Haqooq e Khalq Movement Lyallpur

Haqooq e Khalq Movement Lyallpur HKM is a Pakistan wide campaign for the enforcement of the fundamental rights in our constitution through grassroots organising, momentum and pressure.

پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل خواتین کے خلاف بدترین قسم کے تشدد اور بربریت کی خبریں آرہی ہیں۔ نور مقدم کے ساتھ پیش آنے والے ہو...
26/07/2021

پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل خواتین کے خلاف بدترین قسم کے تشدد اور بربریت کی خبریں آرہی ہیں۔ نور مقدم کے ساتھ پیش آنے والے ہولناک واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صائمہ اور قرالتلعین نامی دو خواتین کو ان کے اپنے خاوندوں نے قتل کردیا۔ اور اب خبر آئی ہے کہ سندھ میں رینا میگھاور نامی ہندو لڑکی کو پولیس کی مدد سے اغوا کرلیا گیا ہے۔ ہم اخلاقی زوال کے بدترین مقام پر پہنچ چکے ہیں لیکن آج بھی ہم حقائق سے منہ چھپا رہے ہیں۔

ان واقعات کے بعد بھی کئی دوستوں نے اس بحران کا بوجھ عورتوں پر ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے ان کے لباس سے لے کر رہن سہن پر سوالات اٹھائے۔ اور ان جرائم کا جواز تلاش کرنے کے لئے کبھی مذہب کا سہارا لیا اور کبھی روایت کا۔ کونسا مذہب یہ کہتا ہے کہ اگر کوئی عورت با پردہ نا ہو تو اس کے ساتھ زیادتی کردی جائے یا اسے ہراس کیا جائے؟ یہ حق ہمیں کس روایت نے دیا ہے کہ ہم شک کی بنا پر بیوی بیٹی یا بہن کا قتل کردیں؟

بہت سارے اخلاقی معملات پر فیصلے اللہ کی ذات پر چھوڑ دینے چاہیے۔ لیکن جب ہم خود خدا بننے کی کوشش کرتے ہیں تو اپنی اخلاقی ذمہ داری نبھانے کے بجائے صرف دوسروں کے خلاف زہر اگلتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ ہم روحانیت کے نام پر بدترین فرعونیت قائم کررہے ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں ظلم اور جبر بڑھتا جارہا ہے۔

ایک اور افسوسناک رواج چل پڑا ہے کہ جب بھی کوئی اس طرح کا شرمناک واقعہ سامنے آتا ہے تو ہم یہ کہنا شروع کردیتے ہیں کہ یہ سب دوسرے معاشروں میں بھی ہورہا ہے۔ پھر مثالیں شروع ہوجاتی ہیں۔ امریکہ میں بدترین ریپسٹ موجود ہیں، چین میں ہم سے بھی زیادہ سنسر شپ ہے، طالبان ہم سے زیادہ انتہا پسند ہیں، وغیرہ۔ یعنی اپنے حرکات پر نظرثانی کرنے کہ بجائے ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہر معاشرے کے بدترین پہلووں کے ساتھ اپنا موازنہ کرکے ہم اپنے آپ کو تسلی دیتے رہے ہیں گے۔ جب معیار اتنا گر جائے تو پھر بہتری کی گنجائش ہی ختم ہوجاتی ہے۔

وقت آچکا ہے کہ ہم یہ تسلیم کرلیں کہ ہمارے معاشرے میں عورتوں کے خلاف بدترین سلوک ہو رہا ہے جس کی نہ ہمارے مذہب میں اور نہ قانون میں کوئی گنجائش موجود ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ فضول دلائل کے پیچھے چھپنے کے بجائے ہم اپنے آپ اور سماج کو بدلنے کا عمل شروع کریں۔ جو معاشرہ اکیسویں صدی میں بھی اپنی پچاس فیصد آبادی کو غلام سمجھتا رہے گا اور ان کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنائے گا، اس معاشرے کے مقدر میں غلامی ور ذلت ہی آئے گی۔ اس تباہی سے بچنے میں اپنا رول مرد بھی ادا کریں ورنہ سماجی امن کے ساتھ ساتھ ہم اپنی انسانیت بھی کھو بیٹھیں گے۔

آج ہم نے فیصل آباد میں سائزنگ انڈسٹریز کے مزدوروں کی  اجرتوں میں  10 فیصد اضافہ کروایا ہے اس سے پہلے ہم نے پانچ فیصد اضا...
15/07/2021

آج ہم نے فیصل آباد میں سائزنگ انڈسٹریز کے مزدوروں کی اجرتوں میں 10 فیصد اضافہ کروایا ہے
اس سے پہلے ہم نے پانچ فیصد اضافہ کروایا تھا
جو کل ملا کے اب 15 فیصد اجرتوں میں اضافہ ہو گیا ہے
لیبر قومی موومنٹ زندہ باد
مزدور اتحاد زندہ باد

