جمیعت علمائے اسلام تحصیل کوٹ ادو۔

جمیعت علمائے اسلام تحصیل کوٹ ادو۔ جمیعت کا مقصد جمیعت کا کام خدا کی زمین پر خدا کا نظام۔

08/05/2025
🔹رپورٹ برائے دو روزہ تنظیمی دورہ 🔸🔸بتاریخ 22اپریل▪ 23اپریل  بروز▪ منگل▪،بدھ🔹🔸نوعیت دورہ🔸▪یونٹس جمعیت علماء اسلام تحصیل ک...
25/04/2025

🔹رپورٹ برائے دو روزہ تنظیمی دورہ 🔸
🔸بتاریخ 22اپریل▪ 23اپریل
بروز▪ منگل▪،بدھ🔹
🔸نوعیت دورہ🔸
▪یونٹس جمعیت علماء اسلام تحصیل کوٹ ادو۔
🔸بعنوان🔹
▪بسلسلہ دعوتی مہم اسرائیل مردہ باد ملین مارچ لاہور بتاریخ 27اپریل۔۔
🔹شرکاء وفد🔹
1⃣مولانا محمد حفیظ اللہ خان صاحب امیر جےیو آئی ضلع کوٹ ادو
2⃣مولانا محمد حذیفہ شاکر صاحب جنرل سیکرٹری جےیو آئی ضلع کوٹ ادو
3⃣قاری محمد رفیق مجاہد صاحب امیر جےیو آئی تحصیل کوٹ ادو
4⃣مولانا عبدالغفور خان جنرل سیکرٹری جے یوآئی تحصیل کوٹ ادو
5⃣ مولانا محمد شفیق الرحمان صاحب ڈپٹی جنرل سیکرٹری جےیو آئی تحصیل کوٹ ادو
6⃣محمد حسنین معاویہ سالار جے یو آئی تحصیل کوٹ ادو۔
🔸22اپریل بروز منگل درج ذیل یونٹس کا دورہ کیا گیا
▪یونٹ سیدنا امیر معاویہ ؓ بلوچ چوک
▪یونٹ سیدنا حیدر کرار ؓ ایس ایس چوک
▪یونٹ خلفاء راشدینؓ دری 29ہزار
▪یونٹ سیدنا علی المرتضیؓ اڈا گڑد نلی
▪یونٹ المجاہد سنانواں سٹی
▪یونٹ جامعہ ابوہریرہ اڈا گورمانی
▪یونٹ جامعہ حسینیہ قصبہ گجرات۔ یونٹ مفتی محمد صدیقؒ محمود کوٹ ،یونٹ ہیڈ کالو۔۔
🔸23اپریل بروز بدھ درج ذیل یونٹس کا دورہ کیا گیا۔۔
▪یونٹ نورشاہ تلائی
▪یونٹ احسان پورسٹی
▪یونٹ حسین احمد مدنی احسان پور ویلج کونسل
▪یونٹ دائرہ دین پناہ سٹی
▪یونٹ بستی ملاں والی
▪یونٹ قاری محمد شریف یونٹ مدرسہ حنفیہ یونٹ الحمزہ مسجد
🔹ان یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے بھرپور محنت کرکے عوامی شرکت کو یقینی بنایا
🔸دورہ شریک ضلعی و تحصلی ذمہ داران نے حاضرین کو مسئلہ فلسطین کی حسیاست و اہمیت بتائی۔
امت مسلمہ کی ذمہ داری اور اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام کےکردار اجاگر اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کی اہمیت اجاگر کی گئ اور عوام کو اس اہم پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئ۔
🔸اس دورہ کے موقعہ پر شعبہ مالیات کے استحکام کے لیے اور ملین مارچ کے لیے ہر یونٹ نے بھرپور فنڈنگ کی اس مد میں 83500روپے فنڈ جمع ہوا
🔸اس اہم تنظیمی دورہ کے موقعہ پر یونٹس کی کارکردگی اور تنظیمی صورت حال کا جائزہ لیا گیا موقعہ بہ موقعہ کمزوریوں کی نشان دہی کی گئ اور جماعتی نظم کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں
والسلام
عبدالغفور خان
جنرل سیکرٹری جے یو آئی تحصیل کوٹ ادو
جاری کردہ
مولانا محمد محسن بلال سیکرٹری نشرو اشاعت جے یو آئی تحصیل کوٹ ادو۔۔

چوک سرور ش۔ہید امیر جمعیت علماء اسلام ضلع کوٹ ادومولانا محمد حفیظ اللہ خان صاحب سے تنظیمی امور پر تفصیلی ملاقات۔ملاقات م...
01/01/2025

