Pest warning

Call Directions Website Contact the organization

Pest warning Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pest warning, Government Organization, 21/Davis Road, Lahore.
(1)

The purpose of the page is to make awareness to the farming community regarding pest situation of different field crops by deploying electronic and social media.

04/10/2026
یکم اکتوبر 2026ء کو فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے ماہرین مسٹر ڈینیئل ٹائس ہرسٹ،( انٹرنیشنل کنسلٹنٹ)، مسٹر شانِ ...
02/10/2026

یکم اکتوبر 2026ء کو فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے ماہرین مسٹر ڈینیئل ٹائس ہرسٹ،( انٹرنیشنل کنسلٹنٹ)، مسٹر شانِ احمد، (اکانومسٹ)، اور محترمہ ستارہ گل، (اکانومسٹ) نے ڈائریکٹوریٹ جنرل زراعت (پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز)، پنجاب، لاہور کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد زیرِ تشکیل پنجاب زرعی پالیسی 2026–2031 کے حوالے سے تحفظِ نباتات کے اہم پہلوؤں اور پالیسی ترجیحات پر مشاورت کرنا تھا۔
ڈاکٹر عامر رسول، ڈائریکٹر جنرل زراعت (PW&QCP)، پنجاب نے مسٹر ہارون غنی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل زراعت (PW&QCP)، ہیڈکوارٹر لاہور، اور مسٹر حبیب انور، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل زراعت (PW&QCP)، رجسٹریشن برانچ لاہور کے ہمراہ تحفظِ نباتات سے متعلق اہم پالیسی ترجیحات اور سفارشات پیش کیں۔ گفتگو میں بالخصوص معیاری اور محفوظ زرعی پیداوار، برآمدی اجناس میں زرعی ادویات کےباقیات اور MRLs کی تعمیل، اعلیٰ قدر کی عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے قرنطینہ اور فائٹو سینیٹری تقاضوں، موسمیاتی تبدیلی کے باعث ابھرتے ہوئے اور حملہ آور ضرر رساں کیڑوں، غذائی تحفظ، مربوط طریقہ انسداد (آئی پی ایم)، مؤثر پیسٹ سرویلنس، ڈیجیٹلائزیشن اور ادارہ جاتی استعدادِ کار کو مستقبل کی زرعی پالیسی میں مؤثر طور پر شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
مسٹر ڈینیئل ٹائس ہرسٹ نے پیش کردہ تجاویز کو سراہا اور بالخصوص حیاتیاتی و ماحول دوست طریقہ ہائے انسدادِ آفات اور غذائی تحفظ و برآمدی مسابقت کو مستقبل کی زرعی پالیسی کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے اس امر پر خصوصی زور دیا کہ زرعی پالیسی کا ہدف صرف زیادہ پیداوار حاصل کرنا نہیں بلکہ محفوظ، معیاری اور عالمی منڈی کے تقاضوں کے مطابق قابلِ برآمد پیداوار کا حصول بھی ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق پائیدار تحفظِ نباتات، پیسٹی سائیڈ ریزیڈیوز اور MRLs کی تعمیل، فوڈ سیفٹی اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگی نہ صرف صارفین کے تحفظ بلکہ پاکستان کی زرعی برآمدات اور اعلیٰ قدر کی منڈیوں تک رسائی کے لیے بھی اہم پہلو ہیں۔

دھان کی فصل پر  ہاپر یا تیلہ(Brown & White-backed Plant Hopper)  انتہائی نقصان دہ کیڑوں میں شمار ہوتے ہیں اور ماضی میں د...
25/09/2026

دھان کی فصل پر ہاپر یا تیلہ(Brown & White-backed Plant Hopper) انتہائی نقصان دہ کیڑوں میں شمار ہوتے ہیں اور ماضی میں دھان کی فصل کو نمایاں نقصان پہنچاتے رہے ہیں۔ موجودہ موسمی حالات ان کیڑوں کی افزائش کے لیے سازگار ہیں۔

پیسٹ وارننگ کی حالیہ پیسٹ سرویلنس رپورٹس کے مطابق ضلع سیالکوٹ اور نارووال میں چاول کے پودے کے ہاپر کیڑوں کا حملہ بڑھ رہا ہے، جبکہ کیڑوں کی تعداد معاشی نقصان کی حد (ETL) سے کم اور بعض مقامات پر اس سے زیادہ بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

لہٰذا، ان اضلاع اور دیگر دھان کی فصل کاشت کرنے والے علاقوں میں ہاپر کے خلاف خصوصی مہم چلانا ضروری ہے تاکہ معاشی نقصان اور ہاپر برن (Hopper Burn) سے بچا جا سکے۔ اس کے لیےدرج ذیل اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے:

🍚ہفتے میں دو مرتبہ پیسٹ اسکاوٹنگ خصوصاً پودوں کے مڈھوں میں جہاں ہاپر عموماً کالونیاں بناتے ہیں۔

🍚مانیٹرنگ کے لیے پیلی چپکنے والی پھندے (Yellow Sticky Traps) اور لائٹ ٹریپس نصب کریں۔

🍚ہاپر کے ابتدائی حملے کی صورت میں متاثرہ کھیتوں سے 3 تا 4 دن کے لیے کھڑا پانی نکال دیا جائے۔

🍚آگاہی مہمات، فیلڈ وزٹس، کسان اجلاسوں اور کمیونٹی سطح پر
آگاہی سرگرمیوں (کسانوں کے اجتماع /فیلڈ سروے)کے ذریعے کاشتکاروں کو متحرک کیا جائے۔

🍚محکمہ زراعت کا عملہ، کاشتکاروں، زرعی ادویات کے ڈسٹری بیوٹرز/ڈیلرز اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون سے زیادہ سے زیادہ آگاہی اور رسائی کو یقینی بنایا جائے۔اور ہاپر کا حملہ معاشی نقصان کی حد سے زیادہ ہونے کی صورت میں تجویز کردہ زرعی ادویات میں سے وقفہ قبل از برداشت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی ایک کا سپرے کیا جائے،

فلو نیکامڈ (Flonicamid) — 60 گرام
ڈائنوٹیفوران + پائمٹروزین (Dinotefuran + Pymetrozine) — 100 گرام
نائٹن پائرم + پائمٹروزین (Nitenpyram + Pymetrozine) — 100 گرام
پائمٹروزین (Pymetrozine) — 60 گرام
ٹرائی فلو میزوپائرم (Triflumezopyrim) — 94 ملی لیٹر
کلورانٹرانی لی پرول + پائمٹروزین (Chlorantraniliprole + Pymetrozine) — 120 گرام۔فی ایکڑ

Address

21/Davis Road
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pest warning posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pest warning:

Shortcuts

Share