24/06/2021

شہیدِ انسانیت عثمان لالہ
عثمان کاکڑ کو فیصل آباد میں ہونے والے لیبر قومی موومنٹ کے جلسے میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جدوجہد کو یاد کیا
ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی
لیبر قومی موومنٹ کے چیرمین کامریڈ بابا لطیف انصاری نے ہزاروں مزدوروں کو بتایا کہ
کشمیر میں کشمیریوں کا مسئلہ ہو ، سندھ میں سندھیوں کا کوئی مسئلہ ہو ، گلگت بلتستان کے لوگوں کا کوئی مسئلہ ہو سینٹ میں ہمیشہ مزدوروں کی کسانوں کی طلباء کی مضبوط آواز بنے عثمان لالہ

غائبانہ نماز جنازہ شہید انسانیت پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینٹر عثمان خان کاکڑ کا   غائبانہ نمازِجنازہ آج  ...
22/06/2021

غائبانہ نماز جنازہ
شہید انسانیت
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر
سینٹر عثمان خان کاکڑ کا غائبانہ نمازِجنازہ
آج بروز منگل شام چھے بجے

دھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی

برائے رابطہ نمبر
فواد عالم 03489056901
اسرار وزیر 03049160669
پی ایس سی فیصل آباد

آج پاور لوم سیکٹر سمن آباد میں ہونے والی میٹنگ کی تصویری جھلکیاں ہم ہر صورت میں محنت کشو کی اجرتوں میں اضافا کر کے رہے گ...
16/06/2021

آج پاور لوم سیکٹر سمن آباد میں ہونے والی میٹنگ کی تصویری جھلکیاں ہم ہر صورت میں محنت کشو کی اجرتوں میں اضافا کر کے رہے گے
#حقوق خلق موومنٹ زندہ باد
#لیبر قومی موومنٹ زندہ باد

فیصل آباد ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے محنت کشو نے امن گھر آ کر لیبر قومی موومنٹ کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ا...
06/06/2021

فیصل آباد ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے محنت کشو نے امن گھر آ کر لیبر قومی موومنٹ کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا
ایک کا دکھ سب کا دکھ
آواز دو ہم ایک ہیں

Must watch!"Budgeting for the poor" live from the page of Haqooq e Khalq Movement - HKM, tomorrow, at 7pm with the best ...
06/06/2021

Must watch!

"Budgeting for the poor" live from the page of Haqooq e Khalq Movement - HKM, tomorrow, at 7pm with the best economists of our country.

ضلعی صدر لیبر قومی موومنٹ شفیق بابر رندھاوا کی قیادت میں  فیصل آباد کے تمام سیکِر صدور چارٹر آف ڈیمانڈ براے اجرتوں میں ا...
05/06/2021

ضلعی صدر لیبر قومی موومنٹ شفیق بابر رندھاوا کی قیادت میں فیصل آباد کے تمام سیکِر صدور چارٹر آف ڈیمانڈ براے اجرتوں میں اضافہ کیلیے جمع کروارہے ہیں اس موقعہ پر چیرمین لیبر قومی موومنٹ بابا لطیف انصاری اور اسلم معراج بھی موجود ہیں

لیبر قومی موومنٹ ساتواں میل  جھنگ روڈ فیصل اباداج یکم جون سے فیصل آباد کے پاور لومز ورکرز کی اجرتوں میں اضافہ : ہیلتھ ای...
01/06/2021

لیبر قومی موومنٹ ساتواں میل جھنگ روڈ فیصل اباد
اج یکم جون سے فیصل آباد کے پاور لومز ورکرز کی اجرتوں میں اضافہ : ہیلتھ اینڈ سیفٹی , سوشل سکیورٹی کارڈ کے حصول ,, لیبر منسٹر پنجاب اور سیکٹری لیبر پنجاب کی مزدور دشمن پالیسیوں کیخلاف مزدور کنونشن کرکے دمادم مست قلندر کا اعلان
چیرمین لیبر قومی موومنٹ بابا لطیف انصاری
رب نواز وٹو پیسی سٹاف فیڈرہشن پنجاب
ضلعی صدر شفیق بابر رندھاوا ,اکبر علی کمبوہ ,میاں عابد ,شیخ نثار ,شیخ خالد بھولا ,باباالیاس ,فیض بندیشہ ,نواز سنگھیڑا ,راؤ داؤد , رانا فخر , زوالفقار , رانا سیف , محمد سرفراز ,محمد عرفان ,اشتیاق قادر, ملک ممتاز, فیض بندیشہ , سمیت تمام جانثار ورکرز کی شرکت
ترجمان , محمد عثمان کامریڈ

Address

Lahore

Telephone

+923024806050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haqooq e Khalq Movement Lyallpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Haqooq e Khalq Movement Lyallpur:

Share