A.C Noshara Quratulain Wazir official

A.C Noshara Quratulain Wazir official Official page of AC Noshara Quratulain Wazir

10/04/2023

Account Hacked

Thanks for appreciations
14/09/2022

Thanks for appreciations

چیئرمین مردان یوتھ جرگہ غلام حبیب اور ترجمان مردان یوتھ پارلیمنٹ حیدرخان مایار نے آج قرت العین مس وزیر ADC نوشہرہ کو سیل...
09/09/2022

چیئرمین مردان یوتھ جرگہ غلام حبیب اور ترجمان مردان یوتھ پارلیمنٹ حیدرخان مایار نے آج قرت العین مس وزیر ADC نوشہرہ کو سیلاب میں نوشہرہ کے عوام کو بہترین انداز میں محفوظ مقامات تک منتقل کرنے پر مردان یوتھ پارلیمنٹ کے جانب سے حسن کارکردگی شیلڈ پیش کیا ۔ مس وزیر ایک نڈر بہادر اور عوام کے خدمت کے جذبہ رکھنے والی خاتون ہے۔
مس وزیر نے مردان یوتھ پورلیمنٹ کے خدمات کو سراہا

سوشل میڈیا پر میڈیم وزیر کی یہ تصاویر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے ۔آپ تمام لوگوں کے پیار کا بے حد شکریہ 💓
05/09/2022

سوشل میڈیا پر میڈیم وزیر کی یہ تصاویر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے ۔
آپ تمام لوگوں کے پیار کا بے حد شکریہ 💓

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انتباہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ❗تمام سوشل میڈیا صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) نوشہرہ مس وزیر کا ...
05/09/2022

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انتباہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ❗
تمام سوشل میڈیا صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) نوشہرہ مس وزیر کا ( ِٹک ٹَاک) یا (انسٹاگرام) پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے جنہوں نے بھی اکاونٹ کو فالو کیا ہے وہ سب آن فالو کریں فیک اکاونٹ کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جاۓ گی واضح رہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کی صرف فیس بک پیج ائی ڈی اور ٹیوٹر اکاونٹ ہے جس پر ایڈمن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کی بطور ضلعی انتظاميہ کی جانے والی کاروائیاں اپ لوڈ کی جاتی ہے
شکریہ .
مس وزیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ

04/09/2022

سیلاب 2022کی غیر حتمی اور ابتداٸی رپورٹ

نوشہرہ میں حالیہ سیلاب سے 53ویلج کونسلز کو مکمل,جزوی یا معمولی طور پر نقصان پہنچاہے,سیلابی صورتحال سےڈھاٸی لاکھ افرا محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگٸے, 25000 سے زاٸد افراد نےضلعی انتظامیہ کی جانب سے قاٸم کردہ سرکاری ریلیف کیمپوں میں پناہ لیا,9ہزار گھروں میں سیلابی پانی داخل ہونے کی وجہ سے املاک کو مکمل,جزوی یا معمولی نقصان پہنچاہے,سیلاب سے 9ہزار گھروں میں رہاٸش پزیر 80ہزار آبادی برہ راست متاثرہوٸی ہے

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور دیگر اداروں کی بہترین انتظامی حکمت عملی کے سبب بڑے سیلاب کے باوجود کسی انسانی جان کی ضیاع یا انجری رپورٹ نہیں ہوٸی, سیلاب سے مال مویشیوں کی ہلاکت کی بھی کوٸی رپورٹ موصول نہیں ہوٸی ہے,13000ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں سیلابی پانی کی نذزہوکر مکمل طورپر خراب ہوچکی ہے۔

سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلٸے 77ریلیف کیمپس بناٸے گٸے تھے جہاں ان کو دووقت کا کھانا,ناشتہ,صاف پانی اور بہترین رہاٸشی سہولت فراہم کی گٸی تھی, سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی علاج معالجے کیلٸے 24ایمرجنسی میڈیکل کیمپس قاٸم کٸے گٸے تھے جہاں 24/7ڈاکٹر اور دیگر عملہ ایمرجنسی ادویات سمیت موجود دستیاب تھا

سیلاب سے 22فیمیل سکولوں,65میل سکولوںاور 2 ,سرکاری کالجوں اور دیگر عمارات بشمول 3صحت مراکزکو جزوی طورپر نقصان پہنچاہے جبکہ سیلابی پانی سے بعض مقامات پر رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگٸی ہے جس کی بحالی کا کام جاری ہے

سیلابی پانی سے دومقامات پر دریاٸے کابل پر بنا حفاظتی پشتہ ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے زیادہ تر نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگٸی تھی

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پینے کی صاف پانی کے نظام کو شدید نقصان پہنچاہے جس کی بحالی کیلٸے محکمہ پبلک ہیلتھ کو ایمرجنسی فنڈز مہیاء کی گٸی ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے اور دوبارہ بحالی اور آبادکاری کا سلسلہ جاری ہے, تمام ادارے ملکر ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی دوبارہ بحالی اور آبادکاری کیلٸے گھرگھر سروے کیا جارہاہے تاکہ متاثرہ لوگوں کے کواٸف اکٹھاکرکے انکی مالی مدد کی جاسکے

پبلک ریلیشنز آفیسر
انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز سیل ضلعی انتظامیہ نوشہرہ

ضلع نوشہرہ میں حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث مخیر حضرات کی جانب سے فوڈ پیکجز روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں متاثرہ خاندانوں می...
03/09/2022

ضلع نوشہرہ میں حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث مخیر حضرات کی جانب سے فوڈ پیکجز روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کا صدر ال پاکستان ہوٹل ایسوسی ایشن حبیب اللہ زاہد اور دیگر تاجروں کے ہمراہ نوشہرہ کے مختلف علاقوں کا دورہ،

تاجروں کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے ہیں۔ فوڈ پیکجز نوشہرہ کے علاقے کمال کورونہ، نوشہرہ کلاں اور دیگر علاقوں میں تقسیم کئے جاچکے ہے۔

03/09/2022

بہت بہت شکریہ یاسر شامی آپ کا اور آپ کی ٹیم کا ۔

Faiza Aadil President Girl Guides KP. & students of IM SCIENCES PESH
02/09/2022

Faiza Aadil President Girl Guides KP.
& students of IM SCIENCES PESH

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن/چٸیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ یونٹ ضلع نوشہرہ نے مندرجہ ذیل علاقہ جات/وی سیز/موضع جات ...
01/09/2022

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن/چٸیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ یونٹ ضلع نوشہرہ نے مندرجہ ذیل علاقہ جات/وی سیز/موضع جات حالیہ سیلاب سے متاثرہ ڈکلٸیر کردٸے۔

آج سےان علاقوں میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلٸے ضلعی انتظامیہ کے اہلکار پٹواری اور سیکرٹریز گھر گھر اور فصل فصل جاکر نقصانات کی رپورٹ مرتب کرینگے۔

نقصانات کی رپورٹنگ میں شفافیت کیلٸے مندرجہ ذیل علاقوں کے مساجد کے پیش امام بھی ڈیٹا کلیکشن کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔ تاکہ شفافیت کیساتھ ڈیٹا مرتب کیا جاسکے اور کسی کو ڈیٹا پر اعتراض نہ ہو۔

Address

Noshara
Lahore
058

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A.C Noshara Quratulain Wazir official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to A.C Noshara Quratulain Wazir official:

Share