27/05/2026
عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر محکمہ لائیو سٹاک پنجاب صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں میں مویشی پال حضرات کو بھرپور طبی اور فلاحی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ویٹرنری کیمپس میں جانوروں کا مفت طبی معائنہ، علاج، ویکسینیشن، اسپرے اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ ماہر ویٹرنری ڈاکٹرز اور عملہ 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہے۔
محکمہ لائیو سٹاک کی موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز اور آگاہی ٹیمیں بھی منڈیوں میں متحرک ہیں جو مویشی پال حضرات کو جانوروں کی صحت، خوراک، دیکھ بھال اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو صحت مند قربانی کے جانوروں کی فراہمی اور عیدالاضحیٰ کے دوران بہترین سہولیات کی یقینی فراہمی ہے۔