20/05/2026
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبے بھر میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے وزیرِ کھیل پنجاب جناب فیصل ایوب کھوکھر، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب جناب محمد علی، اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب جناب طارق محمود قریشی کی ہدایات پر عملی سرگرمیوں کا انعقاد کامیابی سے کیا جا رہا ہے۔
انہی اقدامات کے تحت ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور ڈویژن جناب طارق خانزادہ کی نگرانی میں، اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر قصور جناب اعجاز احمد خان کے زیرِ اہتمام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ رادھا کشن میں ایک کامیاب یوتھ سیشن منعقد کیا گیا۔
اس سیشن میں طالبات کو “Career Guidance” کے موضوع پر آگاہی فراہم کی گئی، جسے انہوں نے بھرپور دلچسپی، جوش اور جذبے کے ساتھ سنا اور سیکھا۔ اس موقع پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس ڈاکٹر نوشین اور دیگر معزز اساتذہ کرام بھی شریک ہوئے۔
یہ سیشن نوجوان نسل کو مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی، تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع سے آگاہی، اور درست کیریئر کے انتخاب میں رہنمائی فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
*منجانب:*
مس نیہا نور
تحصیل سپورٹس آفیسر
کوٹ رادھا کشن