31/08/2026
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس۔
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب محمد نواز کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ خطیب کوہاٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع کوہاٹ میں انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں، انتظامات اور مؤثر نگرانی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور پولیو ٹیموں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ضلع کوہاٹ کے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، تاکہ ضلع کوہاٹ سمیت ملک بھر سے پولیو وائرس کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اجتماعی کوششوں، عوامی تعاون اور مؤثر اقدامات کے ذریعے ہی اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