Punjab Prisons

Punjab Prisons This is Authorized Punjab Prisons Official Page

25/05/2026

Government of Pakistan UrduPoint.com

25/05/2026

عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر کی تمام جیلوں میں قیدیوں اور ان کے اہلِ خانہ کی سہولت، ملاقات اور سیکیورٹی کے حوالے سےخصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔عید کے پُرمسرت موقع پر قیدیوں کی انکے اہلِ خانہ سے ملاقات کیلئے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں اپنے پیاروں کے ساتھ شریک ہو سکیں۔ عید کے روز تمام جیلوں میں قیدیوں کی ملاقات لواحقین کروائی جائے گی جن میں والدین، بہن بھائی، بیوی اور بچے شامل ہوں گے۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر غیر متعلقہ افراد سے ملاقات اور کھانے وصول نہیں کئے جائیں گےع۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ غیر ضروری رش سے اجتناب کریں اور صرف اہلِ خانہ ملاقات کے لیے تشریف لائیں۔عید کے دن اور عید کے اگلے روز قیدیوں کے لیے کھانا جمع کروانے کی اجازت بھی دی گئی ہے تاکہ اہلِ خانہ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیوں کو مزید خوشگوار بنا سکیں۔تاہم عید کے دوسرے دن ملاقات نہیں ہوگی تاکہ جیل افسران اور ملازمین بھی عید کے دوسرے روز قربانی کا فریضہ انجام دے سکیں ۔ لواحقین سے گزارش ہے کہ وہ کھانا محدود مقدار میں لے کر آئیں کیونکہ جیلوں میں کھانا محفوظ رکھنے یا فریج کی سہولت دستیاب نہیں ہوتی۔ صرف اتنی مقدار میں کھانا لایا جائے جو دو سے تین گھنٹوں کے اندر استعمال ہو سکے تاکہ کھانے کے ضیاع سے بچا جا سکے۔ اسی طرح دو یا تین افراد سے زائد کا کھانا لانے سے بھی گریز کیا جائے جیلوں کی سیکیورٹی کو مدِنظر رکھتے ہوئے کھانے اور دیگر اشیاء کی سخت چیکنگ اور مکمل تلاشی لی جائے گی۔ کھانا جمع کروانے والے افراد سے کھانے کی چیکنگ بھی کروائی جائے گی تاکہ جیل سیکیورٹی کے تمام تقاضے مکمل کیے جا سکیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے مؤثر انداز میں بچا جا سکے۔

22/05/2026

*محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں انسان دوستی، خدمت اور فلاح کا ایک اور روشن باب
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر
UrduPoint.com Government of Pakistan

*محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں لیڈی وارڈرز کی بھرتی کے حتمی نتائج جاری، کامیاب امیدواران کے ناموں کی فہرست کا اعلان* محکم...
20/05/2026

*محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں لیڈی وارڈرز کی بھرتی کے حتمی نتائج جاری، کامیاب امیدواران کے ناموں کی فہرست کا اعلان*

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں وویمن جیل لاہور، وویمن جیل فیصل آباد اور وویمن جیل راولپنڈی کیلئے لیڈی وارڈرز کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

محکمہ کی جانب سے کامیاب امیدواران کے ناموں کی فائنل لسٹ جاری کر دی گئی اور انھیں آفر لیٹرز بھی جاری کیئے جا رہے ہیں۔

کامیاب امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ آئندہ دفتری کارروائی اور رہنمائی کیلئے محکمہ کے متعلقہ ریجنل دفاتر یا صدر دفتر سے رابطہ میں رہیں۔

19/05/2026

*آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا ہے*

میاں فاروق نذیر ایک نہایت باکمال سول سرونٹ ہیں جن کا محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں شاندار کیریئر تین دہائیوں سے زائد عرصہ پر محیط ہے جو مثالی قیادت میں انسان دوست رویوں کے فروغ کیلئے مسلسل وابستگی کا عکاس ہے۔

آپ کو محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا 2008 سے 2009، 2011 سے 2017 اور 2023 سے تاحال تین مرتبہ آئی جی رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی قیادت کے دوران آپ نے قیدیوں کی فلاح و بہبود، بحالی، صحت کی سہولیات، تعلیم، فنی تربیت، سیکیورٹی کی جدت کاری، قانون اور آئی ٹی کی اصلاحات، انفراسٹرکچر کی ترقی اور انسانی وسائل کی استعداد کار میں اضافے پر جامعہ اصلاحات کی قیادت کی ہے۔

حال ہی میں آپ کو گریڈ 22 عطاء کیا گیا اور خدمات عامہ کے شعبے میں آپ کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے آپ کو تمغہ امتیاز کا اعزاز عطاء کیا گیا ہے۔

*محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں لیڈی وارڈرز کی بھرتی کا عمل جاری* لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی کی وویمن جیلز میں لیڈی وار...
06/05/2026

*محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں لیڈی وارڈرز کی بھرتی کا عمل جاری*

لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی کی وویمن جیلز میں لیڈی وارڈرز کی بھرتی کی جا رہی ہے

امیدواروں کے فزیکل اور تحریری امتحان کو میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا گیا ہے

بھرتی کے عمل میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے

کسی بھی شکایت کی صورت میں اعلیٰ افسران سے براہ راست رابطے کی سہولت

آئی جی جیل خانہ جات اور ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کو شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں

شکایات کے ازالے کے لیے ریویو بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا

میرٹ، شفافیت اور انصاف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

29/04/2026

*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب کی جیلوں اسیران کیلئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام پر عمل درآمد جاری*

