Kot Radha Kishen Welfare Society

Kot Radha Kishen Welfare Society Kot Radha Kishen Welfare Society distributes 200+ ration bags every month to widows and the needy.

We also undertake various welfare projects throughout the year, benefiting thousands in the city.

کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی ہمیشہ سے خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت شہر کی مختلف سماجی و فلاحی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر ا...
05/04/2026

کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی ہمیشہ سے خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت شہر کی مختلف سماجی و فلاحی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے کوشاں رہی ہے۔ یہی اتحاد دراصل ایک مضبوط اور باہمی تعاون پر مبنی معاشرے کی بنیاد ہے۔
آج جمیلہ ذوالفقار ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بانی سوسائٹی حافظ اشتیاق احمد نے اپنے خطاب میں اس خوبصورت جذبے کو نہ صرف اجاگر کیا بلکہ بہترین الفاظ میں ٹرسٹ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نےسر زکا الہی صاحب کی انتھک محنت اور انسانیت کے لیے جذبے کو سراہا۔
یہ حقیقت ہے کہ جب نیت خالص ہو اور مقصد صرف انسانیت کی خدمت ہو تو ایسے کام صدقۂ جاریہ بن جاتے ہیں۔ ایسے لوگ اور ادارے ہمارے معاشرے کا اصل سرمایہ ہیں، جو بغیر کسی لالچ کے دوسروں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان تمام خدمت گزار افراد کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور ہمیں بھی انسانیت کی خدمت کے اس کارواں کا حصہ بننے کی توفیق عطا فرمائے۔

سیانے کہتے ھیں جو بھی  نیک عمل اختیار کرو، اسے اس قدر تسلسل اور اخلاص کے ساتھ انجام دو کہ وہ تمہاری عادت نہیں بلکہ تمہار...
30/03/2026

سیانے کہتے ھیں جو بھی نیک عمل اختیار کرو، اسے اس قدر تسلسل اور اخلاص کے ساتھ انجام دو کہ وہ تمہاری عادت نہیں بلکہ تمہاری فطرتِ ثانیہ بن جائے' کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی ماشاءاللہ بڑی مستقل مزاجی کے ساتھ پچھلے چھ سالوں سے بیواوں کو ماھانہ راشن فراہم کر رھی ھے تاکہ انکے گھر کا کچن چلتا رھے اور بچے پڑھتے رھیں' ہمارے یونٹ 2 میں ماھانہ راشن تقریب مورخہ 5 اپریل 2026 بروز اتوار کو الوحید سائنس اکیڈمی گندھیاں روڈ میں منعقد ھو گی جس میں محترم حاجی شہباز احمد کمبوہ صاحب' محترم حاجی عزیز الرحمن صاحب' محترم حاجی شہباز رفیع صاحب اور بھائی میاں احسن نور صاحب مہمان خصوصی شرکت فرمائیں گے' اللہ کریم ہمیں اسانیاں تقسیم کرتے رھنے کی توفیق دیتے رھیں اور ہمارے معاونین کے رزق جان مال عزت میں برکتیں دیں جن کی وجہ سے بے شمار گھروں کے کچن چل رھے ھیں۔۔ اللہ کریم سر عبدالوحید صاحب اور انکی ٹیم کو بھی صحت تندرستی دے جو اتنی ٹف روٹین سے وقت نکال کر لوگوں کی خدمت کر رھے ھیں۔۔۔

20/03/2026

کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دلی عید مبارک

20/03/2026
ماشاءاللہ کوٹرادھاکشن ویلفیئر سوسائٹی کے بانی ارکان کے دستِ مبارک سے محترم مہر حافظ اشتیاق احمد صاحب اور میاں وقار احمد ...
08/02/2026

ماشاءاللہ
کوٹرادھاکشن ویلفیئر سوسائٹی کے بانی ارکان کے دستِ مبارک سے محترم مہر حافظ اشتیاق احمد صاحب اور میاں وقار احمد شیخ صاحب نے یونٹ انچارج صاحبان کے حوالے وہ لائٹس کیں جو رات کے وقت تدفین کے عمل میں اندھیرے اور پریشانی سے بچاؤ کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ یہ اقدام اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ جب نیت خالص ہو اور مقصد خدمتِ انسانیت ہو تو چھوٹی کاوش بھی بڑا سہارا بن جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس نیک عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، تمام بانیان، معاونین اور ٹیم کے افراد کو اجرِ عظیم عطا فرمائے اور اس خدمت کو صدقۂ جاریہ بنا دے۔ آمین

صدقہ وہ نہیں جو نظر آئے، صدقہ وہ ہے جو دل سے دیا جائے 🤲
05/02/2026

صدقہ وہ نہیں جو نظر آئے، صدقہ وہ ہے جو دل سے دیا جائے 🤲

الحمدللہ 🤲ہر ماہ بیواؤں اور یتیم خاندانوں تک راشن کی فراہمی۔اس رمضان مزید 500 مستحق گھرانوں تک پہنچنے کا عزم۔آپ کا تعاون...
03/02/2026

الحمدللہ 🤲
ہر ماہ بیواؤں اور یتیم خاندانوں تک راشن کی فراہمی۔
اس رمضان مزید 500 مستحق گھرانوں تک پہنچنے کا عزم۔
آپ کا تعاون، کسی کے لیے امید 🌙

03/02/2026

🌙*✨ رمضان راشن پروگرام 2026 ✨🌙*
راؤ معز الدین میموریل ٹرسٹ (ر) اپنے خدمتِ انسانیت کے مشن کے تحت رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بیوہ خواتین اور نادار خاندانوں کی مدد کے لیے ایک مرتبہ پھر پیش پیش ہے۔
🎯 300 منتخب مستحق خاندانوں میں اپنی مدد آپ کے تحت راشن تقسیم کیا جائے گا تاکہ یہ مقدس مہینہ عزت، سکون اور خوشیوں کے ساتھ گزارا جا سکے۔
🤲 آپ کی دعائیں اور حمایت ہی ہمارے اس مشن کو ممکن بناتی ہیں۔ آئیے اس رمضان ضرورت مندوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لائیں اور خوشیاں بانٹیں .

راشن کی تقسیم کی حتمی تاریخ جلد اعلان کی جائے گی، لہٰذا ہمارے پیج سے جڑے رہیں اور اس نیک مشن کا حصہ بنیں۔

📍 *مقام: دی ایجوکیٹرز، کہنور کیمپس، کوٹ رادھا کشن*

03/02/2026

الحمدللہ کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی ہر ماہ تقریباً 125 بیواؤں اور یتیم خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کر رہی ہے۔ انشاءاللہ اس رمضان المبارک میں مزید 500 مستحق و غریب گھرانوں تک راشن پہنچانے کا ارادہ ہے۔ یہ تمام خدمت اہلِ خیر کے تعاون سے ممکن ہو رہی ہے، اس لیے مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر ساتھ دیں۔

02/02/2026

کوٹ رادھا کشن ویلفیئر سوسائٹی

Address

Kot Radha Kishen
Kot Radha Kishan
55180

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kot Radha Kishen Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category