekly Al-Islah channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Va9OzjiBvvscpRdv7s1J

1934 سے خاکسار تحریک کا ترجمان جریدہ الاصلاح لاہور کو فالو کریں اور ملکی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور خاکسار تحریک کی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کریں۔

Follow ‎ہفتہ وار الاصلاح ---- Weekly Al-Islah‎'s WhatsApp channel. ‎خاکسارتحریک کا ترجمان ھفتہ وار جریدہ "الاصلاح" لاہور، سن اشاعت 23 نومبر 1934ء
مرکزِ اعلیٰ خاکسار تحریک اچھرہ لاہور۔.‎ Join 126 followers for the latest updates.

16/08/2026

انگریز کی ناک کے نیچے چلنے والی "حکومت": جب علامہ مشرقی نے ہندوستان میں ایک مکمل نظامِ حیات کا عملی نمونہ پیش کر دیا 🏴
✍️ تحریر: خاکسار بلال حیدر سالار شہر حویلیاں

سنہ 1930 کی دہائی کا ہندوستان، جہاں چاروں طرف انگریز کی حکومت تھی، اُس کے انتظامی ڈھانچے کی جڑیں مضبوط تھیں اور ہر قسم کی سیاسی و عسکری سرگرمیوں پر گہری نظر تھی 🧐 ایسے میں کسی کے لیے یہ تصور بھی محال تھا کہ ایک ایسی تحریک وجود میں آ سکتی ہے جس کے پاس اپنا ایک متوازی حکومتی ڈھانچہ ہو، اپنا عدالتی نظام ہو، اپنی کرنسی چلتی ہو، اور پھر یہ سب کچھ انگریز سرکار کی آنکھوں کے سامنے کھلے عام ہو رہا ہو۔ لیکن حضرت علامہ عنایت اللہ خان المشرقی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی بے مثال بصیرت، علمی قابلیت، اور بے پناہ تنظیمی صلاحیتوں سے اس "ناممکن" کو ممکن کر دکھایا۔ تقسیمِ ہند سے قبل پورے متحدہ ہندوستان کے اندر، سب سے منظم، سب سے زیادہ ڈسپلن یافتہ، وردی پوش اور غیر سرکاری تنظیم صرف اور صرف خاکسار تحریک تھی، مگر یہ محض ایک تحریک ہی نہیں تھی — یہ درحقیقت ایک مکمل نظامِ حکومت کا زندہ و جاوید نمونہ تھی۔

اس نظام کی ریڑھ کی ہڈی ایک مرکز تھا جسے ادارہ علیہ (موجودہ مرکزِ اعلیٰ اچھرہ لاہور) کہا جاتا تھا 🏛️ اسی مرکز کے زیرِ سایہ، ایک آئیڈیالوجی، ایک نظریہ اور ایک فکر کے ساتھ پوری تحریک متحرک تھی۔ یہ نظام محض نعروں یا جذباتی تقریروں پر قائم نہیں تھا بلکہ اسلامی معاشرتی اقدار کو عملی زندگی میں نافذ کرنے کے لیے اس کا اپنا ایک مربوط اقتصادی پروگرام تھا 💼 معیشت و تجارت کو چلانے کے لیے "کاٹیج بیسڈ انڈسٹری" (چھوٹے پیمانے کی گھریلو صنعتوں) کا ایک ایسا مربوط نیٹ ورک متعارف کروایا گیا جسے نہایت حکمت سے چینلائز کیا گیا تھا، تاکہ ہر خاکسار معاشی طور پر خودمختار ہو اور کسی کا محتاج نہ رہے۔

عدل و انصاف کے لیے، اس نظام کے اندر سزا و جزا کا ایک علیحدہ محکمہ قائم کیا گیا تھا، جو اسلامی اصولوں کی روشنی میں تنازعات کا فیصلہ کرتا تھا ⚖️ جبکہ چادر اور چار دیواری، جغرافیہ اور عزت و ناموس کی حفاظت کے لیے، ایک باقاعدہ عسکری نظام وضع کیا گیا تھا، جس کی بنیاد پر خاکسار سپاہی ایک بیلچے کے ساتھ خدمتِ خلق کا جذبہ رکھتے ہوئے، ضرورت پڑنے پر حفاظت کے لیے بھی ہر وقت تیار رہتے تھے 🛡️