جناب ہوم سیکرٹری پنجاب احمد جاوید قاضی کی سربراہی میں پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ہنرمند اور مفید شہری بنانے کی جانب خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ ٹیوٹا اور پنجاب ووکیشنل ایینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کونسل کے تعاون سے قیدیوں کو ہنر مند بنانے کیلئے تربیتی کورسز کروائے جا رہے ہیں اور تربیتی کورسز کی تکمیل پر سزاؤں میں چھوٹ بھی دی جا رہی ہے۔

قیدیوں کی حوصلہ افزائی اور انکے ہاتھوں سے بنی اشیاء کی نمائش اور فروخت کیلئے موبائل شاپ اور ڈسپلے سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں پر کارپٹ ، فرنیچر ، ڈیکوریشن پیس، کمبل ، فٹبال ، گریٹ کوٹ ، یونیفارم شرٹ ، آئرین باکس ، نوار اور چارپائیوں سمیت مختلف اشیاء فروخت کیلئے آویزاں کی گئی ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے ہاتھوں سے بنی اشیاء کی نمائش کا مقصد ہنرمند قیدیوں کی حوصلہ افزائی کر کے ان میں مثبت رحجانات پیدا کرنا ہے تاکہ وہ جیل سے رہائی کے بعد ایک مفید شہری بن کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ہنر کے حصول کے ساتھ ساتھ کام کرنے کا معاوضہ بھی دیا جا رہا تاکہ وہ جیل میں ہوتے ہوئے بھی اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکیں۔
UrduPoint.com

*محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں لیڈی وارڈر کی بھرتی برائے وویمن جیل راولپنڈی کے امیدواران کے لیے اہم اعلان* لیڈی وارڈرز کی...
07/04/2026

*محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں لیڈی وارڈر کی بھرتی برائے وویمن جیل راولپنڈی کے امیدواران کے لیے اہم اعلان*

لیڈی وارڈرز کی بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ مورخہ 12 اپریل، 2026 بروز اتوار کو سنٹرل جیل راولپنڈی (اڈیالہ) میں ہوگا

امیدواران صبح 07 بجے رپورٹ کریں گے، تاخیر ناقابل قبول ہوگی۔

تمام امیدواران اصل شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد اور ڈومیسائل کے ساتھ ساتھ تمام
دستاویزات کی تصدیق شدہ نقول بھی لانے کے پابند ہونگے

موبائل فون اور بیگز لانے پر مکمل پابندی ہوگی، صرف فائل فولڈر ساتھ لانے کی اجازت ہو گی

*محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں لیڈی وارڈر کی بھرتی برائے وویمن جیل لاہور کے امیدواران کے لیے اہم اعلان، فزیکل ٹیسٹ مؤخر* ...
05/04/2026

*محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں لیڈی وارڈر کی بھرتی برائے وویمن جیل لاہور کے امیدواران کے لیے اہم اعلان، فزیکل ٹیسٹ مؤخر*

لیڈی وارڈرز کی بھرتی کیلئے مورخہ 07 اپریل 2026 بروز منگل ہونے والے فزیکل ٹیسٹ کو موسمی خرابی کی وجہ سے مؤخر کر دیا گیا ہے

لیڈی وارڈرز کی بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ مورخہ 14 اپریل، 2026 بروز منگل کو ریس کلب لاہور نزد سنٹرل جیل لاہور (کوٹ لکھپت) میں ہوگا

امیدواران صبح 07 بجے رپورٹ کریں گے، تاخیر ناقابل قبول ہوگی۔

تمام امیدواران اصل شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد اور ڈومیسائل کے ساتھ ساتھ تمام
دستاویزات کی تصدیق شدہ نقول بھی لانے کے پابند ہونگے

موبائل فون اور بیگز لانے پر مکمل پابندی ہوگی، صرف فائل فولڈر ساتھ لانے کی اجازت ہو گی.

30/03/2026

اللہ تعالٰی کی بے حساب نعمتوں اور کرم نوازی کا جتنا بھی شُکر ادا کیا جائے وہ کم ہے ۔ پینتیس سالہ طویل سروس ، محنت ، سینئرز کی راہنمائی، ماں باپ کی بے لوث دُعاؤں، ساتھی افسران اور اہلکاران کی سپورٹ اور ٹیم ورک ، حکومت پنجاب ، ہوم سیکرٹری صاحب پنجاب ، چیف سیکرٹری صاحب پنجاب کی خصوصی مہربانی اور ماتحت پروری کے طفیل مجھے 15 مارچ 2026 سے گریڈ 22 میں پروموٹ/ اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔ شُکر الحمدُ للہ ۔ پوری سروس کے دوران میرے ماتحت کام کرنے والے افسران ، اہلکاران اور سینئر افسران کا میں خصوصی طور پر شُکر گزار ہوں ۔ پنجاب اور دیگر صوبوں کی صوبائی سروس کے کسی بھی آفیسر کو صوبائی حکومت کی طرف سے اس سے قبل 22 گریڈ نہیں دیا گیا۔ میں اپنا یہ اعزاز محکمہ جیل خانہ جات اور اپنی ٹیم کے تمام ممبران کے نام کرتا ہوں جن کی وجہ سے محکمہ کی نیک نامی اور وقار میں اضافہ ہوا اور دُعا گو ہوں کہ مستقبل میں بھی ایسے اعزاز اور خوشخبریاں محکمہ جیل کے افسران سے منسوب ہوں ۔ آمین
Govt of Punjab Punjab Prisons Staff Association Kot Lakhpat LHR. Multan Region Jails Maryam Nawaz Sharif

Address

Shadman-1 Lahore
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Prisons posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share