Kuthiala Sheikhan Punjab

Kuthiala  Sheikhan  Punjab Kuthiala Sheikhan Punjab Pakistan

گریس نیلم ویلی میں افسوس ناک حادثہ  😭کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی جو تاؤبٹ سیر کے لیے نکلی تھی بدقسمتی سے شنڈداس ک...
18/08/2025

گریس نیلم ویلی میں افسوس ناک حادثہ 😭
کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی جو تاؤبٹ سیر کے لیے نکلی تھی بدقسمتی سے شنڈداس کے مقام پر خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی اس حادثے میں ڈاکٹر ذیشان شاہد اور ان کی اہلیہ موقع پر شہید ہو گئے ان کی ننھی بچی اللہ کے فضل سے محفوظ رہی جبکہ گاڑی کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی جاں بحق ہو گئے شناختی کارڈز بھی موجود ہیں تاکہ لواحقین تک بروقت اطلاع پہنچ سکے۔

Follow.your.child - دعاء كرسون

😂😂😂😂 When your barber gets too creative
17/08/2025

😂😂😂😂 When your barber gets too creative

منڈی بہاؤدین کے تھانہ پھالیہ کی حدود میں نہ بھولنے والا دلخراش واقعہ ہار ویسٹر مشین کی زد میں آکر ایک شخص کے جسم ٹک ڑوں ...
17/08/2025

منڈی بہاؤدین کے تھانہ پھالیہ کی حدود میں نہ بھولنے والا دلخراش واقعہ ہار ویسٹر مشین کی زد میں آکر ایک شخص کے جسم ٹک ڑوں میں بٹ گیا تھانہ پھالیہ پولیس کے مطابق موضع گجن میں اج صبح 9 بجے کے قریب ریاض احمد قریبی مکئ کی فصل میں کام میں مصروف تھا اچانک مکی کاٹنے والی ہار ویسٹر مشین جو مکی کی کھڑی فصل کو مویشیوں کے لیے کاٹ کر چارہ بناتی ھے کی ذد میں آکرٹ کڑے ٹک ڑے ہو کر چارے میں مل گیا دونوں پاوں اور ایک ہاتھ صرف مل سکے ایک اطلاع کے مطابق جسم کے کچھ اور ٹک ڑے چارے والی ٹرالی سےملے ہیں جن کو اکھٹا کر کے جنازے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے یاد رھے کہ متوفی کچھ عرصہ پہلے ٹیوب ویل والے بور کے پٹہ میں آکر بری طرح سے زخمی ہونے کے بعد بچ گیا تھا پھر بدنصیب کو چند ماہ قبل ایک گھوڑے نے پیٹھ پر کاٹ لیا تھا جو دو مرتبہ م وت کی وادی میں پہنچ کربچ گیا تھا اور آج مشین کی زد میں آکر جسم ٹک ڑے ٹک ڑے ہو کر م وت کی وادی میں پہنچ گیا

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنیاسر اقبال مونا قضائے الٰہی سے وفات پا گیا ہے اللہ پاک مرحوم کی بے حساب بخشش فر...
17/08/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
یاسر اقبال مونا قضائے الٰہی سے وفات پا گیا ہے
اللہ پاک مرحوم کی بے حساب بخشش فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے
اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین 😭

ونیکے تارڑ، حافظ آباد۔ سفاکیت کی انتہا۔  نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ۔ تین افراد جاں بحق۔ بعد میں مبینہ طور پر  گاڑی ...
16/08/2025

ونیکے تارڑ، حافظ آباد۔ سفاکیت کی انتہا۔ نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ۔ تین افراد جاں بحق۔ بعد میں مبینہ طور پر گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔
گاڑی میتوں سمیت جل کر راکھ ہو گئی۔
مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

