08/12/2025
ایڈمن:
صوبائی جنرل سیکرٹری و سابقہ وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی صاحب اور رہنما پاکستان مسلم لیگ نون سابقہ امید وار تحصیل مئیر حویلیاں ملک طلحہ آصف کی ہدایت پر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا آج پھر سے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں رجسٹریشن کیمپ لگایا گیا۔
مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ہزارہ یونیورسٹی رجسٹریشن کیمپ میں مہمانِ خصوصی تحصیل میئر بافہ پکھل سردار شاہ خان نے خصوصی شرکت کی۔ کیمپ آمد پر تحصیل چیئرمین سردار شاہ خان کا پُرجوش استقبال کیا گیا، جہاں تنظیمی قائدین اور کارکنان نے اُنہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان تنولی، سینئر نائب صدر ملک عبدالآحد، سینئر نائب صدر سید عاشر عباس اور انفارمیشن سیکرٹری میر حسن نے بھی کیمپ میں شرکت کی اور کیمپ کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ طلبہ کی بڑی تعداد نے ایم ایس ایف میں شمولیت اختیار کی اور تنظیم کے مشن و وژن سے متعلق معلومات حاصل کیں۔
مجموعی طور پر آج کا رجسٹریشن کیمپ ایک کامیاب،
منظم اور بھرپور سرگرمی ثابت ہوا۔
آج کے اس کامیاب کیمپ پر ایم ایس ایف کولئ پالس کوہستان، جناب سیف اللہ خان تنولی صاحب، جناب ملک عبد الاحد صاحب و دیگر تمام ایم ایس ایف کے ببر شیروں کو مبارکباد پیش کرتی ہے