Arabia public school lachi payan

Arabia public school lachi payan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Arabia public school lachi payan, Public School, Lachi.

06/04/2025
Annual sports week
30/10/2024

Annual sports week

Arabia public school second term exam(2023)
30/11/2023

Arabia public school second term exam(2023)

*ابوالکلام کہتے ہیں.ایک رات کھانے کے وقت میری والدہ نے سالن اور جلی ہوئی روٹی میرے والد کے آگے رکھ دی۔۔۔۔۔۔۔ میں والد کے...
26/11/2023

*ابوالکلام کہتے ہیں.
ایک رات کھانے کے وقت میری والدہ نے سالن اور جلی ہوئی روٹی میرے والد کے آگے رکھ دی۔۔۔۔۔۔۔ میں والد کے ردِعمل کا انتظار کرتا رہا کہ شاید وہ غصّے کا اظہار کرینگے لیکن انہوں نے اِنتہائی سکون سے کھانا کھایا اور ساتھ ہی مجھ سے پوچھا کہ آج سکول میں میرا دن کیسا گزرا مجھے یاد نہیں کہ میں نے کیا جواب دیا.
لیکن۔۔۔۔۔۔۔اُسی دوران میری والدہ نے روٹی جل جانے کی معذرت کی.
میرے والد نے کہا کوئی بات نہیں بلکہ مجھے تو یہ روٹی کھا کر مزا آیا.
اُس رات جب میں اپنے والد کو شب بخیر کہنے اُن کے کمرے میں گیا تو اُن سے اِس بارے میں پوچھ ہی لیا کہ۔۔۔۔۔۔۔ کیا واقعی آپ کو جلی ہوئی روٹی کھا کر مزا آیا؟
انہوں نے پیار سے مجھے جواب دیا بیٹا ایک جلی ہوئی روٹی کچھ نقصان نہیں پہنچاتی مگر تلخ ردعمل اور بد زبانی انسان کے جذبات کو مجروح کر دیتے ہے۔۔۔۔۔۔۔
میرے بچے یہ دُنیا بے شمار ناپسندیدہ چیزوں اور لوگوں سے بھری پڑی ہے، میں بھی کوئی بہترین یا مکمل انسان نہیں ہوں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ۔۔۔۔۔۔۔ہمارے ارد گرد کے لوگوں سے بھی غلطی ہو سکتی ہے ایک دوسرے کی غلطیوں کو درگزر کرنا، رشتوں کو بخوبی نبھانا اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرنا ہی تعلقات میں بہتری کا سبب بنتا ہے ہماری زندگی اتنی مختصر ہے کہ اِس میں معذرت اور پچھتاووں کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے۔
زندگی کو شکر صبر کیساتھ خوشحال بنائیں۔
بیشک اللہ شکر کرنے والوں کو پسند کرتاہے*

خلیفہ سلیمان بن عبدالملک بن مروان بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا- اس کی نظر ایک نوجوان پر پڑی- جس کا چہرہ بہت پُر وقار تھا-...
21/11/2023

خلیفہ سلیمان بن عبدالملک بن مروان بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا- اس کی نظر ایک نوجوان پر پڑی- جس کا چہرہ بہت پُر وقار تھا- مگر وہ لباس سے مسکین لگ رہا تھا- خلیفہ سلیمان بن عبدالملک نے پوچھا، یہ نوجوان کون ھے۔ تو اسے بتایا گیا کہ اس نوجوان کا نام سالم ھے اور یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا بیٹا اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا پوتا ھے۔
خلیفہ سلیمان کو دھچکا لگا۔ اور اُس نے اِس نوجوان کو بلا بھیجا-
خلیفہ سلیمان بن عبدالملک نے پوچھا کہ بیٹا میں تمہارے دادا سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا بڑا مداح ھوں۔ مجھے تمہاری یہ حالت دیکھ کر بڑا دکھ ہوا ھے۔ مجھے خوشی ہو گی اگر میں تمھارے کچھ کام آسکوں ۔ تم اپنی ضرورت بیان کرو۔ جو مانگو گے تمہیں دیا جائے گا-
نوجوان نےجواب دیا، اے امیر المومنین! میں اس وقت اللہ کے گھر بیتُ اللّٰہ میں ھوں اور مجھے شرم آتی ھے کہ اللہ کے گھر میں بیٹھ کر کسی اور سے کچھ مانگوں۔