ان سے آٹوگراف لینے کیلئے حسیناوں کی لائن لگ جاتی تھی،وہ حقیقی معنوں میں ہیرو تھے،وہ اسکواش کھلاڑی تھے، انہوں نے اپنے کیر...
27/05/2025

ان سے آٹوگراف لینے کیلئے حسیناوں کی لائن لگ جاتی تھی،
وہ حقیقی معنوں میں ہیرو تھے،وہ اسکواش کھلاڑی تھے، انہوں نے اپنے کیریئر میں 8 مرتبہ ورلڈ اوپن ریکارڈ اور چھ مرتبہ برٹش اوپن جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا.
ان کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی اسکواش کھیل میں پاکستان کی حکمرانی کا پچاس سالہ دور ختم ہوا.
جان شیر خان جو بہت ساروں کی جان تھا، پاکستان کا شیر تھا اور خان و شان تھا.
برطانیہ کی ہیتھرو ائیرپورٹ پر ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہجوم امڈ آتا تھا.
یہ تب کی بات ہے جب اس کا نام تھا، فریم تھا، شہرت تھی، میدان تھا اور جوانی تھی.
اب مگر
وہی جان شیر خان دن بھر مسجد کے ایک کونے میں دیدہ عبرت بنے سر جھکائے پڑے ہوتے ہیں.
کوئی ان سے آٹوگراف لینے نہیں آتا، کوئی ان کے ساتھ فوٹو بنوانے نہیں رکتا،
نمازیوں کیلئے وہ ایک زہنی بیمار شخص ہیں، سپارہ پڑھنے آنے والے بچوں کی تفریح کیلئے ایک پاگل.
جان شیر خان پارکنسن کی بیماری میں مبتلا ہیں یہ بیماری انسان کے دماغی خلیوں کو جکڑ لیتی ہے.
اس بیماری کا تاحال کوئی علاج دریافت نہیں ہوا ہے.
مختصر یہ کہ جوانی، حسن، شہرت ،کامیابی اور نام کسی شے کیلئے دوام اور بقا نہیں ہے.
لہذا اپنے اچھے وقت میں برے وقت کی تیاری کیجئیے.

بقلم فردوس جمال!!!

آج ان چاروں جوانوں کے اندوہناک حادثے میں جاں بحق ھونے پہ تمام سیاحتی کمیونٹی انتہائی افسردہ ھے۔ اللہ تعالٰی ان کی مغفرت ...
24/05/2025

