Deputy Commissioner Jamshoro

Deputy Commissioner Jamshoro DISTRICT ADMINISTRATION JAMSHORO
This account is administered by the personal assistant to Respected DC Jamshoro. Government building

14/08/2026
🇵🇰 جشنِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول، کوٹری 🇵🇰ملک سکندر اسپورٹس کمپلیکس کوٹری میں محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے زیرِ اہتمام...
13/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول، کوٹری 🇵🇰

ملک سکندر اسپورٹس کمپلیکس کوٹری میں محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

فٹبال، شوٹنگ بال اور جمناسٹکس سمیت مختلف مقابلوں میں بچوں اور نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا۔ کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے نوجوانوں کو کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کی تلقین کی۔

14 اگست کی شام ملک سکندر اسپورٹس گراؤنڈ کوٹری میں ملاکھڑے کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔

#14اگست #پاکستان #جامشورو #کوٹری

12 ربیع الاول کے انتظامات مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈپٹی کمشنر جامشوروڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر ع...
12/08/2026

12 ربیع الاول کے انتظامات مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈپٹی کمشنر جامشورو

ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری کی زیرِ صدارت 12 ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی افسران، پولیس، رینجرز اور مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مساجد، عیدگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی، سیکیورٹی، طبی سہولیات اور دیگر انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا، جبکہ محکمہ صحت کو ایمرجنسی سروسز کے لیے عملہ الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

حیسکو حکام کو 12 ربیع الاول کی رات غیر ضروری لوڈشیڈنگ سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی سہولیات اور صفائی کے انتظامات میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

علماء کرام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

🇵🇰 جامشورو، 11 اگست 202614 اگست یومِ آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جامشوروجامشورو: ڈپٹی کمشنر جامشو...
11/08/2026

🇵🇰 جامشورو، 11 اگست 2026

14 اگست یومِ آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جامشورو

جامشورو: ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری کی زیرِ صدارت دربار ہال میں یومِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ضلعی افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست یومِ آزادی کو ضلع بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس جامشورو میں منعقد ہوگی، جہاں پرچم کشائی، ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کی سرکاری عمارتوں، اہم چوراہوں اور نمایاں مقامات پر قومی پرچم کشائی اور چراغاں کے خصوصی انتظامات کیے جائیں، جبکہ یومِ آزادی کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی کہ اپنی عمارتوں کو قومی جذبے کے تحت سجایا جائے اور یومِ آزادی کی تقریبات میں عوام، طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

Working for the betterment of District Jamshoro. 🇵🇰​
10/08/2026

Working for the betterment of District Jamshoro. 🇵🇰

🚨 اہم عوامی اطلاع — ضلع جامشورو 🚨مون سون کے پیش نظر ضلع جامشورو سمیت حیدرآباد ڈویژن میں دفعہ 144 نافذجامشورو: مون سون کے...
08/08/2026

🚨 اہم عوامی اطلاع — ضلع جامشورو 🚨

مون سون کے پیش نظر ضلع جامشورو سمیت حیدرآباد ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ

جامشورو: مون سون کے موسم اور دریائے سندھ سمیت آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں اضافے کے پیش نظر کمشنر حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے عوام کے تحفظ کے لیے اہم احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

🔹 دریائے سندھ، تمام نہروں، کینالز، نالوں، جھیلوں اور تالابوں میں نہانے اور تیراکی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

🔹 یہ پابندی 30 روز کے لیے فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

🔹 پابندی کا مقصد مون سون کے دوران ڈوبنے کے واقعات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ہے۔

🔹 خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

📢 ضلع انتظامیہ جامشورو کی عوام سے خصوصی اپیل

ضلع انتظامیہ جامشورو تمام شہریوں، بالخصوص والدین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دریائے سندھ، نہروں، کینالز، نالوں، جھیلوں اور دیگر آبی مقامات پر جانے اور نہانے سے روکیں۔

عوام سے گزارش ہے کہ انتظامیہ کے احکامات پر سختی سے عمل کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تعاون کریں۔

آپ کا تعاون، آپ کی حفاظت!

Address

Near Railway Crossing
Kotri
76000

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00

Telephone

+92223870135

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Jamshoro posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share