چوک سرور ش۔ہید
امیر جمعیت علماء اسلام ضلع کوٹ ادو
مولانا محمد حفیظ اللہ خان صاحب سے تنظیمی امور پر تفصیلی ملاقات۔
ملاقات میں مفتی محمد عزیرالرحمان ربانی صاحب نائب امیر جمعیت علماء اسلام کوٹ ادو
مفتی امیر حمزہ عثمانی صاحب ترجمان جمعیت علماء اسلام کوٹ ادو
مولانا محمد محسن بلال صاحب سیکرٹری اطلاعات و نشریات جمعیت علماء اسلام تحصیل کوٹ ادو

مولانا ۔۔۔! کیا بات ہے۔۔ لو یو ۔------تحریر نوفل ربانی خندہ جین استقبال کشادہ سینہ خیر مقدم مسکراتے لب ملاقات گرم جوش مع...
02/03/2024

مولانا ۔۔۔! کیا بات ہے۔۔ لو یو ۔
------
تحریر نوفل ربانی

خندہ جین استقبال
کشادہ سینہ خیر مقدم
مسکراتے لب ملاقات
گرم جوش معانقہ
پھیلی بانھیں ملنا
بڑھتے قدموں وصول کرنا
کھلے دروازے رکھنا
غنچہ لب گلاب کرنا آمد پر
بشاش چہرے کیساتھ استقدام
گالی دینے والے کے ساتھ بھی پرجوش مصافحہ
وضعداری مہمانداری کی روایت
باعزت التواء
باوقار انداز
بامروت قدوم
سنجیدگی میں ظرافت کی شگفتگی
مخالف کی بات سننے کا حوصلہ
بے لچک موقف کیساتھ سماجی اخلاقیات کی تواضع
فولادی فیصلے کیساتھ معاشرتی روایات کی پاسداری
گھر آئے دشنام طرازوں کو دعائیہ کلمات کی سنت
ادب احترام کی خمیر سے اٹھا رویہ
یہ ہے وہ سیاست اسلامی کی ادائیں جو مولانا کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں
یہ ہے پگڑی کی معاشرت کا نمونہ، یہ ہے داڑھی کی ثقافت کی جھلک ،جی یہ ہے قال اللہ وقال الرسول کی تہذیبی مظہر ،یہ ہے مولویانہ تمدن یہ ہے مذہبی سیاسی چہرہ ۔۔۔۔

پھر خدا بھی تو نوازتا ہے !

اسمبلی کا حجم قطرہ لیکن جمہوری حجم کے ابحار مصروف طواف
نا میڈیا سیل نا پروپگنڈا مشن لیکن دنیا بھر کی اسکرینز کا کرش مولانا
نا سر پر یہودی سعودی ایرانی لابی نا پشت پر "بوٹ"نا سر پر خفیہ چھتری اور نا ہی منہ میں" حافظ کا حلوہ "لیکن اپوزیشن تا گورنمنٹ در مولانا پہ دیوانہ وار بہرہ ور ہونے کو بے تاب ۔
سارا جہاں یہ چراغ مصطفوی بجھانے کو ہے لیکن پھونکیں مارنے والے بھی اسی کی لو سے اپنے بجھے چراغوں کو جلانے کے لئے سرگرداں ہیں
لائن وہیں سے شروع ہوتی ہے جہاں فضل الرحمان کھڑا ہو
وہیں میخانہ تدبر وتفکر قائم ہوتا ہے جہاں سیاسی بصیرت کے خم مولانا لنڈھائیں
جہاں مولانا کا جام عرفان سیاست مولانا چھلکائیں وہیں بادہ خواران پارلیمان کا ہجوم لگ جائے ۔
کمپنی جتنا تنہاء کرنا چاہتی ہے قدرت اتنا ہی مرجع خلائق بنادیتی ہے
محکمہ جتنا مائنس کرتی ہے خدا پاک اتنا ہی پلس کرکے سربام لے آتی ہے
ادارہ متعین حصہ نا دینے کی سازش کرتا ہے اور مولانا دوبار مکالموں ہی سے انکو بیچ چوراہے میں ۔۔۔۔۔۔ کردیتے ہیں
پینٹ کوٹ جتنا پس منظر میں کرنے کے جتن کا کشٹ اٹھاتا ہے کرتہ پگڑی ٹوپی اتنا ہی پیش منظر بن جاتے ہیں ۔
صحافی جو سنت لباس کو دیکھ پسماندگی کا تاثر بناتے ہیں اتنا ہی مولانا کا ایک ایک بول بلند نگاہی فکر رسائی کی دھاک بٹھاتا ہے
مولوی کو اسکرین پر دکھانا جنکے ذوق جمال پر گراں گزرتا ہے وہی مولانا کے انٹرویوز کو پرائم ٹائم دے رہے
حزب اقتدار وحزب اختلاف ہر دو چاہتے ہیں کہ مولانا انکی سیاسی چوپال پہ بیٹھیں لیکن مولانا کی اپنی سیاسی کاخ فقیری ہے جسکے سامنے شاہوں کے محل سرنگوں ہیں ۔
سیاسی شطرنج ہو یا کمپنی کی تاش مولانا انکی چالیں اور انکے داؤ جانتے بھی ہیں اور بچنا بلکہ الٹی چال چلنے کی بھی مہارت رکھتے ہیں۔
میرے خدا نے مذہبی طبقے کی ان بھول بھلیوں میں نمایاں ہونے کو مولانا کو پاکستانی سیاست کے لئے ناگزیر کردیا ہے
تصور سیاست مولانا کے بغیر ادھورا ہے سیاسی کینوس پر پارلیمانی خدوخال مولانا کی تصویر کے بغیر نامکمل ہے ۔
نوفل ربانی