آج ان چاروں جوانوں کے اندوہناک حادثے میں جاں بحق ھونے پہ تمام سیاحتی کمیونٹی انتہائی افسردہ ھے۔ اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے، اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین ثمہ آمین۔
یہ حادثہ تھا، ٹیکنیکل فالٹ تھا یا غفلت تھی، اس کی مکمل تحقیقات ھونی چاہیں تاکہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جاسکے۔
تمام سیاح حضرات میری چند گذارشات کو نوٹ فرما لیں۔
سفر شروع کرنے سے پہلے اپنی گاڑی کی دیکھ بھال کریں، ٹیوننگ، آئل چینج، بریک سروس ضرور کروائیں، ٹائروں کی حالت چیک کریں، پرانے ٹائروں کے ساتھ ہرگز سفر نہ کریں۔
گاڑی میں اوور لووڈنگ نہ کریں، جیسے 4/5 کی گنجائش ھے تو 5/6 سواریاں بٹھانے سے گریز کریں۔ تمام ٹریفک سائنز کو فالو کریں۔
سفر میں آپ کے ساتھ کم از کم ایک ڈرائیور لازمی ھو تاکہ راستے میں وقفے وقفے سے گاڑی چلائیں۔ اگر آپ کو پہاڑوں پہ گاڑی چلانے کا تجربہ نہیں ھے تو تجربہ کار ڈرائیور کو لیں۔
اگر فیملی کے ساتھ ھیں تو ہرگز 8 گھنٹے سے زیادہ سفر نہ کریں۔ کوشش کریں کہ رات کا سفر نہ ھو۔
دوستوں کے ساتھ بھی ہر دو تین گھنٹے کی ڈرائیو کے بعد رکیں، منہ ہاتھ دھوئیں، چہل قدمی کریں اور فریش ھوں۔ اس طرح چڑھائی اترائی کی وجہ سے انجن پہ بہت لوڈ ھوتا ھے اسے بھی آرام کی ضرورت ھوتی ھے، بریکس بھی گرم ھوتی ھیں انہیں بھی ٹھنڈا رکھنا ضروری ھے۔ یاد رکھیے بریکس کو پانی سے ہرگز ٹھنڈا نہ کریں، اس طرح بریک پیڈز ہارڈ ھو جاتے ھیں اور اپنا کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ نتیجہ بریک فیل۔ یاد رکھیے اترائی پہ بریک کے بجائے گیئر سے کام لیں ، چھوٹے گیئر میں گاڑی چلائیں تاکہ سپیڈ بڑھ نہ سکے اور بریک کم سے کم سے کم استعمال کریں بریک چھوڑ چھوڑ کے لگائیں تاکہ ڈسک اور پیڈز بہت زیادہ گرم نہ ھوں۔
بابوسر سے اترتے وقت تھوڑی تھوڑی دیر بعد وقفہ لیں، بریکس کو ٹھنڈا کریں پھر سفر شروع کریں۔
سپر مین بن کر بھڑکیں مار کر یا ٹک ٹاک بنانے کے چکر میں یا شرط لگا کر سفر نہ کریں۔ ڈرائیور کا آرام کرنا بہت ضروری ھے اور چار زندگیوں کا دارومدار بھی اسی پہ ھوتا ھے۔ گاڑی میں آرام نہیں ہوتا، بستر پہ ھوتا ھے۔ لہذا لاہور سے سکردو نان سٹاپ سفر ہرگز نہ کریں۔
یاد رکھیے دیر سے پہنچنا نہ پہنچنے سے بہتر ھے۔ اور پہاڑوں کے سفر کو ہرگز ہلکا نہ لیں۔ مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کا خیال رکھیں۔
شکریہ

24/05/2025

دنیا میں فحاشی کے لحاظ سے سرفہرست دس ممالک کی غالب مذہب

1. تھائی لینڈ – (بدھ مت)

2. ڈنمارک – (عیسائیت)

3. اٹلی – (عیسائیت)

4. جرمنی – (عیسائیت)

5. فرانس – (عیسائیت)

6. ناروے – (عیسائیت)

7. بیلجیم – (عیسائیت)

8. اسپین – (عیسائیت)

9. برطانیہ – (عیسائیت)

10. فن لینڈ – (عیسائیت)

دنیا میں چوری کی شرح کے لحاظ سے سرفہرست دس ممالک اور ان کی غالب مذہب:

1. ڈنمارک اور فن لینڈ – (عیسائیت)

2. زمبابوے – (عیسائیت)

3. آسٹریلیا – (عیسائیت)

4. کینیڈا – (عیسائیت)

5. نیوزی لینڈ – (عیسائیت)

6. بھارت – (ہندومت)

7. انگلینڈ اور ویلز – (عیسائیت)

8. امریکا – (عیسائیت)

9. سویڈن – (عیسائیت)

10. جنوبی افریقہ – (عیسائیت)

دنیا میں شراب نوشی کی شرح کے لحاظ سے سرفہرست ممالک اور ان کی غالب مذہب:

1. مالڈووا – (عیسائیت)

2. بیلاروس – (عیسائیت)

3. لیتھوینیا – (عیسائیت)

4. روس – (عیسائیت)

5. چیک ریپبلک – (عیسائیت)

6. یوکرین – (عیسائیت)

7. انڈورا – (عیسائیت)

8. رومانیہ – (عیسائیت)

9. سربیا – (عیسائیت)

