03/04/2025
*گداگری بے لگام ہے*
بھیک مانگنے والوں سے بچنا عام دنوں میں بھی کافی مشکل ہے۔ یہ ہر جگہ موجود ہیں لیکن ماہ رمضان اور عید کے دنوں میں یوں لگا ہےانکی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ یہ پیشہ ور ہیں، بلکہ مافیا بن چکے ہیں۔ شیخ سعدی نے کہا تھا کہ بھیک مانگنے والے مالداروں سے لینے کی توقع اس وقت تک رکھتے ہیں جب تک وہ ان جیسے نہ ہو جائیں۔ اب تو شاید ڈھیٹ قسم کے گداگر چاہے مالدار ہوں وہ دینے والوں کو خالی ہاتھ ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ گدا گری کے پیشہ ورانہ رجحان سے حقداروں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں، دوسروں کی کمائی پر پلنے والی اتنی بڑی تعداد ملک و قوم کے لیے ایک بڑا بوجھ ہے۔ پیشہ ورانہ گداگری کی حوصلہ شکنی کے لیے ایک باقاعدہ مہم کا آغاز ہونا چاہیے ۔