Lincoln Lawyer

Lincoln Lawyer *ضمیر کی عدالت میں جاتے رہا کریں اک تو وہاں فیصلے سچے ہوتے ہیں اور وکیل کی فیس بھی نہیں بھرنی پڑتی۔ lat gat llb notes

21/08/2026
14/08/2026

چالان کرنے کے چکر میں
پولیس والا شہید کروا دیا
👇🤦‍♂️

کچھ عرصہ پہلے
بادامی باغ کا فیضان بٹ نامی لڑکا۔۔کالعدم تنظیم کے کہنے پر
لاہور پولیس کے وردی میں ملبوس اہلکاروں کو موٹرسائیکل پر نشانہ بنا کر شہید کرتا تھا۔فی قتل پر 1 لاکھ روپیہ ملتا تھا۔

4،5 پولیس والے شہید و زخمی کیے۔
پھر CTD کے (شہید) ASI عدیل عاشق کو اس کی خبر لگی تو انہوں نے اسے گرفتار کروا دیا،جو بعد میں پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اب اس مجرم کے باپ،بھائی ریحان بٹ،بہنوئی نے ASI عدیل اور نائب محرر اسد کو
شہید کر دیا۔
شہید کرنے کے بعد تینوں مجرمان دندناتے ہوئے ایک رکشہ روک کر اس میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔
جب رکشہ میں بیٹھے تو
جس گلی میں پولیس والوں کو شہید کیا اس گلی سے
"ایک شہری"موٹرسائیکل پر ان کا پیچھا کرنا شروع ہو گیا۔
وہ شہری رکشہ کا پیچھا کر رہا تھا اور ساتھ اس نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ پولیس والوں کو شہید کرنے والوں کا میں پیچھا کر رہا ہوں
اتنی دیر میں اس شہری کو ایک وارڈن روک لیتا ہے۔
اور کہتا ہے کہ تم نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا،
تمہارا 2 ہزار روپے کا چالان ہو گا۔
وہ شہری بتاتا رہا کہ میں پولیس والوں کو شہید کرنے والے مجرموں کے رکشہ کا پیچھا کر رہا ہوں
مگر وہ جاہل وارڈن نہیں مانا۔

اتنی دیر میں رکشہ نظروں سے اوجھل ہو گیا۔
اور نواں کوٹ پہنچ کر تینوں مجرموں نے رکشہ سے اتر کر
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی کو ڈرائیور سمیت گن پوائنٹ پر چھین کر سامنے پٹرول پمپ پر
TLP
کے بند دفتر کے باہر ڈیوٹی پر کھڑے 3 مزید پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر کے ایک کو شہید اور 2 کو زخمی کر دیا۔
اور پھر وہ کالا شاہ کاکو فرار ہو گئے جہاں راوی ریان میں پولیس کی طرف سے گھیرے جانے کے بعد ایک گھر میں عورت اور بچوں کو یرغمال بنا
لیا اور آخرکار پولیس مقابلے میں ریحان بٹ اور اس کا باپ مارے گئے جبکہ
بہنوئی ابھی تک فرار ہے۔

*اگر ٹریفک وارڈن ان مجرموں کا پیچھا کرنے والے دلیر شہری کو چالان کے لیے نا روکتا تو
وہ رکشہ میں ہی گرفتار ہو سکتے تھے اور اس طرح
نواں کوٹ والے پولیس اہلکار کی شہادت نا ہوتی اور دوسرے 2 شدید زخمی نا ہوتے۔

(اسد آر چوہدری)

10/08/2026

Only 🍭, such a shame it is. دھوکہ بازی
No cancellation report has been represented to lawyers till now, it was a fake post by leaders who represent US.
Even how can you post such thing on social media?
Just for the sake of cup of tea ☕️.
It’s DISGRACE

09/08/2026

All political lawyers and touts of police and groups should stay away from this video

09/08/2026

پنجاب بھر میں موٹرسائیکل کے اشارے، سائیڈ شیشے نہ ہونے پر جرمانہ مقرر کرنے کا فیصلہ، کتنا جرمانہ ہوگا، جلد نوٹیفیکیشن جاری ہوگا