10. آسٹریلیا – (عیسائیت)

دنیا میں قتل کی بلند شرح والے ممالک اور ان کی غالب مذہب:

1. ہونڈوراس – (عیسائیت)

2. وینزویلا – (عیسائیت)

3. بیلیز – (عیسائیت)

4. ایل سلواڈور – (عیسائیت)

5. گوئٹے مالا – (عیسائیت)

6. جنوبی افریقہ – (عیسائیت)

7. سینٹ کٹس – (عیسائیت)

8. بہاماس – (عیسائیت)

9. لیسوتھو – (عیسائیت)

10. جمیکا – (عیسائیت)

دنیا کی چھ خطرناک ترین گینگوں کی مذہبی شناخت:

1. یاکوزا – جاپان (لا مذہبی)

2. اگبیرس – نائجیریا (عیسائیت)

3. واہ سینگ وُو – ہانگ کانگ / چین (بدھ مت)

4. جمیکا بوس – جمیکا (عیسائیت)

5. پی سی سی – برازیل (عیسائیت)

6. آرین برادرہڈ – امریکا (انتہا پسند سفید فام عیسائیت)

دنیا کے سب سے بڑے منشیات فروشوں کی قومیت اور مذہب:

1. پابلو ایسکوبار – کولمبیا (عیسائی)

2. آمادو کاریو – میکسیکو (عیسائی)

3. کارلوس لیدر – کولمبیا (عیسائی)

4. گریسیلڈا بلانکو – کولمبیا (عیسائی)

5. خواکین گوزمان (ال چاپو) – میکسیکو (عیسائی)

6. رافائیل کارو – میکسیکو (عیسائی)

پھر بھی ہمیں کہا جاتا ہے کہ اسلام دنیا میں دہشت گردی اور تشدد کا سبب ہے، اور ہم سے توقع کی جاتی ہے کہ ہم اس پر یقین کریں؟

مسلمانوں نے پہلی عالمی جنگ شروع نہیں کی، بلکہ یہ مغربی سیکولر عیسائیوں کی پیدا کردہ تھی

مسلمانوں نے دوسری عالمی جنگ بھی شروع نہیں کی، وہ بھی مغرب ہی نے بھڑکائی

آسٹریلیا کے بیس ملین مقامی باشندوں کا قتل مسلمانوں نے نہیں کیا، بلکہ وہ لوگ تھے جو "محبت کے دین" کے پیروکار تھے۔

جاپان کے دو شہروں (ہیروشیما اور ناگاساکی) پر ایٹمی بم گرانے والے بھی مسلمان نہیں تھے

جنوبی امریکا میں ایک کروڑ سے زائد ریڈ انڈینز کے قاتل بھی مسلمان نہیں تھے بلکہ "امن کا پیغام" لے کر آئے ہوئے عیسائی مبلغ تھے۔

شمالی امریکا میں پانچ کروڑ ریڈ انڈینز کا قتل بھی مسلمانوں نے نہیں کیا

افریقہ سے 18 کروڑ افراد کو غلام بنا کر لے جانے والے بھی مسلمان نہیں تھے بلکہ وہی تھے جو آزادی اور لبرل ازم کے نعرے لگاتے ہیں

مسلمان دہشت گرد نہیں
بلکہ دہشت گردی کی تعریف ہی مغرب کی طرف سے امتیازی اور جانبدار ہے۔

اگر کوئی غیر مسلم حملہ کرے تو وہ ایک "انفرادی جرم" کہلاتا ہے
لیکن اگر کوئی مسلمان کسی حملے میں ملوث ہو، تو اُسے فوراً دہشت گردی قرار دے دیا جاتا ہے
چاہے وہ اپنے دین اور امت کے دفاع میں ہی کیوں نہ ہو