15/02/2024

جمعیت علماء اسلام مظفر گڑھ کے امیر علامہ یحییٰ عباسی صاحب کی ویڈیو کا کلپ سنا
اسلوب اور انداز گفتگو سے اختلاف کیا جاسکتا ان کے درد اور شکایت سے انکار نہیں کیا جاسکتا پنجاب میں جمعیت علماء اسلام کے ساتھ چند مولویوں نے جو رویہ اختیار کیا انتہائی افسوس ناک اور ناقابل فراموش ہے۔
نسبتیں جماعت کے ساتھ ظاہر کرکے مخالفین کو ووٹ سپورٹ کرتے رہے۔ نہ جماعت کے امیدوار کا پاس رکھا نہ کسی جماعت کے ساتھ کئے گئے وعدے کی پاسداری کی گئ ہمارے ہاں تو چند مولویوں نے جمعیت علماء اسلام کے ازلی مخالف جماعت پی ٹی آئی کو ووٹ و سپورٹ کیا اور ساتھ میں دلائل بھی دیتے رہے کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کو کیا پتہ کہ کوٹ ادو کی پی ٹی آئی کتنی مقدس ہے یہاں مولانا کا حکم ماننے کی ضرورت نہیں ہے ۔
پنجاب بھر میں جمعیت علماء اسلام کی صفوں میں احتساب اور تطہیر کی روایت کو زندہ کرنا لازم ہوچکا ہے۔
ان شاء اللہ تطہیر جمعیت ہوکر رہے گی۔۔۔

ان شاءاللہ
17/10/2023

ان شاءاللہ

ہم پروانہ جمعیت مولانا رفیق مجاہد صاحب کو حلقہ پی پی 270 کا امیر اور مولانا معاویہ ارشد صاحب کو جنرل سیکرٹری بننے پر مبا...
13/09/2023

ہم پروانہ جمعیت مولانا رفیق مجاہد صاحب کو حلقہ پی پی 270 کا امیر اور مولانا معاویہ ارشد صاحب کو جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

جمعیت علماء اسلام کوٹ ادو کے رہنماؤں مولانا عبدالغفور خان صاحب  مفتی امیر حمزہ عثمانی صاحب  مولانا محسن بلال صاحب پروفیس...
30/07/2023

جمعیت علماء اسلام کوٹ ادو کے رہنماؤں مولانا عبدالغفور خان صاحب مفتی امیر حمزہ عثمانی صاحب مولانا محسن بلال صاحب پروفیسر اعجاز حسین صاحب دیگر رہنماؤں کا باجوڑ سانحہ پر اظہار افسوس۔

مفتی محمد امیر حمزہ عثمانی صاحب امیر جمعیت علماء اسلام محمود کوٹ کو انجمن تاجران محمود کوٹ کے بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منت...
26/12/2022

مفتی محمد امیر حمزہ عثمانی صاحب امیر جمعیت علماء اسلام محمود کوٹ کو انجمن تاجران محمود کوٹ کے بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو پر مبارک باد۔۔

Address

Kot Addu
34030

Telephone

+923448631971

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جمیعت علمائے اسلام تحصیل کوٹ ادو۔ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to جمیعت علمائے اسلام تحصیل کوٹ ادو۔:

Share