مجلسِ ترقی ادب

مجلسِ ترقی ادب Majlis-e-Taraqqi-e-Adab, an academic & literary institute, was founded in 1950 to preserve and promote Urdu literature.

مجلس ترقی ادب پنجاب کے لاہور آفس میں احمد ندیم قاسمی موجود جہاں آج کل دور حاضر کے شاعر جناب عباس تابش صاحب تشریف فرما ہے
24/01/2026

مجلس ترقی ادب پنجاب کے لاہور آفس میں احمد ندیم قاسمی موجود جہاں آج کل دور حاضر کے شاعر جناب عباس تابش صاحب تشریف فرما ہے

‏احمد ندیم قاسمی کی غزل

جب ترا حکم ملا ترک محبت کر دی
دل مگر اس پہ وہ دھڑکا کہ قیامت کر دی

تجھ سے کس طرح میں اظہار تمنا کرتا
لفظ سوجھا تو معانی نے بغاوت کر دی

میں تو سمجھا تھا کہ لوٹ آتے ہیں جانے والے
تو نے جا کر تو جدائی مری قسمت کر دی

تجھ کو پوجا ہے کہ اصنام پرستی کی ہے
میں نے وحدت کے مفاہیم کی کثرت کر دی

مجھ کو دشمن کے ارادوں پہ بھی پیار آتا ہے
تری الفت نے محبت مری عادت کر دی

پوچھ بیٹھا ہوں میں تجھ سے ترے کوچے کا پتہ
تیرے حالات نے کیسی تری صورت کر دی

کیا ترا جسم ترے حسن کی حدت میں جلا
راکھ کس نے تری سونے کی سی رنگت کر دی

08/06/2025
آزادی مشاعرہ13 اگست شام 7 بجےمینارِ پاکستان گریٹر اقبال پارک لاہور.
08/08/2024

آزادی مشاعرہ
13 اگست شام 7 بجے
مینارِ پاکستان گریٹر اقبال پارک لاہور.

ہنگری سے تشریف لائے ہوئے نوجوان شاعر اور ادیب جناب حمزہ یعقوب نے مجلسِ ترقیِ ادب کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر مجلسِ ترقیِ اد...
26/07/2024

ہنگری سے تشریف لائے ہوئے نوجوان شاعر اور ادیب جناب حمزہ یعقوب نے مجلسِ ترقیِ ادب کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر مجلسِ ترقیِ ادب جناب عباس تابش مدیر صحیفہ جناب ارشد نعیم مدیر کتب محترمہ صوفیہ بیدار سے ملاقات کی ڈائریکٹر ادارہ ہذا نے مہمان کو صحیفہ کا میر تقی میر نمبر پیش کیا اس موقع پر معروف شاعر ادریس بابر اور ڈاکٹر فاطمہ بھی موجود تھیں..

مجلس ترقی ادب کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحٰی  بہت مبارک ہو                                                   ...
17/06/2024

مجلس ترقی ادب کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحٰی بہت مبارک ہو

حکومتِ پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری کلچر طارق بسرا نے پنجابی کے معروف شاعر تجمل کلیم کی عیادت کی اور علاج کی بہترین...
07/06/2024

حکومتِ پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری کلچر طارق بسرا نے پنجابی کے معروف شاعر تجمل کلیم کی عیادت کی اور علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی یقین دہائی کرائی۔ حکومت کی طرف سے انہیں امدادی چیک بھی پیش کیا گیا۔ تجمل کلیم جناح ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اس موقع پر عباس تابش ڈائریکٹر مجلس ترقی ادب اور خاقان حیدر غازی ڈائریکٹر پلاک بھی موجود ہیں۔

Address

2-Club Road Lahore, Punjab
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 04:00
Tuesday 09:00 - 04:00
Wednesday 09:00 - 04:00
Thursday 09:00 - 04:00
Friday 09:00 - 04:00

Telephone

+923214755543

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مجلسِ ترقی ادب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to مجلسِ ترقی ادب:

Share

Category