اور پھر وہ تاریخی قدم اٹھایا گیا جس نے اس پورے ڈھانچے کو ایک حقیقی حکومت کی شکل دے دی — اپنی خود مختار کرنسی کا اجراء۔ اس معاشی خودمختاری کو مزید فعال، مضبوط اور ثمر بار کرنے کے لیے، خود حضرت علامہ محمد عنایت اللہ خان المشرقی رحمۃ اللہ علیہ کے ذاتی دستخط سے جاری کردہ "خاکساری نوٹوں" کا باقاعدہ اجراء کیا گیا 💵 یہ نوٹ 5، 10 اور 50 روپے کے تھے اور یہ کوئی عجائب گھر کی شے نہیں بلکہ آج بھی بھارت کے دارالحکومت دہلی کے آرکائیو ڈیپارٹمنٹ میں بطورِ ثبوت محفوظ ہیں۔ یہ نوٹ اس بات کا ناقابلِ تردید ثبوت ہیں کہ گویا خاکسار تحریک کیموفلاج ہو کر انگریز سرکار کی ناک کے نیچے بڑی حکمت کے ساتھ گورننس کر رہی تھی۔

علامہ عنایت اللہ خان المشرقی نے ایک مدبرانہ انداز کے ساتھ، جو چیز کھڑی کی تھی، وہ ایک "شیڈو گورنمنٹ" تھی، ایک ایسی حکومت جو نظر تو سب کو آتی تھی لیکن اس کی گہرائی کا اندازہ کسی کو نہیں تھا 🎭 برطانیہ کے پاؤنڈ سٹرلنگ کی مقبولیت میں کمی، خاکساری کرنسی نوٹوں کی مانگ میں اضافہ، اور خاکساروں کی افرادی قوت کے حجم میں غیر معمولی اضافہ، یہ سب حکومتی ایوانوں میں کسی بڑے زلزلے سے کم نہ تھے۔ یہ ایک خاموش جدوجہد کے تناظر میں ایک حکومتی ماڈل ہی نہیں بلکہ فتحِ مکہ کی طرز پر ایک عظیم انقلاب کی طرف بڑھتے ہوئے قدم تھے، جن کی آہٹ نے برطانوی سامراج کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی۔

علامہ عنایت اللہ خان المشرقی نے ازروئے قرآن جن دس فطری اصولوں (عشرہ مبشرہ) کو خاکسار تحریک کی بنیاد بنایا تھا، ان کی روشنی میں پورا نظام چل رہا تھا 📜 "توحید فی العمل" کا مطلب تھا کہ خدا کے حکم کے سوا کسی اور حکم کی اطاعت نہیں ہوگی، اور "وحدتِ امت" کا مطلب یہ تھا کہ ذات پات، فرقہ اور رنگ و نسل کے تمام بتوں کو توڑ کر ایک امت بننا ہے۔ "اطاعتِ امیر" نے اس پورے ڈھانچے کو ایک زنجیر کی طرح جوڑ رکھا تھا، جہاں ہر سپاہی اپنے سالار کے حکم کو اپنی کامیابی کی ضمانت سمجھتا تھا۔ یہ وہ زندہ ایمان اور عملی جدوجہد تھی جس نے ہندوستانی سیاست میں داخل ہوئے بغیر، شیعہ سنی فسادات کا حیرت انگیز طور پر خاتمہ کر دیا، اور ہندو مسلم فسادات کو بزورِ قوت رکوا دیا۔

