17/05/2026
قائد محمد نواز شریف اور حیدر علیئیف کی دیرینہ دوستی کا تسلسل؛ باکو میں مریم نواز شریف کا شاندار سفارتی استقبال
جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں وفد کی اہم ملاقات
ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے آذربائیجان اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو سراہا
سیاسی، اقتصادی، سفارتی، دفاعی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا
ملاقات میں باہمی تعاون کی اہمیت اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے مضبوط امکانات پر بھی روشنی ڈالی
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سربراہِ مملکت آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کو محمد نواز شریف اور پاکستان کے محمد شہباز شریف کا سلام پہنچایا
آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے سلام کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ ان کا سلام بھی وزیر اعظم پاکستان اور محمد نواز شریف تک پہنچا دیا جائے
سربراہِ مملکت صدر الہام علیئیف نے قومی رہنما حیدر علیئیف اور محمد نواز شریف کے مابین دوستانہ تعلقات کو یاد کیا
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا اقوام متحدہ کے ورلڈ اربن فورم کے 13ویں اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت پر صدر الہام علیئیف کا شکریہ
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے ورلڈ اربن فورم کے 13ویں اجلاس کے شاندار انتظامات کو سراہا
حالیہ ایران امریکہ کشیدگی کے بعد بحالی امن کے لیے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور ثالثی کردار کی تعریف
ملاقات کے دوران وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور انکی ٹیم کی مسلسل سفارتی کوششوں اور علاقائی استحکام کے لیے اقدامات کو بھی سراہا گیا
ملاقات میں آذربائیجان کے "آسان خدمت" (ASAN Khidmet) ماڈل کی طرز پر پاکستان میں قائم مراکز کے امور پر بھی گفتگو
باکو میں شہری منصوبہ بندی سے متعلق اہم عالمی امور پر بحث کی جائے گی۔مریم نواز شریف
آذربائیجان کا دارالحکومت باکو ثقافت اور جدید اربن پلاننگ کا حسین امتزاج ہے، خوبصورتی نے گہرا اثر چھوڑا۔ مریم نواز شریف
جدید آذربائیجان کے بانی حیدر علیئیف کے مزار پر حاضری دی احترام و عقیدت خراجِ عقیدت پیش کیا-مریم نواز شریف
محمد نواز شریف کی انتھک محنت ہی پاکستان کی ترقی،امن اور استحکام کی بنیاد ہے۔مریم نواز شریف
پاکستان کی سٹریٹجک پوزیشن خطے میں توازن برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔مریم نواز شریف
پاکستان مسلم امہ کی واحد مسلم ایٹمی قوت ہونے کے ناطے عالمی نقشے پر غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے-مریم نواز شریف
ایران امریکہ جنگ میں پاکستان امن، تدبر اور مذاکرات کی طاقت کے ساتھ ایک ناگزیر ثالث کے طور پر ابھرا ہے۔مریم نواز شریف
پاکستان کی ایٹمی قوت نے خطے میں توازن،خودمختاری اور قومی وقار کو مضبوط بنایا ہے۔مریم نواز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے اور معاشی خوشحالی کے لیے دن رات انتھک محنت کر رہے ہیں-مریم نواز شریف
آذربائیجان اور پاکستان کے تعلقات اس وقت آذربائیجان، ترکیہ اور پاکستان کے سہ فریقی فریم ورک کے تحت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ صدر الہام علیئیف