میرا شہر کوھلو Mera Shaher KOHLU

میرا شہر کوھلو Mera Shaher KOHLU کوھلو بلوچستان

رختِ سفر باندھ کر اسلام آباد کی سمت روانہ ہوں۔ اگر اس شہرِ دلکش میں کوئی دوست آباد ہو تو رابطہ کرے، شاید ملاقات کی کوئی ...
04/06/2026

رختِ سفر باندھ کر اسلام آباد کی سمت روانہ ہوں۔ اگر اس شہرِ دلکش میں کوئی دوست آباد ہو تو رابطہ کرے، شاید ملاقات کی کوئی خوشگوار ساعت نصیب ہو جائے۔"

03/06/2026

ملتان سے لاہور جاتے ہوئے موٹروے کی اطراف کے حسین مناظر

*کوہلو گرسنی میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق، ایک زخمی* کوہلو(صورت جان مری)کوہلو کے نواحی علاقے گرسنی میں موسلا د...
01/06/2026

*کوہلو گرسنی میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق، ایک زخمی*

کوہلو(صورت جان مری)کوہلو کے نواحی علاقے گرسنی میں موسلا دھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت *گل باز ولد محمد دین قوم سومرانی* کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت *نجیب اللہ ولد شیر خان قوم سومرانی* کے نام سے ہوئی ہے

زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے کوہلو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا

30/05/2026

کوہلو: عوامی پریس کلب کا اہم اجلاس، رجسٹریشن اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار
کوہلو: عوامی پریس کلب کوہلو کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پریس کلب کی رجسٹریشن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے دوران ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جسے پریس کلب کی رجسٹریشن کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
اجلاس میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ عوامی پریس کلب کوہلو علاقے کے عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرے گا اور عوام کی مضبوط آواز بن کر ان کے حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
شرکاء نے کہا کہ عوامی پریس کلب کوہلو نے بہت کم عرصے میں عوام کے درمیان نمایاں مقبولیت حاصل کی ہے، جو عوام کے اعتماد، محبت اور صحافتی خدمات کا واضح ثبوت ہے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صحافت کے ذریعے علاقے کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

کوہلو کے معروف ماہر استادِ رنگ ساز استاد متین انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم کی نم...
30/05/2026

کوہلو کے معروف ماہر استادِ رنگ ساز استاد متین انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ نانا صاحب زیارت میں ادا کی جائے گی، جبکہ وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔

28/05/2026
کوہلو تعلق رکھنے والے نوجوان گل باز مری نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 10 ہزار فٹ بلند چلتن ٹاپ کو کامیابی سے سر کر ...
28/05/2026

کوہلو تعلق رکھنے والے نوجوان گل باز مری نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 10 ہزار فٹ بلند چلتن ٹاپ کو کامیابی سے سر کر لیا۔
وہ کوہلو سے تعلق رکھنے والے پہلے کوہ پیما بن گئے ہیں جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
گل باز مری کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے کوہلو اور بلوچستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
مشکل پہاڑی راستوں، سخت موسم اور چیلنجز کے باوجود ان کا حوصلہ بلند رہا اور انہوں نے ثابت کیا کہ محنت، لگن اور عزم سے ہر منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔
ہم گل باز مری کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
#میراشہر کوہلو مریستان

Address

Kohlu

Telephone

+923332814659

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when میرا شہر کوھلو Mera Shaher KOHLU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category