25/05/2026
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی خصوصی ہدایات پر تحصیل پتوکی میں “ستھرا پنجاب” کے تحت عیدالاضحیٰ صفائی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔
شہر بھر میں آگاہی فلیکسز اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ ستھرا پنجاب کے ورکرز گلی گلی جا کر شہریوں میں قربانی کی آلائشوں کیلئے خصوصی تھیلے تقسیم کر رہے ہیں تاکہ عید کے دنوں میں صفائی کا بہترین نظام برقرار رکھا جا سکے۔
صاف ماحول، صحت مند معاشرہ — آئیے ستھرا پنجاب ٹیم کا ساتھ دیں اور اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھیں۔