Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower

Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower, Government Organization, Pattan, Kohistan Tikai.

عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر جناب ذوہیب حیات صاحب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پٹن جناب سعد من...
26/05/2026

عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر جناب ذوہیب حیات صاحب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پٹن جناب سعد منیر صاحب کی زیرِ نگرانی آج ٹی ایم اے پٹن کی جانب سے پٹن ہائی سکول میں نمازِ عید کے لیے جاری صفائی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

عوام کو صاف، ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے خصوصی صفائی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ عوامی سہولت اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
Deputy Commissioner Kohistan Lower
KP Information

26/05/2026
ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر جناب زوہیب حیات صاحب کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پٹن جناب سعد منیر صاحب نے ٹی ایم اے اسٹاف کے ہمرا...
26/05/2026

ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر جناب زوہیب حیات صاحب کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پٹن جناب سعد منیر صاحب نے ٹی ایم اے اسٹاف کے ہمراہ پٹن مال مویشی منڈی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران منڈی میں جاری انتظامات، عوامی سہولیات اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر منڈی میں صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر پٹن نے فائر بریگیڈ عملہ، سینیٹیشن اسٹاف اور ٹی ایم اے پٹن کی ٹیم کو ہر وقت موجود رہنے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں اور بیوپاریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

مزید برآں، ماحول دوست اقدامات کے تحت بیوپاریوں اور شہریوں میں بایوڈیگریڈیبل شاپرز بھی تقسیم کیے گئے تاکہ صفائی برقرار رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں مدد مل سکے۔
Deputy Commissioner Kohistan Lower
KP Information

صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر جناب ذوہیب حیات صاحب کے احکامات کی روشنی میں غیر قان...
25/05/2026

صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر جناب ذوہیب حیات صاحب کے احکامات کی روشنی میں غیر قانونی لکڑی کے استعمال کی روک تھام کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پٹن جناب سعد منیر صاحب نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے ہمراہ مختلف آرا مشینوں کا دورہ کیا۔
دورانِ چیکنگ آرا مشینوں کے لائسنس اور دیگر قانونی دستاویزات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ غیر قانونی آرا مشینوں کے خلاف محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کی گئی۔
اس موقع پر فارسٹ اہلکاروں کو غیر قانونی لکڑی کی کٹائی اور استعمال کی روک تھام کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی بھی ہدایت دی گئی۔
Deputy Commissioner Kohistan Lower
KP Information

قومی انسدادِ پولیو مہم  ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر جناب طارق محمود صاحب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پٹن جناب سعد منیر صاحب نے ...
20/05/2026

قومی انسدادِ پولیو مہم

ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر جناب طارق محمود صاحب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پٹن جناب سعد منیر صاحب نے یونین کونسل کیال کا دورہ کیا اور جاری پولیو مہم کی گھر گھر جا کر مانیٹرنگ کی۔

اسسٹنٹ کمشنر پٹن نے فیلڈ میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی چیک کی۔ بچوں کی فنگر مارکنگ اور ڈور چاکنگ کا بھی جائزہ لیا

Deputy Commissioner Kohistan Lower
KP Information

انسدادِ پولیو مہمپہلا دنڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر جناب طارق محمود صاحب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پٹن جناب سعد منیر صاحب نے ...
18/05/2026

انسدادِ پولیو مہم
پہلا دن

ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر جناب طارق محمود صاحب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پٹن جناب سعد منیر صاحب نے یو سی کیال میں پولیو ٹیموں کی نگرانی کی، بچوں کے فنگر مارکس اور ڈور ٹو ڈور چاکنگ چیک کی، اور پولیو ٹیموں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر پٹن نے پولیو ٹیموں سمیت ایریا انچارج کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کا ٹارگٹ ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بابت کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Deputy Commissioner Kohistan Lower
KP Information

13/05/2026

کے کے ایچ روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ تمام مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ رش کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے کا خدشہ موجود ہے، لہٰذا پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ سفر کے دوران احتیاط برتیں۔ شکریہ۔

Deputy Commissioner Kohistan Lower
KP Information

ڈپٹی کمشنر لوئر طارق محمود کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کی نگرانی میں کے کے ایچ پر مشینری روڈ کلیئرنس ...
13/05/2026

ڈپٹی کمشنر لوئر طارق محمود کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کی نگرانی میں کے کے ایچ پر مشینری روڈ کلیئرنس آپریشن میں مصروفِ عمل ہے۔ سڑکوں کو جلد از جلد ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔
Deputy Commissioner Kohistan Lower
KP Information

12/05/2026

اہم پیغام برائے عوام الناس
تمام مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ کل سہ پہر 3 بجے سے مسلسل بارش جاری ہے۔ ضلع کوہستان لوئر کی حدود، خصوصاً تحصیل بنکڈ رانولیا میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہیں متاثر ہوئی تھیں، جو بحال کر دی گئی تھیں، تاہم آج دوبارہ شدید بارش کی وجہ سے روڈ مختلف مقامات پر بند ہو گئی ہے۔
لہٰذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ کوہستان لوئر کی حدود میں روڈ بحال ہونے تک سفر سے مکمل اجتناب کریں۔ بٹگرام اور شانگلہ کی جانب سے آنے والے مسافر بشام میں رات گزاریں، جبکہ گلگت اور چلاس کی طرف سے آنے والے مسافر داسو میں قیام کریں۔
آپ کی اور آپ کے پیاروں کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں درج ذیل نمبرز پر فوری رابطہ کریں:
ڈی سی آفس کنٹرول روم: 0998-405166
اے سی آفس: 0998-405102
ریسکیو 1122: 0998-405087
ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر
Deputy Commissioner Kohistan Lower
KP Information

Address

Pattan
Kohistan Tikai

Telephone

+923459256286

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower:

Share