ان تمام کارناموں نے ثابت کر دیا کہ یہ کوئی عام سیاسی جماعت نہیں تھی۔ اگر یہ محض ایک سیاسی جماعت ہوتی تو انگریز اسے ضرور گلے لگاتا، جیسا کہ اس نے کانگریس اور مسلم لیگ کو لگایا۔ لیکن خاکسار تحریک تو خود ایک نظام کا نام ہے، ایک مکمل سسٹم آف گورننس ہے، جس نے یہ ثابت کر دیا کہ انگریز کے اس غلامانہ نظام کا ایک بہترین اور کامیاب متبادل موجود ہے۔ یہی وجہ تھی کہ اس تحریک کو کچلنے کے لیے پہلے اپنوں کی ریشہ دوانیاں استعمال کی گئیں، پھر غیروں کے ظلم کا سہارا لیا گیا، اور بالآخر 19 مارچ 1940ء کو لاہور کی سرزمین پر سینکڑوں بے گناہ خاکساروں کو گولیوں کا نشانہ بنا کر ان کے لہو سے تاریخ کے اوراق رنگ دیے گئے 💔

افسوس کہ آج بھی ہم میں سے بیشتر لوگ خاکسار تحریک کی بناوٹ، علامہ مشرقی کے وژن، ماضی میں اس کی نقل و حرکت، اور اس کے اس عظیم نصب العین کو نہیں سمجھ سکے، جو حقیقت میں "دین الحق" کی سربلندی تھا۔ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ اس تحریک نے اپنے عروج کے دور میں وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی اور جماعت نہ کر سکی — ایک متبادل، کامیاب، اور اسلامی فلاحی ریاست کا نمونہ۔ آج پھر پاکستان میں وہی انگریز کا چھوڑا ہوا نظام اپنی پوری قوت کے ساتھ رائج ہے، جس نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔ اور اسی لیے آج پھر اسی تاریخی نظام کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔ خاکسار تحریک موجودہ قیادت کے ساتھ پھر سے میدانِ عمل میں ہے، اور وہی "محلہ وار نظامِ حکومت" (کمیونٹی بیسڈ سسٹم آف گورننس) پیش کر رہی ہے، جسے پہلے بھی علامہ مشرقی رحمۃ اللہ علیہ نے کامیابی سے چلا کر دکھایا تھا۔ یہ کوئی نیا تجربہ نہیں بلکہ ایک آزمودہ، ثابت شدہ اور کامیاب نسخہ ہے، جسے آج کے حالات کے مطابق پھر سے رائج کرنے کی جدوجہد جاری ہے۔

کسی شخص کے دو ہاتھوں سے انقلاب نہیں آ سکتا، جب تک جمہور کی طاقت کسی ایک نقطے پر ہم خیال نہ ہو، ایک نظام کے تحت نہ ہو، اور ایک سسٹم آف گورننس کے تحت اس کی جدوجہد نہ ہو۔ یہی وہ پوائنٹ آف ویو ہے جسے لے کر خاکسار تحریک آج پھر میدانِ عمل میں ہے 🌅

SEO Keywords (English):
Khaksar Movement shadow government, Allama Mashriqi parallel governance, Khaksar currency notes India, British India underground government, Khaksar Tehrik economic system, cottage industry Khaksar model, Allama Inayatullah Khan Mashriqi, Khaksar judicial system, Indian freedom movement alternative, community based system Pakistan.

English Hashtags:


Urdu Hashtags:


Bilal Haider Muhammad Jameel M. Iqbal Abid Sajid Khan M Akram Akram Ali Hassan Haider DG ISPR Shakir Ali Shakir Ali Dr. Sabiha al-Mashriqi Geo News Urdu Neo News Zafar Iqbal Jatoi Babur Khan Javed Chaudhry BBC URDU NADEEM MALIK DW اردو Mahtab Ahmed Malik Shahbaz Malik Farrukh Muhammad Tahir Mughal Azwer Moiz Mashricki Farooq Raja Zarshad Haider Abu Ahmar Hashmi Waqarhaider Waqarhaider Geo Hazara Mir Ziauddin Khan Jamali Nouman Ahmed Ghulam Abbas Dhamrah Slaich Jatt Khaksar Tehrik Larkana Khaksar Javed Haleem Khalid Mehmood

ڈسکوز کی نجکاری — کیا عوام کا خون چوسنے کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے؟اداریہ: جریدہ الاصلاح لاہور بتاریخ: 16 اگست 2026ب...
16/08/2026