ایف بی آئی کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق
1980 سے 2005 کے درمیان امریکا میں ہونے والے حملوں میں
صرف 6 فیصد حملے مسلمانوں سے منسوب تھے
جبکہ یہودیوں سے 7 فیصد
لیکن ان پر میڈیا نے کبھی توجہ نہیں دی

لہٰذا ہمیں دوہرے معیارات چھوڑنے ہوں گے
تبھی ہم اسلام کی اخلاقی بلندی اور عدل کو دنیا کے سامنے درست انداز میں پیش کر سکیں گے

اس پیغام کو خود تک محدود نہ رکھیں
اس سچائی کو دوسروں تک بھی پہنچائیں،
کیونکہ میڈیا کی طاقت دولت اور مفاد پرستی نے
اسلام کی تصویر کو مسخ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی

اور افسوسناک پہلو یہ ہے کہ
ہماری ہی قوم کے کچھ منافق اس مہم کا حصہ بن چکے ہیں

یہ دراصل اسلام کے خلاف ایک جنگ ہے
اور ہم پر فرض ہے کہ ہم اپنے لوگوں کو اس حقیقت سے خبردار کریں
جتنے ممکن ہوں اور جتنے وسائل ہمارے پاس ہوں

اور آخر میں فخر سے کہیں

میں مسلمان ہوں اپنے دین پر فخر ہے اور اپنی امت اور اس کی جدوجہد پر مجھے ناز ہے

اور اللہ کے محبوب نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا نہ بھولیں۔
منقول #فقیرپاکستانی

❤️❤️ Kuthiala Sheikhan Punjab Pakistan ❤️❤️
23/04/2025

❤️❤️ Kuthiala Sheikhan Punjab Pakistan ❤️❤️

23/04/2025

پنجاب بھر کے ڈویژنوں کے اضلاع اور تحصیلوں کا نوٹیفکیشن :

پاکستان کا صوبہ پنجاب 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 156 تحصیلوں پر مشتمل ہے

لاہور ڈویژن کے 4 اضلاع، لاہور، قصور ،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب کی 22 تحصیلیں ہیں

گوجرانوالہ ڈویژن کے 3 اضلاع گوجرانوالہ ،سیالکوٹ، نارووال کی 11 تحصیلیں ہیں

گجرات ڈویژن کے 4 اضلاع گجرات ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد کی 12 تحصیلیں ہیں

راولپنڈی ڈویژن 6 اضلاع راولپنڈی، مری ،چکوال ،اٹک ،جہلم ،تلہ گنگ کی 24 تحصیلوں پر مشتمل ہے

ملتان ڈویژن 4 اضلاع ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال کی 14 تحصیلوں پر مشتمل ہے

ساہیوال ڈویژن 3 اضلاع ساہیوال، پاکپتن ،اوکاڑہ کی 7 تحصیلوں پر مشتمل ہے

بہاولپور ڈویژن 3 اضلاع بہاولپور ،بہاولنگر، رحیم یار خان کی 15 تحصیلوں پر مشتمل ہے

ڈیرہ غازی خان ڈویژن 6 اضلاع ڈیرہ غازی خان، تونسہ ،راجن پور، لیہ ،مظفرگڑھ، کوٹ ادو کی 16 تحصیلوں پر مشتمل ہے

فیصل آباد ڈویژن 4 اضلاع فیصل آباد ،جھنگ ،چنیوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 17 تحصیلوں پر مشتمل ہے

سرگودھا ڈویژن 4 اضلاع سرگودھا ،خوشاب، میانوالی، بھکر کی 18 تحصیلوں پر مشتمل ہے

سب سے زیادہ اضلاع راولپنڈی ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہیں

سب سے زیادہ تحصیلیں راولپنڈی ڈویژن اور لاہور ڈویژن میں ہیں.

Address

Https://maps. App. Goo. Gl/W1dJ2WBqKpNNS1xy 8
Kuthiala Shekhan
50480

Telephone

+923467960761

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kuthiala Sheikhan Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share