07/08/2026

Any- Income TAX consultant available? Inbox

اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کافی تشویشناک ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس (JD Va...
12/04/2026

اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کافی تشویشناک ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس (JD Vance) اور ایرانی وفد کے درمیان 21 گھنٹےتک جاری رہنے والے طویل مذاکرات کسی حتمی معاہدے تک پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں۔
اس ملاقات کی اہم تفصیلات درج ذیل ہیں:
مذاکرات کی ناکامی کی بڑی وجوہات
ایٹمی پروگرام:امریکہ کا اصرار تھا کہ ایران اس بات کی قطعی یقین دہانی کرائے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، جسے ایران نے موجودہ شرائط پر ماننے سے انکار کر دیا۔
سٹریٹ آف ہرمز (Strait of Hormuz):ایران کا اس اہم تجارتی راستے پر کنٹرول برقرار رکھنے کا مطالبہ بھی ڈیڈ لاک کی ایک بڑی وجہ بنا۔
علاقائی کشیدگی:لبنان میں اسرائیل کی جاری کارروائیاں اور خطے میں بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیاں ان مذاکرات پر اثر انداز ہوئیں۔
موجودہ صورتحال
میزبان ملک:یہ تاریخی اور براہ راست مذاکرات پاکستان (اسلام آباد) میں منعقد ہوئے، جس نے فریقین کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی۔
امریکی مؤقف: نائب صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اپنا "آخری اور بہترین" (final and best) متبادل دے کر جا رہے ہیں، اب فیصلہ ایران کو کرنا ہے۔
ایرانی مؤقف: ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق، مذاکرات عدم اعتماد کے ماحول میں ہوئے اور ایک ہی نشست میں کسی بڑے معاہدے کی توقع رکھنا غیر حقیقت پسندانہ تھا۔
اگرچہ یہ مذاکرات کسی معاہدے پر ختم نہیں ہوئے، لیکن ماہرین اسے ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں کیونکہ دہائیوں بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام پہلی بار آمنے سامنے بیٹھے۔ فی الحال دونوں ممالک کے درمیان ایک نازک سیز فائر (Ceasefire)برقرار ہے، لیکن مذاکرات کی ناکامی کے بعد خطے میں تناؤ دوبارہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد میں جاری سیزفائیر کانفرنس کی جتنی بھی ویڈیوز آ رہی ہیں ان میں سب سے زیادہ حیران کُن اور اچھی چیز جو لگ رہی ہے...
12/04/2026

اسلام آباد میں جاری سیزفائیر کانفرنس کی جتنی بھی ویڈیوز آ رہی ہیں ان میں سب سے زیادہ حیران کُن اور اچھی چیز جو لگ رہی ہے وہ یہ کہ سارے ڈپلومیٹس چاہے وہ تیس سال کا ہے یا ساٹھ کا اپنی گاڑی کا دروازہ خود کھول رہا ہے-نہ کوئی بھاگ بھاگ کر دروازے کھولنے اور سلیوٹ مارنے والا ان کے ساتھ پروٹوکول سٹاف ہے۔نہ ہی ان کے ڈرائیور نکل کر بھاگ رہے ہیں دروازہ کھولنے کے لیے-دوسری طرف ہمارا حال آپ کو پتہ ہی ہے

02/03/2026

بھون گروپ کے غنڈوں کا ہائیکورٹ الیکشن میں عبرتناک شکست کے بعد معزز خاتون وکیل پر تشدد، ان کو یہ شکست ہضم نہیں ہو رہی ہے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اور اب یہ لوگ بار کو بھی عام جنرل الیکشن کی طرح دھاندلی اور کرپشن کی نظر کرنا چاہتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہو سکتا اور سب سے غلط بات جو یہ عورت پر ہاتھ اٹھایا بہت ہی غلط بات ہے بڑے افسوس کی بات ہے یہ جس وکیل نے خاتون وکیل کو مارا ہے اس کے خلاف لائرز اینڈ وومن پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے

Address

Lahore
54950

Telephone

+923054300090

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lincoln Lawyer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share