ڈسکوز کی نجکاری — کیا عوام کا خون چوسنے کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے؟

اداریہ: جریدہ الاصلاح لاہور
بتاریخ: 16 اگست 2026

بجلی کے بحران میں ڈوبے پاکستان میں 🇵🇰 جب حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کی بات کرتی ہے 💼 تو عوام کو امید ہوتی ہے کہ شاید بجلی سستی ہوگی ⚡، شاید بہتر سروس ملے گی۔ 💡 لیکن جب نجکاری کے ممکنہ خریداروں کے مطالبات سامنے آتے ہیں 📜 تو یہ امید خوف میں بدل جاتی ہے۔ 🚨

حکومت پاکستان نے فیسکو، گیپکو اور آئیسکو — تین بڑی ڈسکوز — کی نجکاری کا عمل شروع کیا ہے 🏢، جس میں تقریباً 12 سرمایہ کاروں بشمول چار غیر ملکی اداروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ 🌍 یہ عمل آئی ایم ایف کے پروگرام کا حصہ ہے 🏦 اور حکومت نے 2027 کے اوائل تک ان کمپنیوں کی نجکاری مکمل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ 🗓️ لیکن اصل تشویش ان سرمایہ کاروں کی شرائط ہیں ⚠️، جو عوام کے مفادات کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ 😰

پہلا اور سب سے خطرناک مطالبہ — منافع ڈالرز میں دیا جائے۔ 💵 سرمایہ کار امریکی ڈالر میں منافع اور ریٹرن چاہتے ہیں 💲 تاکہ وہ شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ سے محفوظ رہ سکیں۔ ہیک حکام کے مطابق ڈالر میں منافع کی ادائیگی یا آئی پی پیز سے بجلی خریدنے سے استثنیٰ جیسے مطالبات کو 🛑 صارفین اور ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات کے باعث قبول کیے جانے کا امکان کم ہے۔ 📉 حکومت مہنگائی کے مطابق منافع دینے پر غور کر سکتی ہے 📊 لیکن غیر ملکی کرنسی سے منسلک ادائیگیوں پر آمادہ نہیں۔ ❌ سوال یہ ہے کہ کیا حکومت ان شرائط پر ڈٹی رہے گی 🏛️ یا دباؤ میں آکر عوام کی پشت پر ڈالر میں منافع کی ضمانت دے دے گی؟ 🤔

دوسرا مطالبہ — مستقبل میں معاہدوں پر دوبارہ نظرثانی نہ کی جائے۔ 📑 سرمایہ کار چاہتے ہیں کہ کوئی بھی آئندہ حکومت یا عدالت ⚖️ ان کے معاہدوں کو تبدیل نہ کر سکے۔ 🔒 ان کا یہ مطالبہ اس لیے ہے کہ ماضی میں حکومت نے آئی پی پیز کے معاہدوں کو یکطرفہ طور پر دوبارہ کھولا تھا۔ 🔄 لیکن اگر معاہدے ناقابلِ تنسیخ ہو گئے 🚫 تو پھر عوام کو مہنگی بجلی 💸 اور ناقص سروس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا 😞 — چاہے کوئی بھی حکومت آئے۔ 🛑

تیسرا اور انتہائی اہم مطالبہ — مہنگی بجلی خریدنے سے استثنیٰ۔ ⚡ سرمایہ کار آزاد بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں (آئی پی پیز) سے 🏭 مہنگی بجلی خریدنے کی پابندی سے چھوٹ چاہتے ہیں ⛓️ اور مسابقتی بنیادوں پر بجلی خریدنا چاہتے ہیں۔ 📈 لیکن حکام کا کہنا ہے کہ ڈسکوز کو ان خریداریوں سے مستثنیٰ کرنا مشکل ہے 🙅‍♂️ کیونکہ حکومت آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی پابند ہے 📜 اور اگر بجلی نہ خریدی گئی تو پھر بھی کیپیسٹی پیمنٹس ادا کرنا ہوں گی۔ 💰 یاد رکھیں — آئی پی پیز کے معاہدے پہلے ہی ڈالر سے منسلک ہیں 💵 اور انہی کا نتیجہ ہے کہ آج سرکلر ڈیٹ 1.84 ٹریلین روپے تک پہنچ چکا ہے۔ 📊😤