خلیفہ سلیمان بن عبدالملک نے اس کے پُرمتانت چہرے پر نظر دوڑائی اور خاموش ہو گیا۔
خلیفہ نے اپنے غلام سے کہا کہ یہ نوجوان جیسے ہی عبادت سے فارغ ھو کر بیتُ اللّٰہ سے باہر آئے، اسے میرے پاس لے کر آنا-
سالم بن عبداللہؓ بن عمرؓ جیسے ہی فارغ ھو کر حرمِ کعبہ سے باہر نکلے تو غلام نے اُن سے کہا کہ امیر المؤمنین نے آپکو یاد کیا ھے۔
سالم بن عبداللہؓ خلیفہ کے پاس پہنچے۔
خلیفہ سلیمان بن عبدالملک نےکہا،
نوجوان! اب تو تم بیتُ اللّٰہ میں نہیں ھو، اب اپنی حاجت بیان کرو۔ میرا دل چاہتا ھے کہ میں تمہاری کچھ مدد کروں۔
سالم بن عبداللہؓ نےکہا،
اے امیرالمؤمنین! آپ میری کونسی ضرورت پوری کر سکتے ہیں، دنیاوی یا آخرت کی؟
امیرالمؤمنین نےجواب دیا،
میری دسترس میں تو دنیاوی مال و متاع ہی ھے۔ سالم بن عبداللہؓ نے جواب دیا- امیر المؤمنین! دنیا تو میں نے کبھی اللّٰہ سے بھی نہیں مانگی۔ جو اس دنیا کا مالکِ کُل ھے۔ آپ سے کیا مانگوں گا۔ میری ضرورت اور پریشانی تو صرف آخرت کے حوالے سے ھے۔ اگر اس سلسلے میں آپ میری کچھ مدد کر سکتے ہیں ؟
خلیفہ حیران و ششدر ہو کر رہ گیا-
اور کہنے لگا- کہ نوجوان یہ تُو نہیں، تیرا خون بول رہا ھے۔
خلیفہ سلیمان بن عبدالملک کو حیران اور ششدر چھوڑ کر سالم بن عبداللہؓ علیہ رحمہ وہاں سے نکلے اور حرم سے ملحقہ گلی میں داخل ہوئے اور نظروں سے اوجھل ہو گئے۔

یوں ایک نوجوان حاکمِ وقت کو آخرت کی تیاری کا بہت اچھا سبق دے گیا۔

حیات تابعین کے درخشاں پہلو ص 443-445
اللہ آپ سے دنیا آخرت میں راضی ہو جائے آمین یارب العالمین

جزاك الله خير واحسن الجزء

عربیہ پبلک سکول لاچی پایان کے سٹوڈنٹ فائنل جیتنے  کے بعد
27/10/2023

عربیہ پبلک سکول لاچی پایان کے سٹوڈنٹ فائنل جیتنے کے بعد

Arabia public school sports week
21/10/2023

Arabia public school sports week

28/08/2022

تربیت تعلیم سے زیادہ اثر انگیز ہوتی ہے۔ تعلیم اگر انسان کو شعور بخشتی ہے تو تربیت اس شعور کا مثبت استعمال سکھاتی ہے۔ تعلیم اگر سوال اٹھانا سکھاتی ہے تو تربیت جواب دینے کا سلیقہ اور آداب سکھاتی ہے۔ مختصراً یہ کہ تعلیم یافتہ افراد اگر ایک معاشرہ تشکیل دیتے ہیں تو تربیت یافتہ افراد ایک منظم اور مہذب معاشرہ تشکیل دیتے ہیں۔

Address

Lachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arabia public school lachi payan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Arabia public school lachi payan:

Share

Category