کوہاٹ خبرے

کوہاٹ خبرے Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from کوہاٹ خبرے, Public Service, Kohat.

کوہاٹ خبرے بیان کرتا ہے اہم عوامی مسائل، سیاسی تنازعات، سماجی ایشوز، جرائم، معیشت، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی خبریں ہمارا مقصد صرف خبر دینا نہیں بلکہ مسائل کے حل پر روشنی ڈالنا اور کوہاٹ کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔ ہمیں فالو کریں اور باخبر رہیں!

کوہاٹ: غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف بھرپور گرینڈ آپریشن کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر کا اعلان۔
14/09/2026

کوہاٹ: غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف بھرپور گرینڈ آپریشن کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر کا اعلان۔

لاچی پایان مرکز کالونی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان ن...
14/09/2026

لاچی پایان مرکز کالونی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،
بروقت امدادی کارروائی اور آگ پر قابو پانے پر اہلِ علاقہ نے ریسکیو 1122 کوہاٹ کے اہلکاروں، ٹی ایم اے لاچی فائر بریگیڈ کے انچارج و عملے اور موقع پر موجود مقامی افراد کا شکریہ ادا کیا۔

کوہاٹ میں ڈینگی کے باعث ایک اور قیمتی جان ضائع ہوگئی۔محمد حسین پراچہ ولد محمد طارق پراچہ، (سویٹس شاپ، کوتل پلازہ) ڈینگی ...
14/09/2026

کوہاٹ میں ڈینگی کے باعث ایک اور قیمتی جان ضائع ہوگئی۔
محمد حسین پراچہ ولد محمد طارق پراچہ، (سویٹس شاپ، کوتل پلازہ) ڈینگی کے باعث انتقال کر گئے۔
مرحوم کی میت بستی نظام الدین، پنڈی روڈ کوہاٹ سے نمازِ مغرب کے بعد جنازہ گاہ منتقل کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ شام 7 بجے سوا لاکھ قبرستان، جنازہ گاہ نمبر 1 میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

14/09/2026

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پنجاب پولیس کے درمیان دلچسپ مکالمہ:
سہیل آفریدی: کوئی اور کام بھی ہے آپ لوگوں کا؟
سرکاری افسر: سر، ہم تو آپ کی سیکیورٹی کے لیے یہاں موجود ہیں۔

7 دن سے ایک باپ اپنے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر انصاف مانگ رہا ہے اور یہ بے حس نظام سویا ہوا ہے!کراچی، منگھوپیر...آٹھ بہنو...
14/09/2026

7 دن سے ایک باپ اپنے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر انصاف مانگ رہا ہے اور یہ بے حس نظام سویا ہوا ہے!
کراچی، منگھوپیر...
آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی، 15 سالہ حافظِ قرآن روشن، جو میٹرک کا پوزیشن ہولڈر تھا، رات 4 بجے گھر میں گھس کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
والد کا کہنا ہے 6 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے جن میں سے 2 مبینہ طور پر پولیس کی وردی میں ملبوس تھے۔
سوچو! 7 دن ہو گئے ہیں، ایک باپ اپنے جگر کے ٹکڑے کو دفنا نہیں رہا، منگھوپیر تھانے کے باہر اپنے بیٹے کی لاش رکھ کر بیٹھا ہے کہ میرے بیٹے کے قاتل پکڑو!
ٹک ٹاکروں کے لیے پوری پولیس حرکت میں آ جاتی ہے، وائرل کیسز میں فوراً انصاف مل جاتا ہے، لیکن ایک حافظِ قرآن، ایک معصوم بچے کے قاتل آج تک آزاد کیوں ہیں؟
یہ صرف ایک قتل نہیں، ایک پورے خاندان کا جنازہ ہے۔ 8 بہنیں اپنے اکلوتے بھائی سے محروم ہو گئیں۔
اگر آج اس باپ کو انصاف نہ ملا تو کل کسی اور ماں کی گود اجڑے گی۔
شرم کرو کراچی پولیس! شرم کرو حکمرانو!
جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوتے، ہم یہ آواز خاموش نہیں ہونے دیں گے۔

گمبٹ کے علاقہ در بوکچ میں آج ہونے والے افسوسناک واقعے کی مزید تفصیلات
13/09/2026

گمبٹ کے علاقہ در بوکچ میں آج ہونے والے افسوسناک واقعے کی مزید تفصیلات

امریکا: مبینہ دہـشـتگـرد حمـلے کی منصوبہ بندی میں معاونت کے الزام پر 47 سالہ افغان خاتون نذیرہ حاجی زادہ ملک بدرمزید تفص...
13/09/2026

امریکا: مبینہ دہـشـتگـرد حمـلے کی منصوبہ بندی میں معاونت کے الزام پر 47 سالہ افغان خاتون نذیرہ حاجی زادہ ملک بدر
مزید تفصیلات کمینٹ میں

کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے علاقہ دو سڑک ناکبند کے قریب ہائی ایس کوچ کو حادثہ پیش آیا۔ حادثہ اونٹ سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا،ح...
13/09/2026

کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے علاقہ دو سڑک ناکبند کے قریب ہائی ایس کوچ کو حادثہ پیش آیا۔
حادثہ اونٹ سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا،
حادثے کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی تفصیل:
1۔ حفیظ الرحمن عمر 54 سال سکنہ کرک
2۔ ظاہر خان عمر 52 سال سکنہ چارسدہ
3۔ شیر دراز عمر 65 سال سکنہ کرک

کوہاٹ کے علاقہ دربوکچ میں فا-ئ-ر--نگ کے واقعے میں ایک شخص گ-و--لی لگنے سے شدید ز--خ-می ہوگیا۔ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم ن...
13/09/2026

کوہاٹ کے علاقہ دربوکچ میں فا-ئ-ر--نگ کے واقعے میں ایک شخص گ-و--لی لگنے سے شدید ز--خ-می ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ٹائپ ڈی ہسپتال لاچی منتقل کر دیا جہاں سے حاللت تشویشناک ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ (DHQ) ریفر کر دیا۔
زخمی کی تفصیلات:
نام: انور خان
ولدیت: محمد امیر خان
سکنہ: بنوں
نوٹ: فلحال ہمیں یہ ایک بندہ زخمی حالت میں ملا ہیں باقی ہمارے پاس کسی قسم کا کوئی ٹھوس معلومات نہیں۔۔۔۔۔1122

13/09/2026

سوات: مدین میں 9 سالہ ایشمل کے مبینہ قت_ل کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔ ایم پی اے کے گھر کے سامنے خواتین کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور ننھی ایشمل کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔

Address

Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کوہاٹ خبرے posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category