یہ وہی آئی پی پیز ہیں جن کے معاہدوں پر ماضی میں کڑی تنقید ہوئی۔ 🗣️ 1994 سے آئی پی پیز کے معاہدے کھلی بولی کے بغیر دیے گئے۔ 🔏 مبینہ طور پر 40 خاندانوں نے ان معاہدوں کے ذریعے قوم کو نقصان پہنچایا 📉 اور عوام کو سالانہ 360 ارب روپے کی لاگت اٹھانی پڑی۔ 💸 اب اگر ڈسکوز بھی انہی شرائط پر بیچی گئیں 🏷️ تو کیا یہ عوام کے خون چوسنے کا نیا سلسلہ نہیں ہوگا؟ 🩸❌

مزید پریشان کن باتیں — سرمایہ کار یکساں ٹیرف کو ختم کرنا چاہتے ہیں 📉 اور کارکردگی کی بنیاد پر ٹیرف چاہتے ہیں 📊، جس کا مطلب ہے کہ منافع بخش علاقوں کے صارفین کو رعایت مل سکتی ہے 🏙️ جبکہ پسماندہ علاقوں کے صارفین پر بوجھ بڑھ سکتا ہے۔ 🏞️ وہ پانچ سالہ ٹیرف کنٹرول پیریڈ کو بھی بہت مختصر قرار دے رہے ہیں ⏱️ اور 7 سے 10 سال کا عرصہ چاہتے ہیں۔ ⏳ اس کے علاوہ وہ جائیداد کے تجارتی استعمال 🏢، پنشن اور پرانی ذمہ داریوں کو علیحدہ کرنے 📋، اور ملازمین کی بھرتی اور برطرفی میں مکمل آزادی چاہتے ہیں۔ 👔

عوام کا ردعمل — مزدور یونینز نے ڈسکوز کی نجکاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا ہے۔ 🪧 ان کا کہنا ہے کہ نجکاری سے ملازمتوں کا نقصان 📉، غیر محفوظ روزگار ⚠️ اور ناقابلِ برداشت بجلی کے نرخ آئیں گے۔ 💸 کراچی میں کے الیکٹرک کی نجکاری کا تجربہ بھی کامیاب نہیں رہا 🏙️ — نہ تو سروس بہتر ہوئی 🔌 اور نہ ہی بجلی سستی ہوئی۔ ❌🔥

حکومت کا موقف — وزیر اعظم نے پرائیویٹائزیشن کمیشن کو 🏛️ شفاف اور ضابطوں پر مبنی پوسٹ پرائیویٹائزیشن فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 📝 لیکن سوال یہ ہے کہ کیا حکومت سرمایہ کاروں کے سامنے مزید نرمی دکھائے گی؟ 🤷‍♂️ کیا وہ ڈالر میں منافع 💵، معاہدوں کی ناقابلِ تنسیخیت 🔒، اور آئی پی پیز سے استثنیٰ جیسے خطرناک مطالبات کو مسترد کرنے پر ڈٹی رہے گی؟ 🛡️🏛️

ہماری ذمہ دارانہ رائے — ڈسکوز کی نجکاری ایک معاشی ضرورت ہو سکتی ہے ⚖️، لیکن یہ عوام کے مفادات کی قربانی پر نہیں ہونی چاہیے۔ 🛡️ ماضی میں آئی پی پیز کے معاہدوں نے عوام کو لٹایا 💸، اور اگر ڈسکوز کے معاہدے بھی اسی طرز پر ہوئے تو یہ ایک تاریخی غلطی ہوگی۔ ⚠️ حکومت کو سرمایہ کاروں کی ہر شرط منظور کرنے کے بجائے 🤝 عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔ 👥 شفافیت 🔍، احتساب ⚖️، اور عوامی مفاد 🇵🇰 — یہی وہ اصول ہیں جن پر نجکاری کا عمل کھڑا ہونا چاہیے۔ 🏛️ ورنہ تاریخ خود کو دہرائے گی 🔄 — اور اس بار بھی عوام ہی ادا کرے گا۔ 🤲🇵🇰

SEO Keywords (English)
DISCOs Privatization Pakistan
Pakistan Electricity Crisis
IPP Contracts and Tariffs
Circular Debt Pakistan
FESCO GEPCO IESCO Privatization
Dollar Denominated Returns IPPs
NEPRA Electricity Tariffs
K-Electric Privatization Impact
Pakistan Power Sector Reforms
IMF Electricity Reform Conditions

Facebook Hashtags (English)











Facebook Hashtags (Urdu)









15/08/2026

اللہ تعالی کے حکم پر اور محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر اور قائد خاکسار تحریک عنایت اللہ خان ضیغم المشرقی انشاء 11 بجے صبح
آج 15 آگست 2026 بروز ہفتہ درس قرآن
حضرت علامہ عنایت اللہ خان المشرقی رحمۃ اللہ علیہ کی کنڈیشنل نوبل پرائز ڈیکلیئر کتاب
صراط مستقیم وہ راہ وہ راستہ ہے جس پر چل کر قوموں کو «أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ»ملتا ہے انعمت سے مراد لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ» کہ دنیا کے تمام باطل نظاموں پر اللہ کے نظام کو غالب کر دو چاہے مشرکوں کو برا ہی کیوں نہ لگے

سورۃ ابراہیم نمبر 14 آیت نمبر 15,5,23
سورۃ بنی اسرائیل17 آیت نمبر 9
سورۃ المائدہ نمبر 5 اور آیت نمبر 15, 16
صورت الصف نمبر 61 آیت نمبر8
سورۃ التوبہ نمبر 9 آیت نمبر,32

اور یہ پروگرام خاکسارتحریک کے پیج سے لائیو نشر نہیں کیا جائے گا کیونکہ فیس بک کی نئی پالیسی کے مطابق ہم اس کو لائیو نشر نہیں کریں گے بلکہ بعد میں ریکارڈ کرنے کے بعد اپلوڈ کر دیں گے

14/08/2026

قائد خاکسار تحریک عنایت اللہ خان ضیغم المشرقی ہفتہ وار خطاب مورخہ 14 اگست بروز جمعہ 2026ء آج کے خطاب کے اہم نکات:
۱. آزادی ہند یا تقسیم ہند؟
۲۔ المکہ ڈیفنس سٹریٹیجک معاہدہ!
۳. ترکیہ بھی پاکستان اور سعودی عرب کے ڈیفنس سٹریٹیجک ڈیل کا حصہ!
۴. پاکستان کے داخلی معاملات دن بدن صورتحال گمبھیر سے گمبھیر تر!

مرکز اعلیٰ خاکسار تحریک اچھرہ لاہور۔

Bilal Haider M. Iqbal Abid M Akram Akram Khurram Abbas Khaksar Tehrik Larkana Zarshad Haider Farooq Raja Zahid Mehmood Babur Khan Muhammad Jameel Mahtab Ahmed Malik Farrukh Muhammad Tahir Mughal Azwer Mir Ziauddin Khan Jamali Moiz Mashricki Majed Javed Nouman Ahmed Samia Khan Shehzad Tariq Saleem Khichi Slaich Jatt Sajid Khan Shahbaz Iqbal Shakir Ali Shakir Ali DrSabiha AlMashriqi Khaksar Javed Haleem Khalid Mehmood Hidayatullah Bhutto DG ISPR Tahir Mehmood

11/08/2026

مشرق وسطی کے دائمی امن کے لیے اسلامک بلاک کا قیام ضروری ہے، قائد خاکسار تحریک

Address

Head Office Khaksar Tehrik, 34/Zaildar Road, Ichhra
Lahore
54600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khaksar Tehrik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Khaksar Tehrik:

Shortcuts

Share

Category